نیتی آیوگ

مرکزی وزیر بھوپیندریادو ‘‘عالمی معیشت کے لئے ایک سبز اورہمہ گیرترقی کا ایجنڈا’’کے موضوع پرایک رپورٹ کا اجراکریں گے


یہ رپورٹ  جی 20کے شانہ بہ شانہ  منعقد ہوئی ایک تقریب ، سبز اور ہمہ گیراقتصادی نمو کے بارے میں پالیسی کانفرنس کے نتائج کااحاطہ کرتی ہے

Posted On: 18 DEC 2023 8:30PM by PIB Delhi

ماحولیات، جنگلات اور آب وہواکی  تبدیلی نیز محنت و روزگار کے وزیر، جناب بھوپیندر یادو،‘‘عالمی معیشت کے لئے ایک سبز اورہمہ گیرترقی کا ایجنڈا’’کے موضوع پرایک رپورٹ کا اجراکریں گے ۔اس موقع پر  ، جی 20 انڈی کے شیرپا جناب امیتابھ کانت، نیتی آیوگ کے نائب چیئرمین جناب  سمن بیری،نیتی آیوگ کے سی ای او جناب بی وی آر۔ سبرامنیم،اقتصادی امورکے محکمے کے سکریٹری جناب   اجے سیٹھ، اورایشیا انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ   ریسرچ سینٹرکے  علاقائی ڈائریکٹرجناب شری کپل کپوربھی موجود ہوں گے ۔

اس رپورٹ کے اجراکے موقع پر  ہندوستان میں برازیل کے سفیر عزت مآب  کینتھ فیلکس ہیکزینسکی ڈا نوبریگا بھی موجود ہوں گے ۔یہ ایک جامع رپورٹ ہے جس میں عالمی معیشت کے لیے سبز اور پائیدار ترقی کے امکانات اور چیلنجز کو حل کرنے کی بات کہی گئی  ہے۔ یہ رپورٹ نیتی آیوگ نے انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ ریسرچ سینٹر (آئی ڈی آرسی )، اوٹاوا، اور گلوبل ڈیولپمنٹ نیٹ ورک (جی ڈی این )، نئی دہلی کے تعاون سے تیار کی ہے۔

یہ اشاعت،اس موضوع پر علم ودانش کے ادارے کا ایک  اجتماعی تعاون  ہے، جو برازیل اور آئندہ جی 20 صدارتوں کے لیے قیمتی معلومات فراہم کرتی ہے۔اس  رپورٹ کا اجراء 19 دسمبر 2023 کو نئی دہلی میں ہونا ہے۔ رپورٹ کے اجراء کے بعدباہمی تبادلہ خیال پرمشتمل ، ایک  پینل مباحثہ ہوگا، جس  کے دوران  رپورٹ کے اہم  اورکلیدی موضوعات کو اجاگر کیا جائے گا۔

یہ رپورٹ 28 تا 29 جولائی 2023 کو نیتی آیوگ، انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ ریسرچ سینٹر (آئی ڈی آرسی ) اور گلوبل ڈیولپمنٹ نیٹ ورک (GDN) کے زیر اہتمام منعقدہ پالیسی کانفرنس کے کلیدی غوروخوض  کا خلاصہ ہے، جس میں سبز اور پائیدار ترقی پر توجہ دی گئی تھی۔ جی 20  کے شانہ بہ شانہ منعقد اس ضمنی تقریب میں 40 سرکردہ مفکرین  ایک جگہ جمع ہوئے تاکہ جی 20 ممبران کے لیے ترقی کے نئے ماڈل پر غور کیا جا سکے۔ ان سرکردہ ماہرین نے توانائی، آب و ہوا اور نمونیزٹیکنالوجی، پالیسی، اور ملازمتیں؛ ایک شکستہ اورکمزورتجارتی نظام کے نمو کے مضمرات اور پائیدار ترقی کے لیے عالمی مالیات کی تشکیل نو کے علاوہ کثیرالجہتی  نظام سے متعلق موضوعات کے ساتھ ساتھ ایک غیر یقینی دنیا میں ایڈجسٹمنٹ، لچک اورمبنی بر شمولیت کے بارے میں بصیرت افروز خیالات اورنظریات   پیش کیے ۔ رپورٹ میں ،بحرانوں اور چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے جی 20 کے تعاون پر مبنی جذبے  کی عکاسی کی گئی ہے، یہ رپورٹ بین الاقوامی ترقی کا ایک حقیقت پسندانہ نقطہ نظر فراہم کرتی ہے، غیر مساوی پیش رفت کو تسلیم کرتی ہے اور محققین اور متعلقہ فریقوں  کے لیے ایک  بینچ مارک کے طور پرمفید معلومات پیش کرتی ہے۔ کانفرنس کے دوران کی جانے  والی سفارشات کو ،رکن ممالک کے درمیان بات چیت اور اتفاق رائے کی تشکیل کے لیے اہم قرار دیا گیا ہے۔ اس دو روزہ غوروخوض  کے دوران ماہرین کے ذریعہ پیش کئے گئے  کچھ اہم خیالات اورنظریات کو بھی جی 20 نئی دہلی کے رہنماؤں کے اعلامیہ میں شامل کیا گیا تھا۔

*********

 

U.NO.2632

(ش ح۔ع م۔ع آ)



(Release ID: 1988067) Visitor Counter : 61


Read this release in: English , Hindi