سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

‘‘اوم بنانا کرافٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کو کیلے کے ریشے نکالنے کے اختراعی پروجیکٹ کے لیے ٹی ڈی بی -ڈی ایس ٹی  کی جانب سے  18.08 لاکھ روپے کی مالی مدد موصول ہوئی


‘‘کیلے کے فضلے میں انقلابی تبدیلی: پائیدار ریشے نکالنے کے لیے اوم بنانا کرافٹ کے جدید آلات کی ترقی’’

‘‘زراعت کو بااختیار بنانے کے مقصدسے: ٹی ڈی بی –ڈی ایس ٹی 18.08 لاکھ روپے کی مالی امداد  کے ساتھ اوم بنانا کرافٹ کے کیلے سے  ریشے  نکالنے کے اختراعی پروجیکٹ کی حمایت کرتا ہے’’

Posted On: 27 DEC 2023 4:40PM by PIB Delhi

نچلی سطح پر اختراعات اور پائیدار زرعی طریقوں کو فروغ دینے کے لیے ایک اسٹریٹجک اقدام میں، ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ بورڈ (ٹی ڈی بی ) نے میسرز  اوم بنانا کرافٹ پرائیویٹ لیمیٹڈ، مدورئی  کو ان کے اختراعی پروجیکٹ، ‘‘کیلے کے ریشے نکالنے اور قیمت میں اضافے  کے لیے جدید آلات کی ترقی’’ کے لیے 18.08 لاکھ روپے کی مالی مدد فراہم کی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002752M.jpg

 

کیلے کے پودے، جو اپنی استعداد کے لیے قابل احترام ہیں، بیرونی شیٹ پیدا کرتے ہیں جو اکثر ضائع ہو جاتے ہیں۔ کیلے کے فضلے میں غیر استعمال شدہ صلاحیت کو تسلیم کرتے ہوئے، مسٹر مروگیسن، ایک بصیرت مند کسان، کاروباری شخصیت اور اوم بنانا کرافٹ کے پیچھے محرک قوت، نے کیلے کے ریشے نکالنے اور رسی بنانے کے لیے ایک مشینی عمل تیار کیا۔ یہ اختراع نہ صرف محنتی عمل کو ہموار کرتی ہے بلکہ پیداوار میں بھی نمایاں اضافہ کرتی ہے، جو ایک پائیدار اور ماحول دوست اقدام میں تعاون کرتی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003QKWD.pnghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004L5YV.jpg

 

اوم بنانا کرافٹ کے بانی کا نچلی سطح پر اور کسان اختراع کرنے والے کے طور پر ذہین نقطہ نظر کسانوں کو درپیش چیلنجوں سے نمٹتا ہے، کیلے کے فضلے کے مسئلے کا ایک میکانکی حل پیش کرتا ہے۔ پیٹنٹ شدہ "کیلے کی فائبر پروسیسنگ مشین اور اس کے آپریشن کا طریقہ" محنت سے بھرپور عمل کو آسان بنانے، بیک وقت رسی کی پیداوار کو بڑھانے اور کیلے کی چادروں سے اضافی مصنوعات حاصل کرنے کے عزم کے ثبوت کے طور پر کھڑا ہے۔

کیلے کی رسیوں کو استعمال کر کے، مقامی کمیونٹیز میں خواتین مہارت کے ساتھ چٹائیوں، تھیلوں اور لیمپ شیڈز جیسی مصنوعات تیار کرتی ہیں، جو ملکی منڈیوں اور بین الاقوامی برآمدات دونوں میں اپنا حصہ ڈالتی ہیں۔ تبدیلی کا یہ اقدام نہ صرف ان خواتین کو معاشی مواقع فراہم کرتا ہے بلکہ انہیں اپنی خاندانی ذمہ داریوں کو نبھاتے ہوئے دستکاری کے کام میں مشغول ہونے کی بھی اجازت دیتا ہے۔

مقامی کسانوں سے براہ راست کیلے کی چھدم حاصل کرنے کا پائیدار عمل معاشی فوائد سے بالاتر ہے۔ یہ نقطہ نظر کیلے کے پودے کے فضلے کو ٹھکانے لگانے سے منسلک ماحولیاتی خدشات کو فعال طور پر حل کرتا ہے، جس سے معاشی استحکام اور ماحولیاتی ذمہ داری کے درمیان ہم آہنگ توازن پیدا ہوتا ہے۔

سکریٹری، ٹی ڈی بی ، جناب راجیش کمار پاٹھک، نے بورڈ کے ان اختراعی منصوبوں کی حمایت کرنے کے عزم کا اظہار کیا جو پائیدار کاشتکاری کے طریقوں اور دیہی ترقی کو فروغ دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ،میسرز اوم بنانا کرافٹ پرائیویٹ لیمیٹڈ، اپنی آگے کی سوچ کے ذریعے، یہ دکھاتا ہے کہ کس طرح زرعی فضلہ کو قیمتی مصنوعات میں تبدیل کیا جا سکتا ہے، جو ایک سرسبز اور معاشی طور پر متحرک مستقبل میں حصہ ڈالتا ہے۔’’ انہوں نے مزید کہا کہ ‘‘ٹی ڈی بی  ایسے اقدامات کی پشت پناہی کے لیے وقف ہے جو نہ صرف تکنیکی ترقی کو آگے بڑھاتے ہیں بلکہ کسانوں اور دیہی برادریوں کی زندگیوں پر بھی مثبت اثر ڈالتے ہیں، جو کہ زرعی شعبے کو بااختیار بنانے کے حکومت کے وژن کے مطابق ہے"۔

***********

ش ح ۔ا م۔

U:3035


(Release ID: 1991040) Visitor Counter : 65


Read this release in: English , Hindi