سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
معذوری پر چھٹی سنٹرل ایڈوائزیری بورڈ میٹنگ
प्रविष्टि तिथि:
28 DEC 2023 6:17PM by PIB Delhi
معذوری پر چھٹی سنٹرل ایڈوائزری بورڈ میٹنگ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر ڈاکٹر ویریندر کمار کی فعال قیادت میں ڈی اے آئی سی ، نئی دہلی میں ہوئی۔ اڑیسہ ، یوپی ، گوا اور تملناڈو کے وزرا اور ریاستوں/ یوٹی سے کلیدی نمائندوں اور متعدد تنظیموں کے نمائندوں نے اس میٹنگ میں شرکت کی جس میں معذوری کے شعبے میں اہم معاملات کا ازالہ کیا گیا اور ایک انقلابی پیش رفت کا نیا باب شروع ہوا۔


میٹنگ کےد وران جو موضوعات زیر بحث آئے ان میں معذور افراد کے حقوق کے قانون 2016 پر عملدرآمد کی صورتحال اسپیسبل انڈیاکمپین، معذوری کی پہچان کے منفرد شناختی کارڈ اور آر پی ڈبلیو ڈی کی جانب سے معذور افراد کو بااحتیار بنانے کے اقدامات شامل ہیں۔

ڈاکٹر ویریندر کمار کی رہنمائی میں بورڈ نے تمام ریاستوں اور مرکزی انتظام والے علاقوں سے کہا کہ وہ آر پی ڈبلیو ڈی ایکٹ پر تیزی سے عمل کریں، ریاستی قوانین کو نوٹیفائی کریں اور اسٹیٹایڈوائزیری بورڈز اور ضلع کی سطح کی کمیٹیاں قائم کریں۔
سکریٹری ڈی ای پی ڈبلیو ڈی نے زور دے کر کہا کہ پی ڈبلیو ڈی ایس کو بااختیار بنانا ایک اجتماعی ذمہ داری ہے اور مرکزی اور ریاستی سطح پر تمام وزارتیں اور محکمے تال میل سے کام کریں۔ انھوں نے اسے اثر انگیز بنانے کے لئے بہترین طور طریقوں کو کام میں لانے کو کہا اور پی ڈبلیو ڈی ایس کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے کارروائیوں پر مبنی اور بروقت حل نکالنے پر زور دیا۔

بورڈ کے ارکان نے اپنی گرانقدر آراء پیش کیں جن میں پی ڈبلیو ڈی ایس کا تفصیلی ڈیٹا بیس تیار کرنے سے لے کر پی ڈبلیوڈی ایس کے لئے مخصوص ایک ٹی وی چینل کے قیام کے مشورے شامل ہیں۔ پی ڈبلیو ڈی ایس کو محض مستفدین نہ بنا کر انھیں ٹیکس دہندگان بنانے پر زور دیا گیا ۔
سنٹرل ایڈوائزیر بورڈ نے معذور افراد کو بااختیار بنانے جو عزم کررکھا ہے ان کی عکاسی ان مذاکرات میں ہوئی اور ایک زیادہ شمولیت والی اور مساوی معاشرے کے فروغ کے لئے یہ اہم قدم ہے۔
*****
U.No:3064
ش ح۔رف۔س ا
(रिलीज़ आईडी: 1991342)
आगंतुक पटल : 85