نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
چیئرمین جگدیپ دھنکھڑنے پی چدمبرم سے کہا ‘‘آپ نے ایک کسان کے طور پر میرے پس منظر کی، ایک جاٹ کے طور پر میری حیثیت کی توہین کی’’
‘‘جب ایک رکن پارلیمنٹ میرا مذاق اڑا رہا تھا، راہل گاندھی اس کی ویڈیو ریکارڈ کر رہے تھے، کیوں؟’’ - نائب صدرجمہوریہ نے چدمبرم سے پوچھا
یہ کسان برادری، جاٹ برادری اور راجیہ سبھا کے چیئرمین کی توہین ہے - نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ
آج اتنی نچلی سطح دیکھ کر سوچئے میرے دل پر کیا گزر رہی ہوگی؟ - نائب صدر
نائب صدر اور راجیہ سبھا کے چیئرمین کے عہدے کی بے عزتی کی گئی ہے - جناب دھنکھڑ
Posted On:
19 DEC 2023 6:29PM by PIB Delhi
پارلیمنٹ میں آج کے واقعات پر اپنے دکھ اور درد کا اظہار کرتے ہوئے، نائب صدرجمہوریہ جناب جگدیپ دھنکھڑ نے کہا کہ وہ اپنے کسان اور جاٹ پس منظر کو نشانہ بنائے جانے سے ذاتی طور پر دکھی ہیں۔
کانگریس کے رہنما اور راجیہ سبھا کے رکن پی چدمبرم کو نشانہ بناتے ہوئے، انہوں نے کہا، ‘‘ذرا تصور کریں کہ میرے دل پر کیا گزر رہی ہوگی جب آپ کے سینئر لیڈر (راہل گاندھی) چیئرمین کا مذاق اڑاتے ہوئے ایک رکن پارلیمنٹ (کلیان بینرجی) کی ویڈیو گرافی کرتے ہیں، جس میں بطور خاص مجھے نشانہ بنایا جارہا ہے ۔’’ انہوں نے مسٹر چدمبرم سے مزید پوچھا،‘‘پارلیمنٹ کا ایک سینئر رکن دوسرے ممبر کی ویڈیو ٹیپ کر رہا ہے... کس لیے؟’’
اتنے لمبے عرصے تک حکومت کرنے والی ایک سیاسی پارٹی کے ذریعے چیرمین راجیہ سبھا کے اداروں کو بے عزت کرنے کی مذمت کرتے ہوئے،جناب دھنکھڑ نے کہا،‘‘یہ صرف ایک کسان اور ایک کمیونٹی کی توہین نہیں ہے، یہ راجیہ سبھا کے چیئرمین کے دفتر کی توہین ہے۔’’
جناب دھنکھڑ نے اس واقعہ کو ‘‘انتہائی پستی کی سطح کے مشاہدہ کا موقع’’ قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسٹر چدمبرم، آپ کی پارٹی نے ایک ویڈیو پوسٹ کیا جسے بعد میں واپس لے لیا گیا۔ یہ میرے لیے شرم کی بات تھی۔ آپ نے ترجمان (پارٹی) کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل کا استعمال میری بے عزتی کرنے، میری توہین کرنے، ایک کسان کے طور پر میرے پس منظر کی توہین کرنے، ایک جاٹ کے طور پر میرے عہدے کی توہین کرنے، بطور چیئرمین میری حیثیت کی توہین کرنے کے لیے استعمال کیا۔
ایوان میں دیا گیا نائب صدر کا مکمل بیان درج ذیل ہے۔
‘‘معزز ممبران،
میں نے ایوان کی کارروائی ملتوی کر دی ہے۔ آپ کو معلوم نہیں کہ عوام کے ذہنوں میں اس ادارے کے خلاف کس قسم کا ردعمل ہے اور ہمیں انتہائی نچلی سطح کامشاہدہ کرنے کا موقع ملا۔
مسٹر چدمبرم یہاں ہیں۔ مسٹر چدمبرم، آپ بہت سینئر ممبر ہیں۔ ذرا تصور کریں کہ میرے دل پر کیا گزر رہی ہوگی جب آپ کے سینئر لیڈر نے ایک رکن پارلیمنٹ کے چیئرمین کا مذاق اڑاتے ہوئےایک رکن پارلیمنٹ کی مجھے نشانہ بنانے کی غرض سے ویڈیو گرافی کی ۔
ایک کسان کے طور پر میرے پس منظر پر طنز مت کرو۔ ایک کمیونٹی ممبر کے طور پر میرے پس منظرپر طنز نہ کرو۔ چیئرمین کے عہدے کی بے حرمتی کی گئی ہے اور وہ بھی ایک سیاسی جماعت کے ذریعہ ۔نوبت یہاں تک پہنچی کہ ایک ممبر پارلیمنٹ، ایک سینئر، دوسرے ممبر کی ویڈیو گرافی کرتا ہے۔ کس لیے؟
میں نے برداشت کیا تھا، میں آپ کو بتاتا ہوں. انسٹاگرام پر، مسٹر چدمبرم، آپ کی پارٹی نے ایک ویڈیو ڈالی جسے بعد میں واپس لے لیا گیا۔ یہ میرے لیے بے عزتی کی بات تھی۔
آپ نے ترجمان کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل کو میری بے عزتی کرنے، میری توہین کرنے، ایک کسان کے طور پر میرے پس منظر کی توہین کرنے، ایک جاٹ کے طور پر میرے عہدے کی توہین کرنے، بطور چیئرمین میری حیثیت کی توہین کرنے کے لیے استعمال کیا۔
جناب یہ بہت سنگین مسائل ہیں۔ براہ کرم اپنی سیٹ پر واپس جائیں۔’’
**********
ش ح۔س ب۔ف ر
(U: 2695)
(Release ID: 1988499)
Visitor Counter : 101