پارلیمانی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی


سرمائی اجلاس میں 14 نشستیں ہوئیں ، جو4سے21 دسمبر تک 18 دن تک جاری رہیں

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں نے کل 19 بل منظور کئے

سرمائی اجلاس میں لوک سبھا میں تقریباً 74فیصد،جبکہ راجیہ سبھا میں79فیصد کام کاج دیکھنے میں آیا

Posted On: 22 DEC 2023 3:03PM by PIB Delhi

پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس جو 4 دسمبر 2023 کو شروع ہوا تھا،21 دسمبر 2023 کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ 18 دن کے اس اجلاس میں14 نشستیں ہوئیں۔

اجلاس کے دوران لوک سبھا میں12 بل متعارف کیے گئے اور 18 بل لوک سبھا سے ، جبکہ 17 بل راجیہ سبھا سے منظور کئے گئے۔ لوک سبھا کی چھٹی کے ساتھ3 بل واپس لے لیے گئے، جبکہ راجیہ سبھا کی چھٹی کے ساتھ ایک بل واپس لے لیا گیا۔ اجلاس کے دوران پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے منظور ہونے والے بلوں کی کل تعداد 19 ہے۔

اجلاس کے دوران سال24-2023 کے لیے گرانٹس کے لیے ضمنی مطالبات زر کا پہلا بیچ اور21-2020 کے لیے اضافی گرانٹ کے مطالبات زر پر بحث کی گئی اور مکمل ووٹنگ کی گئی اور اخراجات سے متعلق بلوں کو 12 دسمبر2023 کو لوک سبھا میں پیش کیا گیا، اجلاس میں ان پر بحث کی گئی اورتقریباً 5 گھنٹے 40 منٹ کی بحث کے اسے منظور کیا گیا۔ راجیہ سبھا نے تقریباً 22 منٹ کی بحث کے بعد 19 دسمبر 2023 کو ان بلوں کو واپس کر دیا تھا۔

متاثرہ افراد پر مرکوز انصاف کو یقینی بنانے کے لیے انصاف کے فوجداری نظام سے متعلق تین تاریخی بل ،یعنی بھارتیہ نیائے سنہتا 2023، بھارتیہ ناگرک سورکشا سنہتا2023 اور بھارتیہ ساکشیہ بل2023 جو تعزیرات ہند، ضابطہ فوجداری1973 اور انڈین ایویڈینس ایکٹ 1872 کی جگہ لے گا اور اسے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں نے اجلاس کے دوران منظوری دی ہے۔

لوک سبھا میں پیش کیے گئے بلوں کی فہرستیں، لوک سبھا/راجیہ سبھا سے منظور کردہ بل اور دونوں ایوانوں سے منظور کیے گئے بل اور واپس لیے گئے بل ضمیمہ میں منسلک ہیں۔

اجلاس کے دوران دونوں ایوانوں سے منظور کیے گئے کچھ بڑے بل حسب ذیل ہیں:

