پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

مجموعی انرجی مکس میں قدرتی گیس کا حصہ

Posted On: 18 DEC 2023 5:39PM by PIB Delhi

 اس وقت بھارت میں مجموعی توانائی میں قدرتی گیس کا حصہ 6.7 فیصد ہے۔ حکومت نے 2030 تک انرجی مکس میں قدرتی گیس کا حصہ بڑھا کر 15 فیصد کرنے کا نشانہ مقرر کیا ہے۔

اس سمت میں حکومت کی جانب سے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں۔ ان میں نیشنل گیس گرڈ (24,623 کلومیٹر آپریشنل اور 10,860 کلومیٹر زیر تعمیر) کی توسیع، سٹی گیس ڈسٹری بیوشن (سی جی ڈی) نیٹ ورک (300 جغرافیائی علاقے (جی اے) میں توسیع اور تقریبا 12.50 کروڑ پی این جی کنکشن، 17،751 سی این جی اسٹیشن اور 2023 تک 5.42 لاکھ انچ -کلومیٹرپائپ لائن کی تنصیب اور مائع قدرتی گیس (ایل این جی) ٹرمینلز کی تنصیب (موجودہ 47.7 ایم ایم ٹی پی اے سے66.7  ایم ایم ٹی پی اے) ٹرمینلز کی تنصیب شامل ہیں۔ وغیرہ.. جہاں تک قدرتی گیس کی پیداوار میں اضافے کا تعلق ہے، قدرتی گیس کی پیداوار میں 2020-21 میں 28.7 بلین کیوبک میٹر (بی سی ایم) سے 2022-23 میں 34.45 بی سی ایم تک پہنچ گیا ہے، جو تقریبا 7 فیصد اضافہ ہے ۔ گھریلو گیس کی پیداوار میں اضافے کے لیے حکومت نے ہائیڈرو کاربن ایکسپلوریشن اینڈ لائسنسنگ پالیسی (ہیلپ) کو 30 مارچ 2016 کو نوٹیفائی کیا ہے۔ حکومت نے 28 فروری 2019 کو پالیسی اصلاحات کا نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں رعایتی رائلٹی / رائلٹی تعطیلات کی شقیں ، نرم منظوریاں ، فیلڈز کی جلد مونیٹائزیشن کے لیے کیٹیگری دوم اور سوم کے بیسن سے آمدنی کا حصہ کم کرنے کے ساتھ ساتھ قدرتی گیس کے لیے مارکیٹنگ اور قیمتوں کی آزادی شامل ہے۔

یہ جانکاری پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 2615

 



(Release ID: 1987945) Visitor Counter : 55


Read this release in: English