عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ہندوستان کی طرف سے تیار کردہ ٹیکنالوجی پر بہترین حکمرانی کے طریقوں کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے :مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ


ہندوستان اپنی حصولیابی کی کہانیاں اور تجربات دوسروں کے ساتھ مشترک کرنے کے لیے تیار ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

‘‘گزشتہ نو برسوں میں وزیر اعظم کی طرف سے شروع کی گئی شہریوں پر مرکوز اصلاحات سے ‘ حکمرانی میں آسانی’ ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں شہریوں کے ‘رہن سہن میں آسانی’ پیدا ہوئی ہے’’: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مالدیپ کے سول سرونٹس کے لیے 29 ویں صلاحیت سازی پروگرام (سی بی پی) اور کمبوڈیا کے سول سرونٹس کے لیے پہلے  سی بی پی کے شرکاء سے بات چیت کی

Posted On: 12 DEC 2023 6:53PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان کے ذریعہ تیار کردہ ٹیکنالوجی پر مرکوزبہترحکمرانی کے طریقوں کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔

مالدیپ کے سرکاری ملازمین کے لیے 29ویں صلاحیت سازی پروگرام (کیپسٹی بلڈنگ پروگرام-سی بی پی) اور کمبوڈیا کے سول  ملازمین کے لیے پہلے صلاحیت سازی کے پروگرام (سی بی پی ) کے شرکاء کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے اور ‘پڑوسی پہلے’ کے نقطہ نظر کا ذکر کرتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ہم اپنی کامیابی کی داستانوں اور تجربات کو دوسروں کے ساتھ مشترک  کرنے کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری ثقافتی، روایتی اور تاریخی وراثت کی مماثلت کو دیکھتے ہوئے، مالدیپ اور کمبوڈیا جیسے پڑوسیوں کا خصوصی طور پر  ہندوستان  سے بہت کچھ حاصل کرنا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001AFE2.jpg

سائنس وٹیکنالوجی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر، عملے، عوامی شکایت، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ ہندوستان نے آج سول سروسز کی تربیت میں ایک ایسی سطح حاصل کی ہے جس  پر دوسرے ممالک عمل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پڑوسی ممالک سے بہت سے طلباء تعلیم کے لئے ہندوستان آرہے ہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی جی نے ‘زیادہ سے زیادہ حکمرانی اور کم سے کم حکومت’ پر زور دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ نو برسوں میں وزیر اعظم کے ذریعہ شروع کی گئی شہری پر مرکوز اصلاحات سے "حکمرانی میں آسانی" ہوئی ہے، جس سے شہریوں کے رہن سہن  میں بہتری آئی ہے۔

ٹیکنالوجی کے زیادہ سے زیادہ استعمال پر زور دیتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ سرکاری ملازمین کو ڈیجیٹل انقلاب کی صلاحیت کو بروئے کار لانے اور ڈیجیٹل گورننس کو آگے بڑھانے کے وسائل کے طور پر جدید ترین  اطلاعاتی  ٹیکنالوجی (آئی ٹی) ایجادات کو اپنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ای گورننس اور پیپر لیس دفتر (پیپرلیس آفس) پر زور دیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے اب بہت سی چیزیں آسان اورسہل ہو گئی ہیں۔

انہوں نے کہا، 1.17 کروڑ سے زیادہ پنشن یافتگان  ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ (ڈی ایل سی) جمع کر رہے ہیں، جس میں چہرے کی تصدیق  کرنے والی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے تیار کردہ 19.52 لاکھ ڈی ایل سی شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002JTP8.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ حکومت کی ترجیحات شہریوں پر مرکوز، شفافیت اور شہریوں کی شرکت رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے بہت سے پرانے اصول و ضوابط کو ختم کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت والی حکومت ایک مضبوط قانون سازی کے فریم ورک اورسول ملازمین کے لیے لازمی اثاثہ جات کے اعلانات کے ساتھ بدعنوانی کے خلاف صفر رواداری کا نقطہ نظر بنائے رکھتی ہے۔ ٹیکنالوجی سے چلنے والی گڈ گورننس کے طریقوں نے فلاحی اسکیموں کے فوائد کی تقسیم میں بچولیوں کے کردار کو بھی ختم کردیا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ حکومت ہند کی پالیسی عوامی-نجی شراکت داری کو فروغ دینے کی ہے۔

