کامرس اور صنعت کی وزارتہ
تجارت اور صنعت مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے ‘ایم ایس ایم ایز کے لیے ای-کامرس ایکسپورٹ ہینڈ بک’کا اجراء کیا
یہ کتابچہ ،اپنی برآمدات کو بڑھانے کے لیے ای-کامرس پلیٹ فارمز کو استعمال کرنے کے خواہشمند والےایم ایس ایم ایز کے لیے ایک حتمی گائیڈ ثابت ہوگا:جناب پیوش گوئل
جناب پیوش گوئل نے کورئیر اور پوسٹل ای-کامرس کی برآمدات کے بارے میں آر او ڈی ٹی ای پی فائدہ کے نفاذ کا اعلان کیا
ای-کامرس کی رسائی کو بڑھانے کے لیے شپ روکٹ اور ڈی جی ایف ٹی کے درمیان ایک مفاہمت نامہ- ایم او یو پر دستخط ہوئے
Posted On:
28 DEC 2023 9:17PM by PIB Delhi
تجارت اور صنعت، صارفین کےامور، خوراک اورسرکاری نظام تقسیم اور ٹیکسٹائلز کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج نئی دہلی میں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فارین ٹریڈ (ڈی جی ایف ٹی) کے ذریعہ تیار کردہ ‘‘ایم ایس ایم ای کے لئے ای- کامرس کی برآمدات کے فروغ کے لئےایک جامع کتابچہ’’کا اجراء کیا۔وزیر موصوف نے کہا کہ یہ کتابچہ ،غیر ملکی تجارتی پالیسی 2023 کے مقاصد کی معاونت کرنے والا ایک اہم قدم ہے اوریہ اپنی برآمدات کو بڑھانے کے لیے ای کامرس پلیٹ فارم کو استعمال کرنے کےخواہشمندبہت چھوٹی ،چھوٹی اوردرمیانی صنعتوں-ایم ایس ایم ایز کے لیے ایک یقینی رہنما ثابت ہوگا۔
کتابچہ کے اجراء کی تقریب کے دوران ،جناب گوئل نے اس کتابچہ کو تیار کرنے میں مختلف وزارتوں اور نجی شعبہ کےمتعلقہ فریقوں کی مشترکہ کوششوں کو اجاگرکیا۔ اس کتابچہ کا تصور ایک ہی جگہ پر تمام ترمفید اور مطلوبہ موادکے مرقع کے طور پر کیا گیا ہے۔اوریہ ای -کامرس کے ذریعے برآمدات کو فروغ دینے سے متعلق حکمت عملیوں کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کرتی ہے، جس سے بہت چھوٹی ، چھوٹی اور درمیانی درجے کی صنعتوں اور کاروباری اداروں -ایم ایس ایم ایز کو عالمی منڈیوں میں مؤثر طریقے سے کام کرنے میں سہولت فراہم ہوگی ۔
وزیر موصوف نے کہا کہ ہندوستان کی روایتی مصنوعات جیسے ‘شری انّ’ (موٹے اناج) اور متعدد دیگر زرعی اشیاء کی پوری دنیا میں کافی مانگ ہے، خاص طور پر ان خطوں میں جہاں ہندوستان نژاد افراد کافی تعداد میں مقیم ہیں۔انہوں نے اس بات کو نمایا کیا کہ ای-کامرس کے ذریعے ہمارا مقصدخلاء کو پر کرنا اور ہندوستانی ایم ایس ایم ایز، کاریگروں، کسانوں اور فوڈ پروسیسروں یعنی خوراک کی ڈبہ بندی کرنے والے اداروں کو عالمی منڈیوں سے جوڑنا ہے۔ جناب گوئل نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ‘ویڈ ان انڈیا’ پہل کے وژن کو نمایاں کرتے ہوئے،صنعت کاری کے لیے سازگار ماحول کو فروغ دینے سے متعلق حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔اس اقدام کا مقصد شادی بیاہ کے لیے مختلف ضروریات کو پورا کرتے ہوئے، روایتی ہندوستانی سامان کے ای- کامرس کے فروغ کے ساتھ بغیر کسی رکاوٹ کے ہندوستان کو شادی کے ایک اعلیٰ مقام کے طور پرقائم کرنا ہے۔
