شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت

مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے شمال مشرقی ہندوستان کے ترقیاتی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے ورچوئل سمٹ کی قیادت کی

Posted On: 22 DEC 2023 7:51PM by PIB Delhi

 

شمال مشرقی خطہ کی ترقی کے وزیر  جناب جی کشن ریڈی نے آج  شمال مشرقی ترقی کی وزارت کے وزیرمملکت جناب بی ایل ورما اور شمال مشرقی ریاتوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ ایک ورچوئل میٹنگ کی صدارت کی۔اس موقع پر سکریٹری ایم ڈی او این ای آر _ انڈیا #  (#MDoNER_India) جناب چنچل کمار آٹھ شمال مشرقی ریاستوں کے نمائندوں اور وزارت کے سینئر افسروں کے ساتھ موجود تھے۔

بات چیت  کا مقصد اقتصادی ترقی کی غیر استعمال شدہ صلاحیتوں اور ’ اشٹھ لکشمی آف نیوانڈیا‘ کی مجموعی پیشرفت کوظاہر کرنا تھا۔

میٹنگ کے دوران، جناب ریڈی نے #ایم ڈی او این ای آر اور نارتھ ایسٹرن کونسل (این ای سی) کے دائرہ کار کے تحت مختلف پروجیکٹوں اور اسکیموں کے ساتھ ساتھ حکومت ہند کے دیگر ترقیاتی اقدامات کا جائزہ لیا۔

مرکزی وزیر نے ریاستی حکومتوں سے اپیل کی  کہ وہ نئے پروجیکٹوں کو جمع کرانے اور جاری پروجیکٹوں کی تکمیل میں تیزی لائیں، اجتماعی طور پر سرمایہ کاری کے مواقع کو بڑھانے، پالیسیوں کو ہم آہنگ کرنے، اور زندگی گزارنے اور کاروبار کرنے میں آسانی کو بہتر بنائیں۔ اس مشترکہ کوشش کا مقصداین ای آر کی موروثی صلاحیت سے فائدہ اٹھانا اور خطے کی ترقی کو تحریک دینا تھا۔

انہوں نے خطے کی تیز رفتار ترقی کے لیے وزارت کی جانب سے ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے ریاستوں سے اپیل کی کہ وہ آئندہ ’’وائبرنٹ گجرات‘‘ تقریب میں سرگرمی سے حصہ لیں، اپنی اقتصادی صلاحیت اور سرمایہ کاری کے موافق  پالیسیوں کو ظاہر کریں تاکہ خطے میں سرمایہ کاری کو راغب کیا جا سکے۔ وزرائے اعلیٰ نے اس تقریب میں ریاستوں کی شرکت کی یقین دہانی کرائی اور خطے کی ترقی کے لیے حکومت ہند کی حمایت اور عزم کے لیے وزیرموصوف کا شکریہ ادا کیا۔

جاری کوششیں خطے کی ترقی کے لیے حکومت ہند کے غیر متزلزل عزم کا حصہ ہیں جس کی عکاسی اسٹریٹجک اقدامات اور سرمایہ کاری سے ہوتی ہے، جس کا مقصد اس کی حقیقی صلاحیت کو اجاگر کرنا اور شمال مشرقی خطے کے سماجی و اقتصادی منظرنامے کو بڑھانا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/5Y5C9.jpeg

******

ش ح۔ ا گ ۔ م  ص

U-NO. 2897



(Release ID: 1989736) Visitor Counter : 64


Read this release in: Telugu , English , Hindi