وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

انڈین اوشین نیول سمپوزیم (آئی او این ایس) - 2023


کنکلیو آف چیفس (19 - 22 دسمبر 23)، بنکاک (تھائی لینڈ)

Posted On: 19 DEC 2023 5:30PM by PIB Delhi

انڈین اوشین نیول سمپوزیم (آئی او این ایس) کانکلیو آف چیفس (سی او سی) کے آٹھویں ایڈیشن کی میزبانی رائل تھائی نیوی بنکاک، تھائی لینڈ میں 19 سے 22 دسمبر 2023  تک کر رہی ہے۔ ایڈمیرل  آر ہری کمار، چیف آف دی نیول اسٹاف، -کانکلیو کے لیے ہندوستانی بحریہ  کے تین رکنی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔

 

آئی او این ایس  کا تصور ہندوستانی بحریہ نے 2008 میں ایک فورم کے طور پر پیش کیا تھا جو بحر ہند کے ساحلی ریاستوں کی بحریہ کے درمیان بحری تعاون کو بڑھانا چاہتا ہے۔ آئی او این ایس  علاقائی طور پر متعلقہ بحری مسائل پر بات چیت کے لیے ایک کھلا اور جامع پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے جو آگے کے راستے پر مشترکہ افہام و تفہیم کا باعث بنے گا۔ آئی او این ایس  کا افتتاحی ایڈیشن فروری 2008 میں نئی دہلی میں منعقد ہوا، جس میں ہندوستانی بحریہ نے دو سال (2008 - 2010) کے لیے بطور صدر حصہ لیا۔

 

آٹھویں کانکلیو میں آئی او این ایس  ممالک کی بحریہ کے سربراہان/ میری ٹائم ایجنسیوں کے سربراہان شرکت کر رہے ہیں اور آئی او این ایس  کی چیئرمین شپ کی فرانس سے تھائی لینڈ منتقلی کا مشاہدہ کریں گے۔ ’بلیو اکانومی: آئی او این ایس کے رکن ممالک کی پائیدار ترقی کے لیے آگے بڑھنے کے طریقے‘ کے موضوع پر ایک سیمینار سی او سی  کے سائیڈ لائنز پر منعقد کیا جا رہا ہے ،جس میں بھارتی بحریہ کی جانب سے   سی او سی ،سی ایم ڈی ای منمیت ایس  کھرانہ ،سی ایم ڈی ای  (فارن کوآپریشن) ’ سکیورٹی  پرامن اور پائیدار بلیو اکانومی کی بنیاد ہے‘  کے موضوع پر ایک مقالہ پیش کریں گے۔ آئی او این ایس  ممالک کے درمیان بحری تعاون اور افہام و تفہیم کی ایک بڑی حد تک سہولت فراہم کرنے کے لیے کانکلیو کے سائیڈ لائنز پر مختلف دوطرفہ بات چیت بھی کی جا رہی ہے۔

 

بھارت 2025 کے آخر میں بھارت میں منعقد کیے جانے والے 9ویں سی او سی  کے دوران آئی او این ایس  (2025-27) کی صدارت  سنبھالے گا۔

 

************

ش ح۔ ا م۔

 (U: 2735)


(Release ID: 1988748) Visitor Counter : 84


Read this release in: English