وزارت خزانہ
نیلامی برائےفروخت (ری ایشو) (1) 7.37 فیصد جی ایس2028، (2) 7.18 فیصد جی ایس 2033 اور (3)7.30 فیصد جی ایس 2053
Posted On:
22 DEC 2023 6:27PM by PIB Delhi
حکومت ہند نے(1) یکساں قیمت کے طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے 7000کروڑ روپے (برائے نام) کی مشتہر کردہ رقم کے عوض ’7.37 فیصد گورنمنٹ سیکیورٹی 2028‘، (2) یکساں قیمت کا طریقہ استعمال کرتے ہوئے قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے 16,000 کروڑ روپے(برائے نام) کی مشتہر کردہ رقم کے عوض’7.18فیصد گورنمنٹ سیکیورٹی 2033‘، اور (3)کثیر قیمتی طریقہ کار استعمال کرتے ہوئے قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعہ 10,000کروڑ روپے (برائے نام ) کی نوٹیفائیڈ رقم کے عوض ’7.30فیصد گورنمنٹ سیکیورٹی2053‘ کے فروخت (ری ایشو) کا اعلان کیا ہے۔ حکومت ہند کے پاس مذکورہ بالا ہر سیکیورٹی کے سامنے 2,000 کروڑ روپے تک کی اضافی سبسکرپشن برقرار رکھنے کا اختیار ہوگا۔ یہ نیلامیاں ریزرو بینک آف انڈیا، ممبئی آفس، فورٹ، ممبئی کے ذریعہ 29 دسمبر 2023 (جمعہ) کو کی جائیں گی۔
سرکاری سیکیورٹیز کی نیلامی میں غیر مسابقتی بولی کی سہولت کی اسکیم کے مطابق سکیورٹیز کی فروخت کی مشتہر کردہ رقم کا 5فیصد تک اہل افراد اور اداروں کو الاٹ کیا جائے گا۔
نیلامی کے لیے مسابقتی اور غیر مسابقتی دونوں بولیاں 29دسمبر 2023 کو ریزرو بینک آف انڈیا کور بینکنگ سولیوشن (ای۔کوبیر) سسٹم پر الیکٹرانک فارمیٹ میں جمع کرائے جائیں ۔ غیر مسابقتی بولیاں صبح 10:30 بجے اور11:00 بجے کے درمیان جمع کرائی جائیں اور مسابقتی بولیاں صبح 10:30 سے اور 11:30 کے درمیان جمع کرائی جائیں ۔
نیلامی کے نتائج کا اعلان 29 دسمبر 2023 (جمعہ) کو کیا جائے گا اور کامیاب بولی دہندگان کو ادائیگی یکم جنوری2024 (پیر ) کرنی ہوگی۔
وقتا فوقتا کی جانے والی ترمیم کے مطابق ریزرو بینک آف انڈیا کے سرکلر نمبر آر بی آئی25/19-2018 مورخہ 24 جولائی 2018 کے توسط سے جاری کردہ ’سنٹرل گورنمنٹ سیکیورٹیز‘ میں وین ایشوڈ ٹرانزیکشنز ، کے رہنما خطوط کے مطابق یہ سیکورٹیز ’’ وین ایشوڈ‘‘ ٹریڈنگ کے لئے اہل ہوں گی۔
******
ش ح۔ ا گ ۔ م ص
U-NO. 2889
(Release ID: 1989726)