جناب گوئل نے مزید اعلان کیا کہ برآمد شدہ مصنوعات (آر او ڈی ٹی ای پی)پر ڈیوٹیز اور ٹیکسوں کی معافی سے متعلق اسکیم کے فائدے کی توسیع کورئیر اور ڈاک کی برآمدات تک کی جائے گی اور اس کے لیے ضروری آئی ٹی فریم ورک اور دیگرمعاون وسائل قائم کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر مزید زور دیا کہ اس قدم سے ایس ایم ای-سیکٹرز کو حکومت کی اسکیموں سے فائدہ اٹھانے میں مدد ملے گی، ای- کامرس کی برآمدات کو مزید آگے بڑھایا جائے گا اور 2030 تک 1 ٹریلین امریکی ڈالر کے تجارتی سامان کی برآمدات کا ہدف حاصل کرنے کے لیے ملک سے برآمدات کی مجموعی نمو کوزبردست فروغ ملے گا۔
یہ جامع کتابچہ، ابتدائی طور پر چار زبانوں یعنی انگریزی، ہندی، گجراتی اور کنڑ میں جاری کیا گیا ہے، اس کا ہندوستان بھر کی تمام سرکاری زبانوں میں ترجمہ کیا جائے گا،جس سے رسائی کویقینی بنایا جاسکے گااوران صارفین، کاروباری افراد،صنعت کاروں، کسانوں اور خاتون صنعت کاروں اور کاروباریوں کو فائدہ پہنچے گا جو صنعت اور تجارت میں اہم کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔
اس سلسلے میں مزید تکمیل کے لیے، نئے اور پہلی بار برآمد کنندگان اور دیگر ایم ایس ایم ای پروڈیوسروں کو خاص طور پر ای-کامرس وسیلے کے ذریعے ہندوستان سے برآمدات کوفروغ دینے کی غرض سے تجارت کے محکمہ کی کوششوں کے لیے، ڈی جی ایف ٹی اورشپ روکٹ کے درمیان ایک مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر بھی دستخط کیے گئے۔شپ روکٹ،صلاحیت سازی اوردستگیری کے اجلاس منعقد کرنے والا ایک ای-کامرس ادارہ ہے۔ جو ڈی جی ایف ٹی علاقائی حکما کے ذریعہ اپنے برآمدات کے مرکز کے طور پر اضلاع پہل قدمی کے تحت ،ای ک-کامرس رابطہ کاری کے حصہ کے طور پر یہ کام کرتا ہے۔ ای-کامرس کی برآمدات کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے،یہ ملک بھر کے اضلاع میں تربیتی سیشن منعقد کرنے کی غرض سے مختلف ای-کامرس پلیٹ فارمز/معاون اداروں کے ساتھ ڈی جی ایف ٹی کے تعاون کا حصہ ہے۔ ایم ایس ایم ای کے لیے ای- کامرس برآمدات سے متعلق یہ کتابچہ، اضلاع میں رابطہ کاری سے متعلق تقریبات کے ذریعہ ای- کامرس کی برآمدات کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کا کلیدی وسیلہ ہوگا۔
ہندوستان کی غیر ملکی تجارتی پالیسی2023 کا مقصد، سرحد کے دونوں جانب ای-کامرس کی برآمدات میں معاونت کرنا ہے۔ اس پالیسی کے تحت، کاریگروں،دستکاروں، بنکروں، کاریگروں اورایم ایس ایم ایز کو بااختیار بنانے پر توجہ مرکوزکی گئی ہے۔ ای-کامرس برآمدکنندگان کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے اوران کے جامع حل فراہم کرنے کے لیے ایک بین وزارتی ورکنگ گروپ بھی تشکیل دیا گیا ہے۔غیر ملکی تجارتی پالیسی میں ای-کامرس کی برآمدات کےتوجہ والے اہم شعبوں میں سے ایک ہے۔
کتابچہ کے اجراء کی تقریب میں، ڈائریکٹر جنرل آف فارن ٹریڈ،جناب سنتوش سارنگی،ڈیولپمینٹ کمشنر (ایم ایس ایم ای) ڈاکٹر رجنیش؛ محکمہ ڈاک کےایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل جناب پرنائے شرما اور تجارت کے محکمہ کے سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔
*************
ش ح۔ع م۔م ش
(U-3073)
(Release ID: 1991438)
Visitor Counter : 96