تعاون کی وزارت
این سی ای ایل کا طریقہ ٔ کار
Posted On:
19 DEC 2023 6:40PM by PIB Delhi
امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایاکہ وزارت تعاون نے ملٹی سٹیٹ کوآپریٹو سوسائٹیز (ایم ایس سی ایس) ایکٹ 2002 کے تحت نیشنل کوآپریٹو ایکسپورٹ لمیٹڈ(این سی ای ایل) قائم کیا ہے۔ این سی ای ایل ہمارے کسانوں کے فائدے کے لیے بنیادی طور پر زرعی اجناس کی برآمدات کے فروغ کے لیے ایک مکمل ماحولیاتی نظام فراہم کرے گا، جس میں ہندوستان کو تقابلی برتری حاصل ہے۔ پرائمری سے لے کر اعلیٰ سطح تک کی تمام کوآپریٹو سوسائٹیاں، جو برآمدات میں دلچسپی رکھتی ہیں، ممبر بننے کی اہل ہیں۔ ذیل میں دی گئی تفصیلات کے مطابق، این سی ای ایل کے پاس دو قسم کے ممبران ہیں:
عام اراکین: درج ذیل این سی ای ایل کے عام ممبر بننے کے اہل ہوں گے: -
- کوئی بھی کثیر ریاستی امداد باہمی کی انجمن( ملٹی اسٹیٹ کوآپریٹو سوسائٹی) یا کوئی بھی کوآپریٹو سوسائٹی جو کسی بھی ریاست یا مرکز کے زیر انتظام علاقے میں اس وقت نافذ العمل کوآپریٹو سوسائٹیوں سے متعلق کسی قانون کے تحت رجسٹرڈ یا رجسٹرڈ سمجھی جاتی ہے؛
- نیشنل کوآپریٹو ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این سی ڈی سی) جسے نیشنل کوآپریٹو ڈیولپمنٹ کارپوریشن ایکٹ، 1 962 (1962 کا 26) کے تحت قائم کیا گیا؛
- ایسے طبقے یا افراد کے طبقے یا افراد کی انجمنیں جس کی سوسائٹی کی نوعیت اور سرگرمیوں کے حوالے سے مرکزی رجسٹرار کی طرف سے اجازت ہو سکتی ہے۔
کوئی بھی فرد این سی ای ایل کا عام رکن بننے کا اہل نہیں ہوگا۔
عام اراکین رکنیت کی درج ذیل درجہ بندی کے مطابق شیئر کیپیٹل (سرمایہ حصص) کی رکنیت حاصل کریں گے: -
- کلاس 1: کوآپریٹو تنظیمیں جیسے انڈین فارمرز فرٹیلائزر کوآپریٹو لمیٹڈ(افکو) ، کرشک بھارتی کوآپریٹو لمیٹڈ(کربھّکو)، نیشنل ایگریکلچرل کوآپریٹو مارکیٹنگ فیڈریشن آف انڈیا لمیٹڈ(نیفیڈ) ، گجرات کوآپریٹو ڈیولپمنٹ کارپوریشن ( جی سی ایم ایم ایف) اور نیشنل کوآپریٹو ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این سی ڈی سی) ہر ایک کو 10,000 روپے موجودہ قیمت کے کم از کم 1,00,000 حصص خریدے گا۔
- کلاس-2: ذیلی شق (i) میں مذکور کے علاوہ ایک ریاستی سطح یا سب سے اوپر کوآپریٹو سوسائٹی 10,000 روپئے کی موجودہ قیمت کے کم از کم 1,000 شیئرز خریدے گی۔
- کلاس 3: ذیلی شق (i) میں مذکور کے علاوہ ایک قومی کوآپریٹو سوسائٹی اور ایک کثیر ریاستی کوآپریٹو سوسائٹی، جسے قومی کوآپریٹو سوسائٹی کے طور پر نامزد نہیں کیا گیا ہے، 10,000 روپئے کی قیمت کے کم از کم 500 شیئرز خریدے گی۔
- کلاس-4: ایک کوآپریٹو سوسائٹی، ریاستی یا بنیادی کوآپریٹو سوسائٹی کے علاوہ،10,000 روپئے کی قیمت کے کم از کم 10 شیئرز خریدے گی۔
- کلاس-5: ایک پرائمری کوآپریٹو سوسائٹی 10,000 روپئے کی موجودہ قیمت کا ایک حصہ خریدے گی۔ اور
- کلاس-6: ایسے طبقے یا افراد کی جماعتیں یا افراد کی انجمنیں جنہیں این سی ای ایل کے ضمنی قوانین کی شق 7(1) (ای) کے تحت ممبر بننے کی اجازت دی جا سکتی ہے، 10,000 روپئے کی موجودہ قیمت کے کم از کم 2 شیئرز خریدیں گے۔
حصص کی قیمت ایک ہی وقت میں پوری ادا کی جائے گی اور سبسکرائب کیے گئے حصص کی مکمل رقم کی وصولی پر ایک شیئر سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا۔
