جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

قابل احیاء توانائی کی پیداوار بڑھانے اور پمپ کے ذریعہ ذخیرہ اندوزی کے پروجیکٹوں کے قیام کے لیے کیے گئے اقدامات

Posted On: 23 DEC 2023 10:22AM by PIB Delhi

نئی اور قابل احیاء توانائی اور بجلی کے مرکزی وزیر نے مطلع کیا ہے کہ سی او پی 26 میں وزیر اعظم کے اعلان کے مطابق، نئی اور قابل احیاء توانائی کی وزارت 2030 تک غیر حجری ذرائع سے 500 گیگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی نصب شدہ صلاحیت کے ہدف کی سمت میں کام کر رہی ہے۔

مزید برآں، اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن برائے موسمیاتی تبدیلی (یو این ایف سی سی سی) کو جمع کرائے گئے اپنے قومی سطح پر طے شدہ تعاون(این ڈی سی) میں، بھارت نے 2030 تک غیر حجری ایندھن پر مبنی توانائی کے وسائل سے تقریباً 50 فیصد مجموعی الیکٹرک پاور انسٹال کرنے کی صلاحیت حاصل کرنے کا عہد کیا ہے۔

حکومت ہند نے شمسی توانائی، ہوا کی توانائی اور گرین ہائیڈروجن کی پیداوار بڑھانے کے لیے کئی مخصوص اقدامات کیے ہیں، جن میں دیگر چیزوں کے ساتھ مندرجہ ذیل چیزی شامل ہیں:

  1. 30 جون 2025 تک شروع کیے جانے والے منصوبوں کے لیے شمسی اور ہوا سے بجلی کی بین ریاستی فروخت کے لیے انٹر اسٹیٹ ٹرانسمیشن سسٹم (آئی ایس ٹی ایس) چارجز کی چھوٹ اور اس کے بعد آئی ایس ٹی ایس چارجز کی درجہ بندی
  2. سال 2030 تک قابل احیاء خریداری کی ذمہ داری (آر پی او) کے لیے پیش رفت کا اعلان
  3. نئی اسکیموں اور پروگراموں کا آغاز، بشمول سولر پارکس کی ترقی اور الٹرا میگا سولر پاور پروجیکٹس اسکیم، پردھان منتری کسان توانائی تحفظ ایوام اُٹھان مہابھیان یوجنا (پی ایم ۔ کسم )، گرڈ سے مربوط شمسی روف ٹاپ پروگرام، سی پی ایس یو اسکیم مرحلہ-II (سرکاری اسکیم)، نیشنل گرین ہائیڈروجن مشن کے تحت 'اعلی کارکردگی شمسی توانائی کے پی وی ماڈیولز پر قومی پروگرام، نیشنل بائیو انرجی پروگرام، قابل تجدید توانائی ریسرچ اینڈ ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ (آر ای ۔ آر ٹی ڈی) پروگرام، الیکٹرولائزر مینوفیکچرنگ اور گرین ہائیڈروجن کی پیداوار پر مراعات کے لیے اسکیمیں' کے تحت پیداوار سے منسلک ترغیباتی اسکیم ۔
  4. پلگ اینڈ پلے کی بنیاد پر آر ای ڈویلپرز کو اراضی اور ٹرانسمیشن فراہم کرنے کے لیے الٹرا میگا رینیو ایبل انرجی پارکس کا قیام
  5. نئی ٹرانسمیشن لائنوں کا بچھانا اور قابل تجدید بجلی کے اخراج کے لیے نئے سب سٹیشن کی گنجائش پیدا کرنا۔
  6. سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور سہولت فراہم کرنے کے لیے پروجیکٹ ڈویلپمنٹ سیل کا قیام
  7. گرڈ سے مربوط سولر پی وی اور ونڈ پروجیکٹس سے بجلی کی خریداری کے لیے ٹیرف پر مبنی مسابقتی بولی کے عمل کے لیے معیاری بولی کے رہنما خطوط
  8. حکومت نے احکامات جاری کیے ہیں کہ لیٹر آف کریڈٹ (ایل سی) یا پیشگی ادائیگی کے خلاف بجلی بھیجی جائے گی تاکہ آر ای جنریٹروں کو تقسیم کرنے والے لائسنس دہندگان کے ذریعے بروقت ادائیگی کو یقینی بنایا جا سکے۔
  9. گرین انرجی اوپن ایکسس رولز 2022 کے ذریعے قابل تجدید توانائی کو فروغ دینے کا نوٹیفکیشن،
  10. دیر سے ادائیگی سرچارج اور متعلقہ معاملات کے قواعد 2022 کی اطلاع۔
  11. سنٹرل پول کے لیے یکساں قابل تجدید توانائی ٹیرف کی فراہمی کے ساتھ بجلی کے ترمیمی قواعد 2022 کا نوٹیفکیشن۔
  12. ہندوستان کو گرین ہائیڈروجن کی پیداوار اور برآمدات کا مرکز بنانے کے مقصد کے ساتھ نیشنل گرین ہائیڈروجن مشن کا آغاز۔

