وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

مالی سال 24-2023 کے لیے ماہ  نومبر 2023 تک، مرکزی حکومت ہند کے کھاتوں کا ماہانہ جائزہ

Posted On: 29 DEC 2023 6:10PM by PIB Delhi

 ماہ نومبر 2023 تک   مرکزی حکومت ہند کے ماہانہ کھاتے  کو یکجا کر کے رپورٹیں شائع کی گئی ہیں۔ اس کی جھلکیاں ذیل میں دی گئی ہیں:

حکومت ہند نے نومبر 2023 تک 1745583 کروڑ روپے(24-2023 کے متعلقہ بجٹ تخمینہ کا 64.3فیصد) حاصل کیا ہے جس میں 1435755 کروڑ روپے کےٹیکس محصولات (نیٹ ٹو سینٹر)، 284365 کروڑ روپے کے غیر ٹیکس محصولات اور 25463 کروڑ روپے کی غیر قرض   سرمایہ کی رسیدیں شامل ہیں۔ غیر قرض   سرمایہ کی رسیدوں میں 16604 کروڑ روپےکے قرضوں کی وصولی اور8859 کروڑروپے کی متفرق کیپٹل رسیدوں پر مشتمل ہیں۔ اس مدت تک، حکومت ہند کی طرف سے، 601366 کروڑ روپے، ریاستی حکومتوں کو ٹیکسوں کے حصہ کی تقسیم کے طور پر منتقل کیے گئے ہیں، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 50261 کروڑروپے زیادہ ہے۔

حکومت ہند کی طرف سے کئے گئے کل اخراجات 2652167 کروڑ روپے(24-2023 کے متعلقہ بجٹ تخمینہ کا 58.9فیصد) ہیں، جس میں سے 2066552 کروڑ  روپئے محصولاتی اکاؤنٹ سے متعلق ہیں اور 585645 کروڑ روپئے کیپٹل اکاؤنٹ کے ضمن میں ہیں۔ کل آمدنی کے اخراجات میں سے، 607963 کروڑ روپے،سود کی ادائیگیوں کے حساب سے اور 242756 کروڑروپے، بڑی سبسڈیز کے حساب میں سے ہیں۔

************

 

 

ش ح۔ اگ    ۔ م  ص

 (U: 3098 )


(Release ID: 1991592) Visitor Counter : 83


Read this release in: English , Hindi