وزارت سیاحت
سیاحت کے فروغ کی غرض سے نافذ کی گئیں پہل قدمیاں
Posted On:
18 DEC 2023 5:54PM by PIB Delhi
سیاحت کی وزارت نے ملک میں سیاحت کے شعبے کی ترقی اور فروغ کے لیے گذشتہ کئی سالوں میں مختلف اسکیموں/پہل قدمیوں کے تحت کئی کارروائیاں /اقدامات کیے ہیں جن کی تفصیلات ذیل میں پیش کی گئی ہیں:
- سیاحت سے متعلق بنیادی ڈھانچے کی ترقی مختلف پروجیکٹوں کے لئے کی جاتی ہے ۔ان پروجیکٹوں کی منظوری ‘سودیش درشن’، ‘نیشنل مشن آن پیلگریمیج ریجوینیشن اینڈ ایسپرچوئل ہیریٹیج آگمینٹیشن ڈرائیویعنی زیارت گاہوں کے احیاء اور روحانی وراثت کے فروغ کی مہم سے متعلق قومی مشن (پرشاد)’ اور ‘سیاحت کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے مرکزی ایجنسیوں کی مدد’ اسکیموں کے تحت منظور شدہ پروجیکٹوں کے ذریعے دی جاتی ہے۔
- سیاحت کی وزارت نے اپنی سودیش درشن اسکیم کو، سودیش درشن 2.0 (ایس ڈی 2.0) کے طور پر تبدیل کیا ہے جس کا مقصد سیاحتی اور مقام پر مبنی نقطہ نظر کے ساتھ پائیدار اور ذمہ دارسیاحتی مقامات کو تیار کرنا ہے۔
- گھریلو فروغ اور پبلسٹی بشمول مہمان نوازی (ڈی پی پی ایچ) اسکیم کے تحت میلوں/تہواروں اور سیاحت سے متعلق تقریبات کے انعقاد کے لیے ریاستی حکومتوں/مرکزکے زیرانتظام علاقوں کو مالی مدد فراہم کی گئی ہے۔
- دیکھو اپنا دیش پہل شروع کی گئی جس کا مقصد شہریوں کو ملک کے اندر سفر کرنے کی ترغیب دینا ہے۔
- تھیمیٹک ٹورازم یعنی موضوعات سیاحت جیسے صحت وتندرستی سے منسلک سیاحت ،خوردونوش اور مقامی کھانوں سے متعلق سیاحت ، دیہی، ماحولیاتی سیاحت وغیرہ، دیگر اہم موضوعات کے ساتھ بھرپور طریقے سے فروغ پا رہے ہیں تاکہ سیاحت کے دائرہ کار کو دیگر شعبوں میں بھی بڑھایا جا سکے۔
- 167 ممالک کے شہریوں کے لئے ذیلی زمروں کے لیے ای ویزا کی سہولت فراہم کرنا جن میں ای ٹورسٹ ویزا، ای بزنس ویزا، ای میڈیکل ویزا، ای میڈیکل اٹینڈنٹ ویزا، ای کانفرنس ویزا، ای آیوش ویزا اور ای آیوش اٹینڈنٹ ویزا شامل ہیں ۔
- ای ویزامیں مزید اصلاح اورنرمی کی گئی ہے اور ویزا فیس میں بھی کافی حد تک کمی کی گئی ہے۔
- ایک سیاحتی مقام کے طورپرہندوستان کی مقابلہ آرائی اورمسابقت کوبڑھانے کی غرض سے ، ہوٹلوں کے کمروں پر جی ایس ٹی کو کم کریاگیاہے ۔اب 1,001 روپے سے 7,500 فی روپے رات تک کے ہوٹل کے کمرے کی جی ایس ٹی کو 18فیصد سے کم کرکے 12فیصد کردیاگیاہے ۔
- سیاحتی وزارت نے اپنی آرسی ایس –اڑان اسکیم کے تحت شہری ہوا بازی کی وزارت کے ساتھ تعاون کیا ہے۔ ، سیاحتی مقامات کے لیے فضائی رابطے کو بہتر بنانے کے لیے آج تک 53 سیاحتی راستے فعال کیے جاچکے ہیں۔
- سیاحت کی وزارت پین انڈیا انکریڈیبل انڈیا ٹورسٹ فسیلیٹیٹریعنی کل ہند بے مثال بھارت سے متعلق سیاحوں کے لئے سہولت کار (آئی آئی ٹی ایف )سرٹیفیکیشن پروگرام چلا رہی ہے، یہ ایک ڈیجیٹل پہل ہے جس کا مقصد ایک آن لائن لرننگ پلیٹ فارم بنانا ہے جس کا مقصد پورے ملک میں اچھے تربیت یافتہ اور پیشہ ور سیاحتی سہولت کاروں/گائیڈوں کا ایک پول بنانا ہے، اس پہل قدمی سے مقامی سطح پر روزگار کے مواقع پیداہورہے ہیں۔
- خدمات فراہم کرنے والوں کی صلاحیت سازی (سی بی ایس پی ) اسکیم کے تحت پروگراموں کا انعقادکیاجارہاہے جس کے لئے بہترخدمات کے معیارات فراہم کرنے کے لیے افرادی قوت کو تربیت فراہم کی جارہی ہے۔
- نیشنل انٹیگریٹڈ ڈیٹا بیس آف ہاسپیٹلٹی انڈسٹری یعنی مہمان نوازی سے متعلق صنعت کا قومی مربوط ڈیٹا بیس (این آئی ڈی ایچ آئی ) ایک ٹیکنالوجی پر مبنی نظام ہے، جو ڈیجیٹلائزیشن کو آسان بناتاہے اور مہمان نوازی اور سیاحت کے شعبے کے لیے کاروبار کرنے میں آسانی کو فروغ دینا ہے۔ اس اقدام کو ندھی جمع کے طور پر اپ گریڈ کیا گیا ہے تاکہ مزید شمولیت اختیار کی جاسکے، یعنی نہ صرف رہائش کے یونٹ، بلکہ ٹریول ایجنٹس، ٹور آپریٹرز، ٹورسٹ ٹرانسپورٹ آپریٹرز، فوڈ اینڈ بیوریج یونٹس، آن لائن ٹریول ایگریگیٹرز، کنونشن سینٹرز اور ٹورسٹ فسیلیٹیٹرس کو بھی اس میں شامل کیاجاسکے ۔
ہندوستان میں 2018 سے 2022 کے دوران گھریلو سیاحوں کے دوروں (ڈی ٹی ویز) اور غیر ملکی سیاحوں کے دوروں (ایف ٹی ویز) کی تفصیلات ذیل میں دی گئی ہیں:
سال
|
ڈی ٹی وی (لاکھ میں )
|
ایف ٹی وی (لاکھ میں )
|
2018
|
18537.9
|
288.5
|
2019
|
23219.8
|
314.1
|
2020
|
6102.2
|
71.7
|
2021
|
6776.3
|
10.5
|
2022
|
17310.1
|
85.9
|
*********
U.NO.2633
(ش ح۔ع م۔ع آ)
(Release ID: 1988083)
Visitor Counter : 79