مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

امرت کا اثر

Posted On: 18 DEC 2023 5:41PM by PIB Delhi

پینے کا پانی اور صفائی ایک ریاستی موضوع ہے۔ تاہم، حکومت ہند اپنے مختلف پروگراموں، اسکیموں، ایڈوائزری وغیرہ کے ذریعے اس سلسلے میں ریاستی حکومت کی کوششوں کی تکمیل کرتی ہے۔ اٹل مشن برائے بحالی اور شہری تبدیلی(امرت) کا آغاز 25th جون 2015 کو منتخب 500 شہروں میں تقریباً 60فیصد شہری آبادی) کیا گیا تھا اور ملک بھر کے قصبوں کو پائپ کے ذریعے پانی کی فراہمی اور ان شہروں میں سیوریج کی کوریج کو بڑھانے کے لیے  امرت 2.0 اکتوبر، 2021 میں شروع کیا گیا تھا، جس میں تمام قانونی چھوٹے شہروں میں فنکشنل نل کنکشن فراہم کرنے اور 500 امرت شہروں میں سیوریج اور سیپٹیج کوریج پر توجہ مرکوز کی گئی تھی۔

2011 کی مردم شماری کے مطابق قانونی قصبوں میں گھرانوں کی تعداد تقریباً 6.70 کروڑ تھی، اور تقریباً 49فیصد گھرانے نل کنکشن کے ساتھ جڑے ہوئے تھے۔ نئے قانونی قصبوں کے اضافے اور موجودہ شہری علاقوں میں آبادی میں اضافے کی وجہ سے شہری آبادی میں اضافہ ہوا ہے۔ جیسا کہ 2018 میں ریاستوں کے ذریعہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے۔ امرت شہروں میں تقریباً 24 لاکھ نئے/ سرویسڈ نل کنکشنز جوڑے گئے، ان شہروں میں فیصد کوریج تقریباً 54.5 فیصد تک پہنچ گئی۔ آج تک، جیسا کہ امرت کے تحت ریاستوں نے اطلاع دی ہے، 1.87 کروڑ نئے/سروس شدہ نل کنکشن امرت اور ریاستی اسکیموں سے ہم امرت کے ذریعے فراہم کیے گئے ہیں۔ اس وقت تقریباً 70فیصد شہری گھرانوں کو پائپ کے ذریعے پانی کی فراہمی تک رسائی حاصل ہے۔

سیوریج سیکٹر میں، امرت شہروں میں، ریاستوں نے 2015 میں 1.47 کروڑ سیوریج/ اسیپٹیج کوریج کی اطلاع دی ہے یعنی تقریباً 31فیصد مزید جیسا کہ ریاستوں کے ذریعہ 2018 تک رپورٹ کیا گیا ہے، 18.84 لاکھ اور 2023 تک ان شہروں میں 1.47 کروڑ نئے/سروس شدہ سیوریج کنکشن/ سیپٹیج سہولیات شامل کی گئیں/سروس کی گئیں۔ اس کے نتیجے میں 500 شہروں میں 2.94 کروڑ سیوریج کنکشن/ سیپٹیج کی سہولیات حاصل ہوئی ہیں۔ اس وقت، تقریباً 42فیصد شہری گھرانوں کو سیوریج / سیپٹیج کی سہولیات تک رسائی حاصل ہے۔

امرت نے خواتین کی زندگیوں کو بہت سے مثبت طریقوں سے متاثر کیا ہے۔ خواتین اب اپنا وقت زیادہ پیداواری کاموں میں استعمال کر سکتی ہیں اور اس کی وجہ سے پانی لانے میں ان کی کوششوں میں کمی آئی ہے۔ اس سے گھر کے احاطے میں پینے کے صاف پانی کی دستیابی کی وجہ سے بیماریوں کے بوجھ میں مزید کمی آئی ہے، جس سے معیار زندگی میں بہتری آئی ہے۔

یہ معلومات ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت میں ریاستی وزیر جناب کوشل کشور نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

***********

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-2619


(Release ID: 1988019) Visitor Counter : 55


Read this release in: English , Urdu , Hindi