نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

آج راجیہ سبھا کے 262 ویں اجلاس کے اختتام پر نائب صدر جمہوریہ اور راجیہ سبھا کے چیئرمین کے ذریعہ دیئے گئے ریمارکس

Posted On: 21 DEC 2023 9:07PM by PIB Delhi

معزز ممبران،

آج ہم راجیہ سبھا کے 262ویں اجلاس کے اختتام پر پہنچے ہیں۔ سیشن کے دوران، ہم نے باخبر اور بصیرت انگیز بحث کے ساتھ کامیابی سے اہم قانون سازی کی سرگرمیاں انجام دیں۔ اس اجلاس کے دوران کل 17 بل بشمول جموں و کشمیر سے متعلق اہم بل، الیکشن کمشنروں کی تقرری، پوسٹ آفس بل، ٹیلی کمیونیکیشن بل اور بھارتیہ ساکشیہ بل، بھارتیہ نیائےسنہتا، بھارتیہ شہری تحفظ سنہتا جیسے تین بلوں کو منظور کیا گیا۔ ان تینوں بلوں نے فوجداری قانون سازی کی نوآبادیاتی وراثت کو بے نقاب کیا جو اس ملک کے شہریوں کے لیے نقصان دہ تھا اور اجنبی حکمرانوں کی حمایت کرتا تھا۔

دفعہ 370 کے خاتمے اور پارلیمنٹ اور ریاستی مقننہ میں خواتین کے لیے ایک تہائی ریزرویشن کی فراہمی کے تاریخی قدم کے بعد، ایوان نے سیشن کے دوران منظور کیے گئے بلوں کے ذریعے جموں و کشمیر کے لوگوں کو اس کا فائدہ پہنچایا۔

پوسٹ آفس بل کے ذریعہ ملک کے عوام کی امنگوں کی تکمیل کے لیے پرانے نوآبادیاتی ڈھانچے کو نئی شکل دی گئی ہے۔ یہ بل ‘‘پنچ پران’’ کے سچے جذبے کی نمائندگی کرتے ہیں جو بھارت کے امرت کال کی مضبوط بنیاد رکھے گی۔

ہم 14 اجلاسوں کے دوران 65 گھنٹے تک قانون سازی کی سرگرمیاں انجام دینے میں کامیاب رہے اور ٹریژری اور اپوزیشن بنچوں سے 2300 سے زائد سوالات کا جواب دیا۔ اس دوران 4300 سے زائد کاغذات میز پر رکھے گئے۔ مجھے یہ بتاتے ہوئے تکلیف ہو رہی ہے کہ قابل گریز رکاوٹوں کی وجہ سے تقریباً 22 گھنٹے ضائع ہو گئے جس کی وجہ سے ہماری مجموعی پیداواری صلاحیت بری طرح متاثر ہوئی جو کہ آخر کار 79 فیصد رہی۔ رکاوٹوں اور خلفشار کو ایک سیاسی حکمت عملی کے طور پر ہتھیار بنانا ہماری آئینی ذمہ داری کے مطابق نہیں ہے کہ عوام کے مفاد کو کسی بھی دوسرے سیاسی مفادات سے بالاتر رکھا جائے۔

معزز ممبران، اس سیشن میں بھی پچھلے سیشنوں کے ہمارے ترقی پسند اقدامات کے مطابق، ہم نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ ہماری معزز خاتون ممبران پینل آف وائس چیئرپرسنز اور ٹیبل آف دی ہاؤس کی پچاس فیصد نمائندگی کرتی رہیں گی۔ میں پینل کے ہر ایک ممبر کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے اجلاس  کوکامیابی سے چلانے میں موثر تعاون کیا۔

  سیشن کے دوران، انڈمان، کیرالہ، راجستھان، لداخ، تمل ناڈو اور آندھرا پردیش کے مختلف اداروں کے انٹرنز کو راجیہ سبھا کے کام کاج کا مشاہدہ کرنے کا فائدہ ہوا۔ یہ اس ملک کی نوجوان نسلوں کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کی ہماری کوششوں کا ایک حصہ تھا جن کا مستقبل ہمیشہ اس چیمبر کے اندر ہماری آئینی ذمہ داریوں سے وابستہ ہے۔

  میں عزت مآب ڈپٹی چیئرمین جناب ہری ونش جی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی بات ختم کرتا ہوں، جن کی رہنمائی، تجربہ، فصاحت اور بلاغت نے ایوان کی کارروائی کو خوش اسلوبی سے چلانے میں مدد کی ہے۔ میں سکریٹری جنرل اور ان کے افسران کی پوری ٹیم کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے پوری لگن کے ساتھ بغیر کسی رکاوٹ کے اس سیشن کے کام کو یقینی بنایا۔

  میں آپ میں سے ہر ایک کو میری کرسمس اور نیا سال 2024 کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ میں یہ توقع کرنے میں اکیلا نہیں ہوں کہ 2024 اس لحاظ سے ایک مختلف سال ہو گا جو بھارت کی خوشحالی کے لیے مکمل طور پراپنا کردار ادا کرے گا اور یہ ایوان بھی اسی سلسلے میں اپنا تعمیری کردار ادا کرے گا۔

شکریہ

جے ہند!

***********

 

ش ح۔س ب۔ف ر

 (U: 2854)



(Release ID: 1989478) Visitor Counter : 75


Read this release in: English , Hindi