انہوں نے کہا حکومت 10/5 اور 25 سال کے مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی نقطہ نظر کے ساتھ، مختصر اور طویل مدتی دونوں طرح کے روڈ میپس پر کام کر رہی ہے۔  حکومت اور عوام کے درمیان ذریعہ ہونے کی وجہ سے سول ملازمین کا کردار اس کو سنوارنے میں اہم ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ صلاحیت سازی کے تربیتی پروگراموں کو اب ادارہ جاتی شکل دے دی گئی ہے اور ایک صحت مند روایت کے طور پر تیار کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا، ‘‘یہ اقدامات پڑوسی ممالک کے ساتھ صحت مندانہ تعلقات کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوں گے۔’’

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003095Z.jpg

اس موقع پر اپنے خطاب میں انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آر اینڈ پی جی) اور پنشن اور پنشن یافتگان کی بہبود کے محکمے (ڈی او پی پی ڈبلیو)  کے سکریٹری  جناب   وی سرینواس اور   نیشنل سینٹر فار کلین گورننس (این سی جی جی) کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ سی بی پی پروگراموں کا مقصد آخری چھور پر موجود لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے نافذ کیے جانے والے نئے تصورات، شاندارپہل/پروگراموں کو مشترک کرنا  ہے۔ ان اقدامات کے   سماجی اور اقتصادی  طور پر کافی اثرات ہیں۔ اس طرح کے علم اور تجربات کو مؤثر طریقے سے پھیلانا حکام کو اس قابل بنائے گا کہ وہ گڈ گورننس اور عوامی پالیسی میں ان ابھرتے ہوئے تصورات کے مکمل اور جامع فوائد کا تجربہ کر سکیں۔

نئی دہلی میں اجلاس کے دوران مالدیپ اور کمبوڈیا کے 40-40 سرکاری ملازمین نے مرکزی وزیر کے ساتھ بات چیت کی۔ کمبوڈیا کے شرکاء   این سی جی جی، مسوری سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعےاس پروگرام میں شامل ہوئے۔

مسوری اور دہلی میں قومی حکمرانی کا مرکز (این سی جی جی) کے ذریعہ جاری  صلاحیت سازی کے پروگرام 2019 میں ہندوستان-مالدیپ کے درمیان دستخط شدہ اس مفاہمت  نامہ (ایم او یو) کے مطابق ہیں، جس کا مقصد مالدیپ کے 1,000 سرکاری ملازمین کو پانچ سال کی مدت میں تربیت فراہم کرنا ہے۔ اب تک این سی جی جی نے 29 بیچوں میں 965 سے زیادہ افسران کو کامیابی سے تربیت دی ہے۔

کمبوڈیا کا بیچ این سی جی جی کے  ذریعہ جاری کمبوڈیا انتظامی سروس کے لیے پہلے صلاحیت سازی کے تربیتی پروگرام کا حصہ ہے۔ آنے والے سال میں کمبوڈیا کے افسران کے لیے 160 افسران کے لیے مزید تین پروگراموں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ اگلے دو سالوں کے اختتام تک، این سی جی جی  نےکمبوڈیا کے 500 اہلکاروں کے لیے صلاحیت سازی سے متعلق تربیتی پروگرام منعقد کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004BGU5.jpg

نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس (این سی جی جی) نے وزارت خارجہ کی  شراکت میں 15 ممالک جیسے بنگلہ دیش، کینیا، تنزانیہ، تیونس، سیشلز، گیمبیا، مالدیپ، سری لنکا، افغانستان، لاؤس، ویتنام نیپال بھوٹان، میانمار اور کمبوڈیا  کے سول ملازمین کو تربیت دی ہے۔ بڑھتی ہوئی مانگ کو مدنظر رکھتے ہوئے، این سی جی جی ممالک کی مجوزہ فہرست سے زیادہ تعداد میں سرکاری ملازمین کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے سرگرمی سے اپنی صلاحیت کی توسیع کررہا ہے۔ اس توسیع کا مقصد بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنا اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ این سی جی جی کی جانب سے فراہم کردہ مہارت اور وسائل سے مزید ممالک مستفید ہو سکیں۔

*********

 

 (ش ح۔ع  ح ۔م ص)

U .NO -3056


(Release ID: 1991248) Visitor Counter : 56


Read this release in: English , Hindi