وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
اندرون ملک مچھلی کی پیداوار
Posted On:
19 DEC 2023 4:49PM by PIB Delhi
ماہی پروری،مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ15-2014 سے 23-2022 تک اندرون ملک مچھلی کی پیداوار میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ اندرون ملک مچھلی کی کل پیداوار15-2014 میں66.87 لاکھ ٹن سے بڑھ کر 2023-2022 میں131.13 لاکھ ٹن ہوگئی۔ اندرون ملک مچھلی کی پیداوار کی ریاست وار تفصیلات ضمیمہ-1 میں دی گئیں ہیں۔
گزشتہ تین مالی سالوں (مالی سال 21-2020 سے مالی سال23-2022)اور موجودہ مالی سال (24-2023)کے دوران4810 کروڑ روپے کا بجٹ پردھان منتری متسیہ سمپدا یوجنا (پی ایم ایم ایس وائی)کے نفاذ کے لیے مختص کیاگیاہے اور اس مختص بجٹ میں سے3345.28 کروڑ روپے کی رقم ماہی گیری اور آبی زراعت کے شعبے کی ترقی کے لیے مختلف ریاستی حکومتوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور دیگر نافذ کرنے والی ایجنسیوں کو جاری کی گئی ہے۔
2022-2021 میں مستقل قیمتوں پر کل مجموعی ویلیو ایڈڈ( جی وی اے)میں ماہی گیری کے شعبے کا حصہ1,47,519کروڑ روپے ہے، جو کل قومی جی وی اے کا تقریباً 1.07فیصد اور زرعی جی وی اے کا 6.86فیصد بنتا ہے۔
جیسا کہ تجارتی انٹیلی جنس اور شماریات کےڈائریکٹوریٹ جنرل کی طرف سے اطلاع دی ہے مچھلی اور اس سے متعلقہ مصنوعات کی20-2019 میں 1,271.11 کروڑ روپے کی درآمد کے مقابلے میں سال23-2022 میں کل درآمد 1,949.51کروڑ روپے ہے۔2019 سے مچھلی اور متعلقہ مصنوعات کی درآمد کی سال وار تفصیلات حسب ذیل ہیں:
نمبر شمار
|
مالی سال
|
درآمدی ویلیو(کروڑ روپے میں)
|
1
|
2019-20
|
1,271.11
|
2
|
2020-21
|
1,656.01
|
3
|
2021-22
|
1,661.71
|
4
|
2022-23
|
1,949.51
|
کل
|
6,538.35
|
20-2019 میں46,662.85 کے مقابلے میں 23-2022 میں مچھلی اور اس سے متعلقہ مصنوعات کی کل برآمد 63,969.14 کروڑ روپے ہے۔ 2019 سے مچھلی اور متعلقہ مصنوعات کی سال وار برآمد کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
نمبر شمار
|
مالی سال
|
برآمدی ویلیو(کروڑ روپے میں)
|
1
|
2019-20
|
46,662.85
|
2
|
2020-21
|
43,720.98
|
3
|
2021-22
|
57,586.48
|
4
|
2022-23
|
63,969.14
|
کل
|
2,11,939.45
|
************
ش ح۔ا ک۔ن ع
U. No.2663
(Release ID: 1988369)
Visitor Counter : 75