وزارت خزانہ

حکومت ہند اور اے ڈی بی نے تریپورہ میں شہری خدمات اور سیاحتی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے 100 ملین ڈالر قرض کے معاہدے پر دستخط کیے


یہ پروجیکٹ 42 کلومیٹر کے نئے ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن پائپوں کی تنصیب کے ذریعے شہری پانی کی فراہمی کے نظام کو اپ گریڈ کرے گا، 4 نئے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس قائم کرے گا، اور 55 کلومیٹر طویل طوفانی بارش کے نالوں کو بہتر بنائے گا

یہ پروجیکٹ بزرگوں، خواتین، بچوں اور معذور افراد کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے 21 کلومیٹر کی شہری سڑکوں کو بہتر بنائے گا

پروجیکٹ 12 شہری مقامی اداروں میں منصوبہ بندی، بنیادی ڈھانچے کے کام اور دیکھ بھال، مالیاتی انتظام، صنفی مساوات اور سماجی شمولیت، اور پروجیکٹ مینجمنٹ پر مرتکز صلاحیت سازی  کے ساتھ شہری خدمات کی فراہمی کو مضبوط بنائے گا

Posted On: 22 DEC 2023 6:07PM by PIB Delhi

حکومت ہند نے آج شمال مشرقی ریاست تریپورہ میں شہری خدمات اور سیاحتی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے 100 ملین امریکی ڈالر کا قرض حاصل کرنے کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

تریپورہ اربن اینڈ ٹورزم ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کے لیے قرض کے معاہدے پر دستخط کرنے والوں میں حکومت ہند کی وزارت خزانہ میں اقتصادی امور کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ جوہی مکھرجی اور اے ڈی بی کے لیے اے ڈی بی  کے انڈیا ریذیڈنٹ مشن کے   انچارج آفیسر جناب  نیلایا میتاش تھے۔

قرض کے معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد، محترمہ مکھرجی نے کہا کہ یہ منصوبہ تریپورہ میں اہم قومی شاہراہوں کے ساتھ ساتھ شہری لوکل باڈیز (یو ایل بیز) میں میونسپل انفراسٹرکچر اور عوامی خدمات کو بہتر بنائے گا اور اہم سیاحتی مقامات کو اپ گریڈ کرے گا۔

جناب میتاش نے کہا "یہ منصوبہ شاہراہوں کے ساتھ سیاحتی مقامات کو ترقی دینے اور وسائل کو بہتر بنانے اور کریڈٹ کی اہلیت کے ذریعے شہری نظم و نسق اور مالی استحکام کو بہتر بنا کر شمال مشرقی علاقے کے گیٹ وے کے طور پر ریاست کی مدد کرے گا۔"  انہوں نے مزید کہا، "اے ڈی بی کی مدد سے یو ایل بیز کی مربوط منصوبہ بندی کی صلاحیت کو بھی تقویت ملے گی، جس میں آب و ہوا اور آفات کی لچک، اور سیاحت اور مارکیٹنگ کے لیے کمیونٹی اور نجی شعبے کی شراکت کی نشاندہی شامل ہے۔"

یہ منصوبہ 42 کلومیٹر (کلومیٹر) کے نئے ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن پائپوں کی تنصیب کے ذریعے شہری پانی کی فراہمی کے نظام کو اپ گریڈ کرے گااور 4 نئے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس قائم کرے گا، اور 55 کلومیٹر طویل طوفانی پانی کےنالوں کو بہتر بنائے گا۔ یہ 21 کلومیٹر شہری سڑکوں کو بہتر بنائے گا جس میں ایسی خصوصیات شامل ہوں گی جو بزرگوں، خواتین، بچوں اور معذور افراد کی ضروریات کو پورا کرتی ہیں۔

شہری خدمات کی فراہمی کو مضبوط بنانے کے لیے، یہ منصوبہ منصوبہ بندی، بنیادی ڈھانچے کے آپریشنز اور دیکھ بھال، مالیاتی انتظام، صنفی مساوات اور سماجی شمولیت، اور پراجیکٹ مینجمنٹ پر 12 شہری بلدیاتی اداروں کی صلاحیت پیدا کرے گا۔ یہ ریاستی حکومت کو اپنے عمارت کے ضوابط کو اپ ڈیٹ کرنے میں بھی مدد کرے گا جس میں مقامی منصوبہ بندی اور گرین بلڈنگ کے اصول شامل ہیں تاکہ آب و ہوا اور آفات کی لچک کو یقینی بنایا جا سکے۔

اس پروجیکٹ کے ذریعے اے ڈی بی، سیاحتی مقامات جیسے کہ چترداش دیوتا مندر، کسبہ کالی باری، اور نیرمہل پیلس کو سہولیات، کمروں، زمین کی تزئین کو بہتر بنا کر، اور مزید سیاحوں اور صنفی دوستانہ مقامات بنا کر اپ گریڈ کرنے میں مدد کرے گا۔ یہ ایک ڈیجیٹل میوزیم اور ایک نیا ایڈونچر پارک قائم کرے گا۔

ایک 10 سالہ سیاحتی کاروباری منصوبہ جو مارکیٹنگ، فروغ اور نجی شعبے کو راغب کرنے میں رہنمائی کرے گا،کو ترقی دی جائے گی  جبکہ ریاست کی سیاحتی پالیسی کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔

*************

ش ح۔ا ک۔ ر ب

U-2886



(Release ID: 1989696) Visitor Counter : 71


Read this release in: English , Hindi , Telugu