ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
بلیک ٹائیگر کی حفاظت
Posted On:
21 DEC 2023 4:48PM by PIB Delhi
اوڈیشہ میں سملی پال ٹائیگر ریزرو میں صرف میلا نسٹک ٹائیگرس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ ہرسال کل ہند شیروں کے تخمینے کے مطابق سملی پال ٹائیگر ریزرو میں 16 انفرادی ٹائیگر س ریکارڈ کئے گئے ہیں ، جن میں سے 10 میلانسٹک ہیں ۔
این ٹی سی اے کی جانب سے زمینی سطح پر علاقوں کے منبع سےشیروں کی باز آبادکاری کے لئے موثر بندوبست کی خاطر این ٹی سی اے کی جانب سے ایک معیاری آپریٹنگ طریق کار جاری کیا گیا ہے۔جینیاتی ساخت کی بنیاد پر تحفظ کے لئے الگ جینیاتی کلسٹر کے طورپر سملی پال ٹائیگرریزرو کی پہچان کی گئی ہے ۔جنگلی حیات کی رہائش کی مربوط ترقی سے متعلق مرکز کی اعانت یافتہ جاری اسکیم (سی ایس ایس – آئی ڈی ڈبلیو ایچ ) کے تحت شیروں کا تحفظ، شیروں اور دیگر جنگلی حیات کے تحفظ کے لئے بیداری پیدا کرنا ،رہائش کا انتظام ، حفاظت ، ماحولیاتی ترقی ، انسانی وسائل اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی ،رضاکارانہ دیہی منتقلی کے لئے سمپلی پال ٹائیگر ریزرو کو مالی مدد فراہم کی جارہی ہے۔جیسا کہ یہ منظورشدہ ٹائیگر ریزرو کے آپریشن سے سالانہ منصوبے کے مطابق ہے ، جو آئینی طور پر شیروں کے تحفظ کی منصوبہ بندی سے پیدا ہوتی ہے۔
سملی پال ٹائیگر ریزرو کو گزشتہ پانچ سال کے دوران جاری کئے فنڈ کی تفصیلات حسب ذیل ہے:
(روپے لاکھوں میں)
Sl. No.
|
ٹائیگر ریزرو
(ریاست )
|
2018-19
|
2019-20
|
2020-21
|
2021-22
|
2022-23
|
1.
|
سملی پال
( اوڈیشہ )
|
650.88
|
660.53
|
539.39
|
766.06
|
659.82
|
ماحولیات ، جنگلات اور آب وہوا کی تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب اشونی کمار چوبے نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریر ی جواب میں یہ جانکاری دی ۔
********
ش ح۔ع ح ۔رم
U-2820
(Release ID: 1989332)
Visitor Counter : 74