تعاون کی وزارت
پی اے سی ایس کی خدمات
Posted On:
19 DEC 2023 6:38PM by PIB Delhi
پرائمری ایگریکلچرل کریڈٹ سوسائٹیز(پی اے سی ایس) کو کامن سروس سینٹرز (سی ایس سی) کے طور پر کام کرنے کے قابل بنانے کے لیے، امداد باہمی کی وزارت، الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت، نابارڈ اور سی ایس سی- ای گورننس سروسز انڈیا لمیٹڈ کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے ، جو پی اے سی ایس کو ملک کے دیہی شہریوں کو بینکنگ، انشورنس، آدھار اندراج/اپ ڈیٹ، صحت خدمات، زرعی خدمات وغیرہ سمیت 300 سے زیادہ ای خدمات فراہم کرنے کے قابل بنائے گی۔ 30 نومبر 2023 تک، کل 24,470 پی اے سی ایس نے ملک میں سی ایس سی خدمات فراہم کرنا شروع کر دی ہیں۔
سی ایس سی کے طور پر کام کرنے والا پی اے سی ایس درج ذیل خدمات سمیت شہریوں پر مرکوز مختلف خدمات فراہم کرنے کے قابل ہو گا:
- پردھان منتری فلاحی اسکیمیں: آیوشمان بھارت یوجنا، پی ایم کسان مندھن یوجنا، پی ایم فصل بیمہ یوجنا، پی ایم کسان کریڈٹ کارڈ یوجنا، ای شرم رجسٹریشن، پی ایم کسان سمان ندھی یوجنا وغیرہ۔
- مرکزی حکومت کی خدمات: آدھار، پین کارڈ، جیون پرمان، پاسپورٹ، پانی اور بجلی کے بل کی ادائیگی کی خدمات، آئی ٹی آر فائلنگ، ای سٹیمپ وغیرہ۔
- ریاستی حکومت کی خدمات: ای -ڈسٹرکٹ سروسز، پی ڈی ایس سروسز، میونسپل سروسز وغیرہ۔
- مالی شمولیت کی خدمات: بینکنگ، قرض، انشورنس، پنشن، ڈجی پے، فاس ٹیگ، وغیرہ۔
- زرعی خدمات: سی ایس سی ای –ایگری پورٹل، زرعی ٹیلی مشاورت اور ای پاشو چکستا، سوئل ٹیسٹنگ سینٹر،کسان ای۔مارٹ، کسان کریڈٹ کارڈ وغیرہ۔
- ای موبلٹی اور اسمارٹ پروڈکٹس: رورل ای موبلٹی ڈیلرشپ، اسمارٹ پروڈکٹس وغیرہ۔
- دیگر خدمات: اسٹری سوابھیمان انیشیٹو، سپارش ڈیفنس پنشن سروسز پورٹل، موبائل، ڈی ٹی ایچ ریچارج اور بل کی ادائیگی وغیرہ۔
اس پہل کے ذریعے، ملک کے کسان پی اے سی ایس کی سطح پر ہی 300 سے زیادہ ای خدمات تک رسائی حاصل کر سکیں گے، جن میں مذکورہ خدمات بھی شامل ہیں۔ اس سے ان کی زندگی میں آسانی پیدا ہوگی۔ اس کے علاوہ، یہ پی اے سی ایس کو آمدنی کے اضافی ذرائع فراہم کرے گا، بالآخر ان سے وابستہ کروڑوں چھوٹے اور معمولی کسانوں کو فائدہ پہنچے گا۔
یہ جانکاری امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
(ش ح- ع ح)
U-2691
(Release ID: 1988423)
Visitor Counter : 62