سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

موٹر گاڑیوں پر 13.45 کروڑ سے زیادہ ہائی سکیورٹی رجسٹریشن چسپا کی گئیں

Posted On: 20 DEC 2023 1:06PM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ سنٹرل موٹر وہیکل رولز (سی ایم وی آر) ٹیکنیکل قائمہ کمیٹی نے مئی 1999 میں سی ایم وی آر میں ترمیم کے لیے کئی سفارشات پیش کیں تھیں، جن میں ہائی-سکیورٹی رجسٹریشن پلیٹس (ایچ ایس آر پی) سے متعلق سفارشات بھی شامل تھیں۔ اس کے مطابق، مرکزی حکومت نے 22 اگست 2001 کو ایچ ایس آر پی وائڈ  ایس. او 814 (ای) اور16 اکتوبر 2001  کو  ایس او1014(ای) چسپاں کرنے کی شقوں کو نوٹیفائی کیا تھا، جو مورخہ 6 دسمبر 20186052 (ای) کو  ختم کردیا گیا۔ ہندوستان میں ہائی-سیکیورٹی رجسٹریشن پلیٹس (ایچ ایس آر پی) خصوصی لائسنس پلیٹیں ہیں جو گاڑیوں کے رجسٹریشن کی حفاظت کو بڑھانے اور گاڑی سے متعلق جرائم جیسے کہ چوری اور دھوکہ دہی کو کم کرنے کے لیے بنائی گئی ہیں۔ ان نمبر پلیٹوں میں کئی حفاظتی خصوصیات ہیں تاکہ انہیں چھیڑ چھاڑ سے محفوظ اور آسانی سے پتہ لگایا جاسکے۔

ایچ ایس آر پی سمیت موٹر گاڑی کے کلپرزوں  کی قیمت کا تعین یا ضابطہایم وی  ایکٹ 1988 اور ایس ایم وی آر 1989 کے دائرہ کار میں نہیں ہے۔

واہن پورٹل پر دستیاب اعداد و شمار کے مطابق، 14 دسمبر 2023 تک، 134510172 ایچ ایس آر پیز کے ذریعے گاڑیوں پر چسپاں کیا گیا، ان کے ڈیلرز اور ریاستی حکومت ایچ ایس آر پی  مینوفیکچررز کو اجازت دی گئی کہ ان کے پاس جیسا کیس ہو اس طرز پر منظوری حاصل ہو ایچ ایس آر پی کو چسپاں کرنے کا مقصد نفاذ کو مضبوط کرنا، تحفظ اور سلامتی کو بہتر بنانا جس میں حکومت کے لیے کوئی محصول نہیں ہے۔

سی ایم وی آر1989 کے تحت،ایچ ایس آر پی کی تیاری کے لیے ایم ایس ایم ایز سمیت کسی بھی قانونی ادارے پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی ہے، بشرطیکہ قاعدہ 126 میں درج جانچ ایجنسیوں سے قسم کی منظوری کا سرٹیفکیٹ حاصل کیا جائے۔ تاہم، ایچ ایس آر پی لگانے کے لیے سپلائی کو سی ایم وی آر1989 کے تحت ضابطہ  50 کے ذیلی ضابطہ  (1) کے تحت  منظم کیا جاتا ہے۔

*************

ش ح۔ح ا   ۔ را

U-2715



(Release ID: 1988689) Visitor Counter : 62


Read this release in: English , Hindi