ارضیاتی سائنس کی وزارت
موسمیاتی تحقیق کے میدان میں مصنوعی ذہانت کا استعمال
Posted On:
21 DEC 2023 4:11PM by PIB Delhi
مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور مشین لرننگ (ایم ایل) تکنیک کا استعمال کرکے وزارت کے تحت مختلف اداروں میں موسم، آب وہوا اور سمندری پیشگوئی کی مہارت کو بڑھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
ارضیاتی سائنس کی وزارت (ایم او ای ایس) نے مصنوعی ذہانت اور مشین لرننگ کا ایک مخصوص مرکز قائم کیا ہے جسے اے آئی اور ایم ایل ٹیکنک کے فروغ اور جانچ کے علاوہ ورکشاپ اور کانفرنس وغیرہ منعقد کرکے صلاحیت سازی کی سرگرمیوں کو بڑھاوا دینے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔
اے آئی اور ایم ایل کی مدد سے موسمیاتی پیش گوئی سے متعلق تحقیق وترقی مین حاصل حصولیابیوں کا ذکر نیچے کیا جارہا ہے:
- ایک دن ، دو دن اور تین دن کی پیشگوئی کے مختصر مدتی مرحلے میں بہتری لائی گئی۔
- درجہ حرارت اور بارش اولہ برفباری وغیرہ کے لئے اربن گرڈڈ موسمیاتی ڈیٹاسیٹ کا فروغ کیا گیا۔
- 2023-1992 سے تیس میٹر کے دائرے کے ٹائم ویرنگ نورملائزڈ ڈفرینس ارنیائزیشن انڈیکس کو فروغ دیا گیا۔
- تصدیق کے مقصد سے بہت بڑے پیمانے کا موسمیاتی ڈیٹا تیار کیا گیا۔
- ڈوپلرویدر دازار سے موسمیاتی پیشگوئی کے لئے ڈیپ لرننگ ایپروچ سے کام لیا گیا۔
ایم او ای ایس کو توقع ہے کہ بہت سی موسمیاتی اور آب وہوا سے متعلق پیشگوئیاں ملی جلی ٹیکنالوجی پر مبنی ہوں گی۔ ارضیاتی سائنس کی وزارت کے تحت اداروں کی لگاتار اس بات کے لئے حوصلہ افزائی کی جاتی ہے ہ ارضیاتی سائنس کے شعبے میں اے آئی اور ایم ایل ٹیکنالوجی کو بروئے کار لائیں۔ اس کے پیش نظر ایم او ای ایس ہائی پروفارمنگ کمپیوٹنگ انفراسٹرکچر میں بھی اضافی کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
یہ اطلاع ارضیاتی سائنس کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
*****
ش ح۔رف۔س ا
U.No:2840
(Release ID: 1989400)
Visitor Counter : 79