وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

قومی ثقافتی فنڈ (این سی ایف) کو پچھلے پانچ سالوں کے دوران غیر سرکاری ذرائع سے 3.70 کروڑ روپے موصول ہوئے

Posted On: 18 DEC 2023 5:21PM by PIB Delhi

ثقافت اور سیاحت نیز شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج لوک سبھا میں اطلاع فراہم کی کہ قومی ثقافتی فنڈ (این سی ایف) کو خیراتی عطیات ایکٹ 1890 کے تحت 1996 میں ایک ٹرسٹ کے طور پر قائم کیا گیا تھا جس کا مقصد سرکاری و نجی شراکت داری (پی پی پی) کے ذریعے ہندوستان کے ثقافتی ورثے (دائمی اور غیر دائمی) کے فروغ، تحفظ اور حفاظت کے لیے اضافی وسائل کو اکٹھا کرنا تھا۔ گزشتہ پانچ مالی سال (19-2018 سے 23-2022) کے دوران قومی ثقافتی فنڈ (این سی ایف) کو غیر سرکاری ذرائع سے 3.70 کروڑ روپے موصول ہوئے ہیں۔

مزید برآں، حکومت نے حال ہی میں ثقافتی ورثے کو اپنانے کے پروگرام 2.0' کے عنوان سے ایک پروگرام شروع کیا ہے جس کا مقصد بنیادی سیاحتی سہولیات مثلاً واش روم، پینے کا پانی، راستے، بینچ وغیرہ فراہم کرنے کے لیے سرکاری و نجی شراکت داری (پی پی پی) کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ مرکزی طور پر محفوظ یادگاروں میں سیاحوں کے تجربے کو بہتر بنایا جا سکے۔  (https://indianheritage.gov.in/becomePartner

****

(ش ح  ۔  م ع  ۔  ت ح)

U No. 2603


(Release ID: 1988021) Visitor Counter : 78


Read this release in: English