بھارت کا مسابقتی کمیشن

سی سی آئی نے ہندوستان کے مسابقتی کمیشن (کاروباریا آمدنی کا تعین) ضابطہ، 2023 کے مسودے پررائےطلب کی

Posted On: 22 DEC 2023 6:09PM by PIB Delhi

ہندوستان کے مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) نے ہندوستان کے مسابقتی کمیشن (کاروباریا آمدنی کا تعین) ضابطہ، 2023 کے مسودے پررائےطلب کی۔

کمپٹیشن (ترمیمی) ایکٹ، 2023 میں دیگر چیزوں کے ساتھ، ایکٹ کی دفعہ27، 48 اوردفعہ 64 میں ترمیم کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں سی سی آئی کو دفعہ27  کی شق (بی) کی وضاحت کے تحت کاروبار یا آمدنی کے تعین کے طریقے اور دفعہ 48 کی وضاحت  کی شق (سی) کے تحت آمدنی کے تعین کے طریقہ کے بارے میں ضابطہ وضع کرنے کی ضرورت ہے، جس کے نتیجے میں سی سی آئی کو اس کی  ضرورت ہے۔

سی سی آئی کے ذریعہ سی سی آئی (کاروبار یا آمدنی کا تعین) ضابطہ، 2023  کا مشوودہ پیش کیا  ہے  جس میں  ایکٹ کی دفعہ 27(بی) اور دفعہ 48 کے مقاصد کے لیے کاروبار یا آمدنی کے تعین کے سلسلے میں انتظام ہے۔

سی سی آئی کے ذریعہ   مسودہ سی سی سی آئی(کاروبار یا آمدنی کا تعین) ضابطہ، 2023 پر 22 دسمبر 2023 سے 12 جنوری 2024 تک متعلقین  سے تحریری   آراءطلب کی گئی ہیں۔

https://www.cci.gov.in/stakeholders-topics-consultations

******

ش ح۔ ا گ ۔ م  ص

U-NO. 2887



(Release ID: 1989700) Visitor Counter : 84


Read this release in: English , Hindi