وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

کاشی تمل سنگمم مرحلہ II کے تمل طلبا کے گروپ نے سارناتھ کا دورہ کیا

Posted On: 18 DEC 2023 8:21PM by PIB Delhi

تمل ناڈو کے طلبا کے گروپ پر مشتمل کاشی تمل سنگمم  II کے وفد نے آج سارناتھ ، جو کہ چار اہم بودھ مذہبی مقامات  میں سے ایک ہے ،کا دورہ کیا اور اس کی صدیوں پرانی تاریخ اور ورثے کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ انہوں نے دھامیک استوپ کا بھی دورہ کیا جسے شہنشاہ اشوک  کے ذریعہ 249 قبل مسیح میں قائم کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے مل گندھا کوٹی وہار مندر کا بھی دورہ کیا جسے سری لنکائی مہابودھی سوسائٹی کے ذریعہ 1931 میں تعمیر کرایا گیا تھا۔ طلبا بھارت کی قومی علامت اشوک کا ستون دیکھ کر مسحور ہوگئے۔

بعد ازاں شام کو، یہ گروپ وارانسی میں ایک ثقافتی پروگرام اور گنگا کے کنارے ایک کروز کے لیے جمع ہوگا۔ بحری سفر کے دوران اُن کو گھاٹوں کی خصوصیات بتائی جائیں گی۔

کاشی تمل سنگمم کا دوسرا مرحلہ 30 دسمبر 2023 تک جاری رہے گا۔ گذشتہ برس، کاشی تمل سنگمم کے پہلے مرحلے کا اہتمام 16 نومبر سے 16 دسمبر 2022 تک کیا گیا تھا۔ توقع کی جاتی ہے کہ مختلف شعبہ زندگی کی نمائندگی کرنے والے تقریباً 1400 افراد (7 گروپوں میں سے ہر ایک گروپ میں 200 افراد) تمل ناڈو کے مختلف علاقوں سے سفر کریں گے۔سفر کے پروگرام کے مطابق، کاشی میں اپنے قیام کے دوران، یہ لوگ پریاگ راج اور ایودھیا کابھی دورہ کریں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001HHM6.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00239IS.jpg

**********

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:2625


(Release ID: 1988016) Visitor Counter : 70


Read this release in: English , Hindi