  • ایڈوکیٹس(ترمیمی)بل، 2023 لیگل پریکٹیشنرز ایکٹ،1879 کو منسوخ کرنے اور ایڈوکیٹس ایکٹ،1961 میں لیگل پریکٹیشنرز ایکٹ 1879 کے سیکشن36 کی دفعات کو شامل کرنے کا التزام ہے۔
  • جموں و کشمیر ریزرویشن(ترمیمی)بل، 2023 اور جموں و کشمیر ریزرویشن ایکٹ،2004 میں’کمزور اور کم مراعات یافتہ طبقوں (سماجی ذاتوں) کے نام کودیگر پسماندہ طبقات‘ میں تبدیل کرنے کا التزام ہے۔
  • جموں و کشمیرتنظیم نو (ترمیمی)بل، 2023کا مقصدجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں ارکان کی نامزدگی فراہم  کرناہے، لیکن یہ نامزد ارکان دو افراد سے زیادہ نہ ہو۔ان میں سے ایک نامزد  رکن کشمیری تارکین وطن کی برادری سے تعلق رکھنے والی خاتون ہوں گی، جبکہ دوسرا رکن پاکستان کے قبضے والے جموں وکشمیر سے بے گھر ہونے والے افراد سے ہوگا۔
  • سنٹرل یونیورسٹیز (ترمیمی)بل، 2023 تلنگانہ میں ایک سنٹرل ٹرائبونل یونیورسٹی کے قیام کا بندوبست کرتا ہے۔
  • منسوخی اور ترمیمی بل، 2023 میں76 بے کار اور فرسودہ قوانین کو منسوخ کرنے کا التزام ہے۔
  • قومی راجدھانی خطہ دہلی سے متعلق قوانین(خصوصی دفعات)دوسرا (ترمیم)بل، 2023قومی دارالحکومت علاقہ دہلی کے قوانین(خصوصی دفعات)دوسرا ایکٹ،2011 کی معیاد کویکم جنوری2024 سے مزید تین سال کے لیے بڑھانے کا التزام ہے۔ اس طرح31 دسمبر 2026 تک دہلی میں غیر قانونی کاموں کی مخصوص شکلوں کو تعزیری کارروائی سے تحفظ فراہم کیاجارہا ہے۔
  • اعلیٰ انتخابی کمشنرز اور دیگر انتخابی کمشنرز (تقرری، سروس کی شرائط اور عہدے کی مدت) سے متعلق بل، 2023اعلیٰ انتخابی کمشنرز اور دیگرانتخابی کمشنرز کی تقرری، سروس کی شرائط اور عہدے کی مدت کو منضبط کرنے اور دیگر انتخابی کمشنرز کے لین دین کے طریقہ کار کوالیکشن کمیشن کی طرف سے کاروبار اور اس سے منسلک معاملات کے لیے ہے۔
  • پریس اینڈ رجسٹریشن آف پیریڈیکلز بل، 2023 پریس، میگزین کی رجسٹریشن اور اس سے منسلک یا اس سے متعلقہ معاملات کے لیےہے۔
  • ٹیلی کمیونیکیشن بل، 2023 میں ٹیلی کمیونیکیشن خدمات اور ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورکس کی ترقی، توسیع اور آپریشن سے متعلق قوانین میں ترمیم اور ان کو مضبوط کرنے، نیزاسپیکٹرم کی تفویض اور اس سے منسلک یا اس سے متعلقہ معاملات کی گنجائش رکھی  گئی ہے۔

راجیہ سبھا میں ضابطہ176 کے تحت رکن پارلیمنٹ نے  جناب ڈیرک اوبرائن نے  ملک کی اقتصادی صورتحال پر منعقد  ایک مختصر دورانیہ کی بحث میں حصہ لیا،  جو10 گھنٹے 25 منٹ تک چلی۔

لوک سبھا میں کام کاج تقریباً 74فیصد، جبکہ راجیہ سبھا میں یہ تقریباً 79 فیصدرہا۔

انیکس

17ویں لوک سبھا کے 14ویں اجلاس اور راجیہ سبھا کے 262ویں سرمائی اجلاس (موسم سرما کےاجلاس)کے دوران قانون سازی سے متعلق کا م کاج ہوا

 

I – لوک سبھا میں متعارف کرائے گئے بل

 

  1. مرکزی یونیورسٹیاں(ترمیمی)بل، 2023
  2. اخراجات سے متعلق(نمبر 3)بل، 2023
  3. اخراجات سے متعلق(نمبر 4)بل، 2023
  4. بھارتیہ نیائے(دوسری)سنہتا، 2023
  5. بھارتیہ ناگر ک سورکشا(دوسری)سنہتا، 2023
  6. بھارتیہ ساکشیہ(دوسرا)بل، 2023
  7. جموں و کشمیر تنظیم نو (دوسرا ترمیمی)بل، 2023
  8. مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومت سے متعلق(ترمیمی)بل، 2023
  9. مرکزی  سازوسامان اور خدمات ٹیکس(دوسری ترمیمی)بل، 2023
  10. ٹیکسوں کی وصولی سے متعلق عبوری بل2023
  11. قومی دارالحکومت علاقہ دہلی قوانین(خصوصی دفعات)دوسرا (ترمیمی) بل، 2023
  12. ٹیلی مواصلات سے متعلق بل، 2023

 

 II- لوک سبھا سےمنظور کئے گئے بل

 