برائے نام یا ایسوسی ایٹ ممبر: سوسائٹی اپنے کاروبار کے فروغ کے مفاد میں، ملٹی سٹیٹ کوآپریٹو سوسائٹیز ایکٹ کی دفعات کے مطابق، کوآپریٹو بینکوں سمیت کسی بھی شخص کو ۔1,00,000 روپئے(صرف ایک لاکھ روپے) کی ناقابل واپسی فیس کی ادائیگی پر برائے نام ممبر یا ایسوسی ایٹ ممبر کے طور پر داخل کر سکتی ہے۔
مزید یہ کہ ایکٹ کے سیکشن 25 (1) (جی) کے تحت بیان کردہ کمپنی کے علاوہ کوئی بھی کمپنی سوسائٹی کا عام رکن بننے کی اہل نہیں ہوگی۔
این سی ای ایل کے ذریعہ فراہم کردہ معلومات کے مطابق، اب تک، انہیں 24 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے مختلف طبقات کے تحت رکنیت کے لیے 3,794 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ این سی ای ایل کو اب تک 16 ممالک کو 14,92,800 میٹرک ٹن نان باسمتی سفید چاول، 05 ممالک کو 8,98,804 میٹرک ٹن ٹوٹے ہوئے چاول، 14,184 میٹرک ٹن گندم کا دانہ، 5,326 میٹرک ٹن گندم کا آٹا اور 15226 میٹرک ٹن میدا/دلیا ایک ملک کو، اور 02 ممالک کو 50,000 میٹرک ٹن چینی کی برآمدات کی اجازت ملی ہے۔
نیشنل کوآپریٹو ایکسپورٹ لمیٹڈ(این سی ای ایل) برآمدات کو آگے بڑھانے اور فروغ دینے کے لیے ایک سرپرست تنظیم کے طور پر کام کرتے ہوئے کوآپریٹو سیکٹر سے برآمدات کو فروغ دے گا۔ اس سے عالمی منڈیوں میں ہندوستانی کوآپریٹیو کی برآمدی صلاحیت کوسامنے لانے میں مدد ملے گی۔ یہ سوسائٹی کوآپریٹیو کی مختلف برآمدات سے متعلق اسکیموں اور حکومت ہند کی مختلف وزارتوں کی پالیسیوں کے فوائد حاصل کرنے میں بھی ‘پورے حکومتی نقطہ نظر’ کے ذریعہ مدد کرے گی ۔ کوآپریٹیو کے جامع ترقی کے ماڈل کے ذریعے جہاں ممبران اپنی اشیاء اور خدمات کی برآمد کے ذریعے بہتر قیمتوں کے حصول اور سوسائٹی کی طرف سے پیدا ہونے والے فاضل ذخیرہ میں سے تقسیم شدہ ڈیویڈنڈ سے بھی فائدہ اٹھائیں گے۔
این سی ای ایل کے ضمنی قوانین کی شق 55 اور شق 58 کے مطابق اس کے ممبران میں ڈیویڈنڈ کی تقسیم کے لیے 20فیصد تک کی دفعات ہیں۔ مزید برآں این سی ای ایل ، ذیل میں اپنے ذیلی قوانین کی شق 54 میں دی گئی اسکیم کے مطابق خالص سرپلس کا 50فیصد تک تقسیم کرکے اراکین کو مصنوعات کی حتمی قیمت بھی فراہم کرے گا: -
- پروڈکٹ (مصنوعات) کی ابتدائی قیمت ممبران کو عارضی طور پر مصنوعات کی موجودہ مارکیٹ قیمت کی بنیاد پر دی جا سکتی ہے۔
- اس طرح کے پروڈکٹس کی فروخت پر سوسائٹی کی طرف سے کیے گئے تمام اخراجات کی کٹوتی کے بعد خالص سرپلس کو فروخت کی قیمت اور ابتدائی قیمت کے درمیان فرق کے طور پر شمار کیا جائے گا؛
- سوسائٹی کوشش کرے گی کہ خالص سرپلس کا 50 فیصد تک اپنے ممبروں کو ان کی مصنوعات (پروڈکٹس) کے لیے دے جیسا کہ بورڈ کے ذریعے فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔
- ممبر (ممبروں) کو قابل ادائیگی مصنوعات (مصنوعات) کی حتمی قیمت کا تعین بورڈ کے ذریعہ ابتدائی قیمت کے علاوہ سابقہ ذیلی شق (iii) کے تحت ادا کرنے کی تجویز کردہ خالص سرپلس کے حصے کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
************
ش ح۔س ب۔ف ر
(U: 2701)
(Release ID: 1988510)
Visitor Counter : 103