آئی ایف ایس سی اتھارٹی
آئی ایف ایس سی کی جانب سے ٹرانزیشن فائنانس پر ایکسپرٹ کمیٹی کی تشکیل
Posted On:
22 DEC 2023 7:12PM by PIB Delhi
انفنٹی فورم 2.0 میں اپنی تقریر کے دوران وزیر اعظم نے آئی ایف ایس سی کو پائیدار مالیات کا مرکز بنانے پر زور دیا۔ انٹرنیشنل فائنانشل سروسز سنٹرز اتھارٹی (آئی ایف ایس سی) نے ہندوستان اور دیگر ملکوں میں آب وہوا سے نمٹنے کے لئے کارروائیوں میں آسانی لانے کے لئے آئی ایف ایس سی میں مالی سہولیات کے فروغ کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔ ان اقدامات کے نتیجے میں دس اعشاریہ ایک ارب ڈالر کے ای ایس جی پر مبنی قرض سیکورٹیز کی لسٹنگ سات سو ملین کرین/پائیدار قرض جاری کئے گئے اور آئی ایف ایس سی میں ای ایس جی انگیجمنٹ فنڈ قائم کیا جاسکا۔
ماحولیات کے لئے سازگار سرگرمیوں کے لئے مالیات میں فروغ کے باوجود گزشتہ چند برسوں میں رقومات زیادہ تر معیشت کے ان شعبوں کی طرف گئی ہے جن میں تقریبا صفر کاربن اخراج ہے۔ وقت کا تقاضہ ہے کہ تمام سیکٹروں کے لئے فنڈز ہوسکیں جو کاربن کے استعمال والے ہیں، تاکہ پیرس معاہدے کے مقاصد حاصل کئے جاسکیں ان حالات میں ٹرانزیشن فائنانس وسیلے ایک متبادل کے طور پر سامنے آئے ہیں تاکہ پیرس معاہدے کے مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے درمیان کے مالی فرق کو کم کیا جاسکے۔
ٹرانزیشن فائنانس کی انتہائی اہم ضرورت کو دھیان میں رکھتے ہوئے آئی ایف ایس سی نے ایک ایکسپرٹ کمیٹی قائم کی ہے جس میں صنعت ، اسٹینڈر سیٹرز ، صلاح کار ، تھنک ٹینک وغیرہ کے نمائندوں کو شامل کیا گیا ہے جو ٹرانزیشن فائنانس سے متعلق ایک انضباطی فریم ورک کے بارے میں سفارش کریں گے۔ دیگر تفصیلات یہاں دستیاب ہیں۔ https://ifsca.gov.in/IFSCACommittees۔
******
ش ح۔رف۔س ا
U.No:2896
(Release ID: 1989741)
Visitor Counter : 104