حکومت ہند نے ہائیڈرو پاور جنریشن کی صلاحیت کو بڑھانے یا بڑھانے کے لیے متعدد پالیسی اقدامات کیے ہیں جن میں ملک میں پمپڈ سٹوریج پروجیکٹس شامل ہیں، جن کی تفصیلات ذیل میں درج ہیں:

  1. مارچ 2019 کے دوران، حکومت نے ہائیڈرو پاور کو فروغ دینے کے اقدامات کی منظوری دی جس کی تفصیل ذیل میں دی گئی ہے:
  1. قابل احیاء توانائی وسیلے کے طور پر بڑے پن بجلی (ایل ایچ پیز) (25 ایم ڈبلیو پروجیکٹوں سے زیادہ) کا اعلان
  2. ہائیڈرو پرچیز کی ذمہ داری (ایچ پی او)
  3. ہائیڈرو پاور ٹیرف کو کم کرنے کے لیے ٹیرف ریشنلائزیشن کے اقدامات۔
  4. فلڈ ماڈریشن /اسٹوریج ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹس (ایچ ای پیز) کے لیے بجٹی امداد۔
  5. بنیادی ڈھانچے یعنی سڑکیں/پل کو فعال کرنے کی لاگت کے لیے بجٹ کی امداد۔ حکومت کی جانب سے 28.09.2021 کو فلڈ ماڈریشن کے عنصر کے ساتھ ساتھ بنیادی ڈھانچے کو فعال بنانے کی لاگت کے لیے بجٹی امداد کے لیے رہنما خطوط بھی مشتہری کی گئی۔
  1. انٹر اسٹیٹ ٹرانسمیشن سسٹم (آئی ایس ٹی ایس) چارجز کی چھوٹ کو پمپڈ سٹوریج پروجیکٹس تک بڑھا دیا گیا ہے جن کے لیے کچھ شرائط کے ساتھ تعمیراتی کام 30.06.2025 تک دیا جاتا ہے۔ اس کے بعد، 01.07.2025 سے 01.07.2028 تک 25فیصد  کے مراحل میں آئی ایس ٹی ایس چارجز کی جزوی چھوٹ، پی ایس پیز کے لیے بڑھا دی گئی ہے جس کے لیے تعمیراتی کام 30.06.2028 تک تفویض کیا گیا ہے۔
  2. بجلی کی وزارت نے 10 اپریل 2023 کو ملک میں پمپ کے ذریعہ ذخیرہ اندوزی کے پروجیکٹوں کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے رہنما خطوط کو مطلع کیا ہے۔ گرڈ اسٹیبلائزیشن کے ساتھ ساتھ بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے پی ایس پیز کی بے پناہ افادیت کو مدنظر رکھتے ہوئے، پی ایس پیز کو فروغ دینے کے لیے رہنما اصول وضع کیے گئے ہیں اور اس کی ترقی کی سمت کا تعین کیا ہے۔ وزارت ریاستی حکومتوں کے فعال تعاون سے پورے ملک میں PSPs کی ترقی کو فروغ دینے کی کوشش کرتی ہے۔
  3. سنٹرل الیکٹرسٹی اتھارٹی نے پی ایس پیز کے ڈی پی آر کی تشکیل اور موافقت کے لیے نظر ثانی شدہ رہنما خطوط بھی شائع کیے ہیں۔ نظرثانی شدہ رہنما خطوط کے تحت، مندرجہ ذیل قسم کے پی ایس پیز کے ڈی پی آر کی منظوری کے لیے ٹائم لائن کو 90 دن سے کم کر کے 50 دن کر دیا گیا ہے:
  • الیکٹرسٹی ایکٹ 2003 کے سیکشن 63 کے تحت دیئے گئے پی ایس پیز (بولی کے عمل کے ذریعے ٹیرف کا تعین)؛
  • پی ایس پیز جو مربوط قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کا حصہ ہیں جن میں دیگر آر ای ذرائع جیسے ہوا کی توانائی، شمسی توانائی وغیرہ شامل ہیں۔
  • پی ایس پیز کو کیپٹیو پلانٹس یا مرچنٹ پلانٹس کے طور پر تیار کیا جا رہا ہے۔

دیگر پی ایس پیز کی ڈی پی آر کی منظوری کی ٹائم لائن 125 دن سے کم کر کے 90 دن کر دی گئی ہے۔

پی ایس پیز کی تفصیلات جو اس وقت کام کر رہی ہیں اور مختلف ریاستوں میں ترقی کے مراحل میں ہیں ذیل میں فراہم کی گئی ہیں۔

پی ایس پیز کی تفصیلات جو اس وقت کام کر رہی ہیں اور زیر ترقی ہیں۔

اس وقت ملک میں 2780 میگاواٹ کی مجموعی نصب شدہ صلاحیت کے ساتھ چار (4) پی ایس پیز زیر تعمیر ہیں۔ تفصیلات درج ذیل ہیں:

ضمیمہ

یہ اطلاع نئی و قابل احیاء توانائی اور بجلی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ کے ذریعہ 21 دسمبر 2023 کو لوک سبھا میں پوچھے گئے دو علیحدہ علیحدہ سوالوں کے تحریری جوابات میں فراہم کی گئی۔

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:2919



(Release ID: 1989984) Visitor Counter : 61


Read this release in: English