وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
راشٹریہ گوکل مشن
Posted On:
19 DEC 2023 4:46PM by PIB Delhi
ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ مویشی پروری اور ڈیری کا محکمہ دیسی نسلوں کی ترقی اور تحفظ کے لیے راشٹریہ گوکل مشن کو نافذ کر رہا ہے؛ جس کا مقصد گائے کی آبادی کو اَپ گریڈیڈ کرنا اور دودھ کی پیداوار میں اضافہ کرنا اور گائے کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانا ہے۔ اس سے 2014 سے ملک بھر میں دودھ کی پیداوار کسانوں کے لیے زیادہ منافع بخش رہی ہے۔ یہ اسکیم2022-2021 سے2026-2025 تک محکمہ کی نظر ثانی شدہ دوبارہ ترتیب شدہ اسکیموں کے تحت جاری ہے۔
اس اسکیم کو درج ذیل مقاصد کے ساتھ نافذ کیا گیا ہے:
- جدید ترین ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے گائے کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانا اور پائیدار طریقے سے دودھ کی پیداوار میں اضافہ کرنا۔
- افزائش کے مقاصد کے لیے اعلیٰ جینیاتی قابلیت کے بیلوں کے استعمال کو فروغ دینا۔
- افزائش نسل کے نیٹ ورک کو مضبوط بنانے اور کسانوں کی دہلیز پر مصنوعی حمل کرانے کی خدمات کی فراہمی کے ذریعے مصنوعی حمل کے احاطے کو بڑھانا۔
- سائنسی اور جامع انداز میں مقامی گائے اور بھینسوں کی پرورش اور تحفظ کو فروغ دینا۔
راشٹریہ گوکل مشن (آر جی ایم)کے تحت حاصل کی گئیں اہم کامیابیاں ضمیمہ-1 میں درج ہیں:
راشٹریہ گوکل مشن کے تحت 16 گوکل گرام کو مربوط مقامی مویشیوں کی ترقی کے مراکز کے طور پر قائم کرنے کے لیے فنڈز جاری کیے گئے ہیں، جس کا مقصد دیسی گایوں کی نسلوں کی ترقی اور تحفظ ، سائنسی اور جامع انداز میں کرنا ہے۔
گوکل گرام کے مقاصد درج ذیل ہیں:
- سائنسی انداز میں مقامی مویشیوں کی پرورش اور تحفظ کو فروغ دینا۔
- مقامی نسلوں کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانا اور جانوروں کی مصنوعات سے پائیدار طریقے سے معاشی منافع میں اضافہ کرنا۔
- دیسی نسلوں کے اعلیٰ جینیاتی قابلیت کے بیلوں کوفروغ دینا۔
- ڈراٹ اینیمل پاور کے استعمال کے لیے مناسب ٹیکنالوجی کی حوصلہ افزائی کرنا۔
- متوازن غذائیت اور مربوط جانوروں کی صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنا۔
- جدید فارم مینجمنٹ طریقوں سے مکمل فائدہ اٹھانا اور مشترکہ وسائل کے انتظام کو فروغ دینا۔
- گرین پاور اور ایکو ٹیکنالوجی کو فروغ دینا۔
************
ش ح۔ا ک۔ن ع
U. No.2662
(Release ID: 1988349)
Visitor Counter : 69