ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

لچکدار، مساوی،شمولیت پر مبنی، پائیدار مستقبل کے لیے عالمی سطح پر اسکل میپنگ

Posted On: 18 DEC 2023 6:03PM by PIB Delhi

حکومت ہند کے اسکل انڈیا مشن (ایس آئی ایم) کے تحت، ہنر مندی کی ترقی اور صنعت کاری کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا (پی ایم کے وی وائی)، جن شکشن  سنستھان (جے ایس ایس)، نیشنل اپرنٹس شپ پروموشن اسکیم (این اے پی ایس) اور انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (آئی ٹی آئیز) کرافٹسمین ٹریننگ اسکیم (سی ٹی ایس)کے توسط سے ملک بھر میں سماج کے تمام طبقات تک مختلف اسکیموں کے ذریعے ہنرمندی، ری اسکل اور اپ اسکل کی تربیت فراہم کرتی ہے۔ ایس آئی ایم  کا مقصد ہندوستان کے نوجوانوں کو مستقبل اور صنعت کے لیے تیار ہنرمندی  کے قابل بنانا ہے۔

حکومت ہند کے پاس ہندوستان کو عالمی ہنر مندی کا مرکز اور دنیا بھر میں مختلف ڈومینز کے لیے قابل اعتماد اور اعلیٰ ہنر مند افرادی قوت کا ذریعہ بنانے کا وژن ہے۔ ایم ایس ڈی ای نے اس وژن کو آگے بڑھانے کے لیے مختلف ریاستوں میں 30 اسکل انڈیا انٹرنیشنل سینٹرز (ایس آئی آئی سیز) کے قیام کا منصوبہ بنایا ہے۔ ان مراکز کا مقصد بین الاقوامی معیارات اور تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے ایک اچھی تربیت یافتہ اور قابل افرادی قوت فراہم کرنے میں ہندوستان کی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔

جی20 لیبر اینڈ ایمپلائمنٹ منسٹرز میٹنگ 2023 اور جی20 لیڈرز سمٹ 2023 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئے جس میں جی20 ممالک نے عالمی سطح پر ہنرمندی کے فرق کو دور کرنے کے لیے حکمت عملیوں پر جی20 پالیسی کی ترجیحات کو اپناتے ہوئے تاریخی اعتبار سے کئی عزم کیے ہیں۔ جی20 ممالک اچھی طرح سے منظم، باقاعدہ اور ہنرمندی پر مبنی منتقلی کی راہ کو یقینی بنانے کے لیے کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

جی20 ممالک نے عالمی سطح پر ہنرمندی کے فرق کو دور کرنے کے لیے ترجیحات کو اپنایا ہے، جس میں  عالمی ہنرمندی کے فرق کی نقشہ سازی، متعلقہ قومی سروے میں تقابلی بنیادی اور توسیعی اشارے کو اپنا کر متعلقہ قومی شماریاتی اعداد و شمار کو مزید مضبوط بنانا، اور بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) کی کوریج کو بڑھانا اور آرگنائزیشن فار اکنامک کوآپریشن اینڈ ڈیولپمنٹ(او ای سی ڈی)جی20 ممالک کے لیے ملازمتوں کے ڈیٹا بیس کے لیے ہنرمندی  شامل ہیں۔ انہوں نے ہنر اور اہلیت کے تقاضوں کے لحاظ سے پیشوں کی بین الاقوامی حوالہ جاتی درجہ بندی کی ترقی پر غور کرنے کا عہد بھی کیا تاکہ ملک کے درمیان موازنہ اور ہنرمندی اور قابلیت کی باہمی شناخت کو آسان بنایا جا سکے۔ انہوں نے آئی ایل او اور  او ای سی ڈی  پر زور دیا کہ وہ 2026 تک اس کی تکنیکی، آپریشنل اور اقتصادی قابل عملیت کا جائزہ لینے کے لیے بین الاقوامی ریفرنس  کی درجہ بندی کو تیار کرنے سے متعلق  فیزیبلٹی پر غور کریں، اور سالانہ پیش رفت کا اشتراک کریں۔ فزیبلٹی اسٹڈی میں جی 20 ممالک کے درمیان شناخت شدہ کلیدی شعبوں میں آزمائشی پروجیکٹ بھی شامل ہوگا۔

ہندوستان آئی ایل او اور او ای سی ڈی اور موجودہ جی 20 پریذیڈنسی (برازیل) کی مدد کر رہا ہے تاکہ ہندوستانی جی 20 صدارت کے تحت کئے گئے مذکورہ وعدوں کے نفاذ کی سمت کام کیا جا سکے۔ محنت اور روزگار کی وزارت قومی سروے میں بنیادی اشارے کو اپنانے اور ملازمتوں کے ڈیٹا بیس کے لیے آئی ایل او اور او ای سی ڈی کی ہنرمندیوں کی کوریج کو بڑھانے کے لیے وزارت شماریات اور پروگرام کے نفاذ (ایم او ایس پی آئی) اور لیبر بیورو کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں ہنرمندی کی ترقی اور انترپرینیورشپ کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) کی طرف سے کوئی مخصوص فنڈز مختص نہیں کیے گئے ہیں۔

ہندوستان کی صدارت میں جی 20 وزرائے تعلیم کی میٹنگ کے دوران، جی 20 ممبران نے اے آئی کے ارتقاء کے لیے کوآرڈینیشن اور منظم تجزیے کی حوصلہ افزائی کرنے پر اتفاق کیا، جس میں جنریٹیو اے آئی بھی شامل ہے، جو تعلیمی نظام کے لیے ایک چیلنج ہے، اور جس میں ان کو بہتر بنانے کی صلاحیت بھی ہے۔ جی20 ممبران نے تعلیم اور ہنر مندی میں اے آئی کے منصفانہ اور جامع استعمال کی حمایت کا اظہار کیا جو انسانی حقوق کا احترام کرتا ہو۔

جی20 نئی دہلی لیڈرز کے اعلامیہ 2023 میں،جی20 لیڈروں نے تعلیمی اداروں اور اساتذہ کو تعاون فراہم کرنے کا اظہار کیا تاکہ وہ ابھرتے ہوئے رجحانات اور اے آئی سمیت تکنیکی ترقی کے ساتھ ہم آہنگ ہو سکیں۔

اے آئی ہنرمندیوں کو مزید بڑھانے کے لیے،ایم ایس ڈی ای،  اے آئی پر مبنی کورسز کو اپنی اسکلنگ اسکیموں سے مربوط، ٹرینرز کو تربیت (ٹی او ٹیز) اور صنعتوں کے ساتھ تعاون کو فروغ دے رہا ہے۔

یہ اطلاع  ہنرمندی کے فروغ اور انترپرینیورشپ کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ف ا۔ع ن

(U: 2641)


(Release ID: 1988104) Visitor Counter : 67


Read this release in: English