  1. وکالت(ترمیمی)بل، 2023
  2. جموں و کشمیر ریزرویشن(ترمیمی)بل، 2023
  3. جموں و کشمیر تنظیم نو (ترمیمی)بل، 2023
  4. مرکزی یونیورسٹیاں (ترمیمی)بل، 2023
  5. اخراجات سے متعلق(نمبر 3)بل، 2023
  6. اخراجات سے متعلق(نمبر 4)بل، 2023
  7. جموں و کشمیر تنظیم نو (دوسرا ترمیمی)بل، 2023
  8. مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومت (ترمیمی) بل، 2023
  9. پوسٹ آفس بل، 2023
  10. قومی دارالحکومت علاقہ دہلی قوانین(خصوصی دفعات)دوسرا (ترمیمی)بل، 2023
  11. مرکزی  سازو سامان اور خدمات ٹیکس سے متعلق(دوسرا ترمیمی)بل، 2023
  12. ٹیکسوں کی وصولی سے متعلق عبوری بل2023
  13. بھارتیہ نیائے  سنہتا، 2023
  14. بھارتیہ ناگرک سورکشا سنہتا، 2023
  15. بھارتیہ ساکشیہ بل، 2023
  16. ٹیلی مواصلات سے متعلق  بل، 2023
  17. چیف الیکشن کمشنر اور دیگر الیکشن کمشنرز (تقرری، سروس کی شرائط اور عہدے کی مدت)بل، 2023
  18. پریس اینڈ رجسٹریشن آف پیریڈیکل بل، 2023

 

 III - راجیہ سبھا سے منطور کئے گئے/واپس کیے گئے بل

 

  1. پوسٹ آفس بل، 2023
  2. جموں و کشمیر ریزرویشن(ترمیمی) بل، 2023
  3. جموں و کشمیر تنظیم نو (ترمیمی)بل، 2023
  4. چیف الیکشن کمشنر اور دیگر الیکشن کمشنرز (تقرری، سروس کی شرائط اور عہدے کی مدت)بل، 2023
  5. مرکزی یونیورسٹیاں(ترمیمی)بل، 2023
  6. منسوخی اور ترمیمی بل، 2023
  7. جموں و کشمیر تنظیم نو (دوسری ترمیم)بل، 2023
  8. مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومت (ترمیمی)بل، 2023
  9. اخراجات سے متعلق (نمبر 3)بل، 2023
  10. اخراجات سے متعلق(نمبر 4)بل، 2023
  11. قومی دارالحکومت علاقہ دہلی قوانین(خصوصی دفعات)دوسرا (ترمیمی)بل، 2023
  12. مرکزی  سازوسامان اور خدمات ٹیکس(دوسرا ترمیمی)بل، 2023
  13. ٹیکسوں کی وصولی سے متعلق عبوری بل، 2023
  14. بھارتیہ نیائےسنہتا، 2023
  15. بھارتیہ ناگرک سورکشا سنہتا، 2023
  16. بھارتیہ ساکشیہ بل، 2023
  17. ٹیلی  مواصلات سے متعلق بل، 2023

 

IV - پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے  منظور کئے گئے بل

 

  1. وکالت(ترمیمی)بل، 2023
  2. جموں و کشمیر ریزرویشن (ترمیمی) بل، 2023
  3. جموں و کشمیر تنظیم نو (ترمیمی) بل، 2023
  4. مرکزی یونیورسٹیاں (ترمیمی) بل، 2023
  5. منسوخی اور ترمیمی بل، 2023
  6. جموں و کشمیر تنظیم نو (دوسرا ترمیمی) بل، 2023
  7. مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومت (ترمیمی) بل، 2023
  8. پوسٹ آفس بل، 2023
  9. اخراجات سے متعلق(نمبر 3)بل، 2023
  10. اخراجات سے متعلق(نمبر 4)بل، 2023
  11. قومی دارالحکومت علاقہ دہلی قوانین(خصوصی دفعات)دوسرا (ترمیمی) بل، 2023
  12. مرکزی  سازوسامان اور خدمات ٹیکس(دوسری ترمیم)بل، 2023
  13. ٹیکسوں کی وصولی  سے متعلق عبوری بل، 2023
  14. بھارتیہ نیائے سنہتا، 2023
  15. بھارتیہ ناگرک سورکشا سنہتا، 2023
  16. بھارتیہ ساکشیہ بل، 2023
  17. ٹیلی مواصلات سے متعلق بل، 2023
  18. چیف الیکشن کمشنر اور دیگر الیکشن کمشنرز (تقرری، سروس کی شرائط اور عہدے کی مدت)بل، 2023
  19. پریس اینڈ رجسٹریشن آف پیریڈیکل بل، 2023

 

 V - لوک سبھا میں بل واپس لے لیے گئے۔

 

  1. بھارتیہ نیائے  سنہتا، 2023
  2. بھارتیہ ناگرک سورکشا سنہتا، 2023
  3. بھارتیہ ساکشیہ بل، 2023

 

 VI - راجیہ سبھا میں بل واپس لے لیا گیا۔

 

  1. ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا(ترمیمی)بل، 2008

************

ش ح۔ش ر۔ن ع

U. No.2870


(Release ID: 1989659) Visitor Counter : 114


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil