شہری ہوابازی کی وزارت
مجموعی طور پراب تک 517 روٹس نے، اُڑان کے تحت کام کرنا شروع کردیا ہے
प्रविष्टि तिथि:
18 DEC 2023 5:19PM by PIB Delhi
علاقائی رابطہ اسکیم (آرسی ایس) - اڑان (اُڑے دیش کا عام شہری) کا آغاز 21اکتوبر 2016 کو کیا گیا تھا، تاکہ ملک کے غیر خدمت والے اور کم خدمت والے ہوائی اڈوں سے علاقائی ہوائی رابطہ کو بڑھایا جا سکے اور ہوائی سفر کو عوام کے لیے سستا بنایا جا سکے۔ اس اسکیم کا مقصد اُڑان بِڈنگ راؤنڈز کے ذریعے شناخت شدہ موجودہ ہوائی پٹیوں کو 'غیر خدمت والے اور کم خدمت والے ہوائی اڈوں کے احیاء' کی اسکیم کے تحت، ترقی اور اپ گریڈیشن کے لیے، ٹائر-2 اور ٹائر-3 شہروں میں ہوائی رابطہ قائم کرنا ہے۔
آر سی ایس –اُڑان ، مارکیٹ سے چلنے والی ایک اسکیم ہے۔ دلچسپی رکھنے والی ایئر لائنز، مخصوص راستوں پر طلب کی اپنی تشخیص کی بنیاد پر، اسکیم کے تحت بولی لگانے کے وقت تجاویز پیش کرتی ہیں۔ 'غیر خدمت والے اور کم خدمت والے ہوائی اڈوں کے احیاء / اپ گریڈیشن کا کام، درست بولی اور منتخب ایئر لائن آپریٹر (ایس اے او) کو ایوارڈ کے ذریعے، اس کی شناخت کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔
76 ہوائی اڈوں کو منسلک کرنے والے 517 روٹس، جن میں 9 ہیلی پورٹ اور 2 واٹر ایروڈوم شامل ہیں، نے اب تک کام کرنا شروع کردیا ہے۔ اُڑان کے 5.0 راؤنڈ تک اسکیم کے تحت دیئے گئے 1300 اہل روٹس میں سے، 501 روٹس کو مختلف وجوہات کی بنا پر منسوخ کر دیا گیا ہے، جن میں ایئر لائنز کا بند ہونا، ایروڈرومز کی عدم تیاری وغیرہ شامل ہیں۔ بقیہ 799 روٹس میں سے ابھی تک 517 روٹس شروع ہو گئے ہیں۔ 201 روٹس نے 3 سال کی مقررہ مدت مکمل کرلی ہے۔
متعلقہ فریقین سے موصول ہونے والے تاثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے، اسکیم کے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے، اصولوں میں ضروری تبدیلیاں کی جاتی ہیں۔ حال ہی میں معیارات میں کی گئی تبدیلیوں میں درج ذیل شامل ہیں:
- اُڑان - 5.0کے تحت، 500 کلومیٹر اسٹیج کی لمبائی کی زیادہ سے زیادہ حد ہٹا دی گئی ہے۔
- اس اسکیم میں اب ان ہوائی اڈوں کی فہرست دی گئی ہے، جو آپریشن کے لیے تیار ہیں یا اگلے 6 ماہ میں ان کا آپریشنل ہونے کا امکان ہے۔
- روٹس صرف ائیر لائن آپریٹرز کو دیئے جا رہے ہیں،جہاں ہوائی اڈے تیار ہیں۔
- روٹ آپریشنلائزیشن پلان ،ایئر لائن آپریٹرز کو بولیوں کے ساتھ جمع کرانا ہے۔
منتخب ایئر لائن آپریٹرز، اب معاہدے پر عمل درآمد کے بعد، کسی بھی وقت کسی دوسرے ایئر لائن آپریٹر (نوویشن) کو روٹ چلانے کا اپنا حق تفویض کر سکتے ہیں۔
یہ معلومات شہری ہوا بازی کی وزارت میں وزیر مملکت جنرل (ڈاکٹر) وی کے سنگھ (ریٹائرڈ) نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۰۰۰۰۰۰۰۰
(ش ح-اع - ق ر)
(18-12-2023)
U-2589
(रिलीज़ आईडी: 1987845)
आगंतुक पटल : 95
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
English