امور داخلہ کی وزارت

داخلی اموراورامداد باہمی   کے مرکزی  وزیر جناب امت شاہ نے آج احمد آباد، گجرات میں اینڈورولوجی  میں پیش رفت سے متعلق  چھٹی کانفرنس سے خطاب کیا


پوری دنیا یورولوجی کے میدان میں سرجری، تشخیص اور تحقیق میں ہندوستانی یورولوجسٹ کی مہارت کو تسلیم کرتی ہے

ہندوستانی یورولوجسٹ نے دنیا میں ملک کو جو عزت دی ہےاس پر پوری قوم کو اپنے ڈاکٹروں پر فخر ہے

اس کانفرنس میں ڈاکٹروں کے علم، تجربے اور تحقیق کا تبادلہ نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا

ایک جامع نقطہ نظر کے تحت، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ملک کے کروڑوں غریب لوگوں کو ان کی صحت سے متعلق  پریشانیوں سے نجات دلانے کا کام کیا ہے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے ملک میں غذائی قلت کا شکار 60 کروڑ غریبوں، بچوں اور خواتین کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے ایک مہم شروع کی ہے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ملک میں صحت کا بجٹ 14-2013 میں 33,000 کروڑ روپے سے بڑھا کر 2023 میں 1,33,000 کروڑ روپے کردیا

کئی اقدامات کے تحت، جناب نریندر مودی نے جدید طبی سائنس سے متعلق پورے بنیادی ڈھانچے اور انسانی وسائل میں اضافہ کرنا  شروع کیا

  وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے بہت سی مہم اور تحریکیں شروع کیں کہ کوئی بھی بیماری کا شکار نہ ہو

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے ملک بھر میں جن اوشدھی مراکز کے ذریعے جنرک ادویات کی ترسیل شروع کی ہے، ہم مشن ڈائلیسس، میٹرنٹی اسکیم، ٹی بی کے خاتمے اور اس طرح کی بہت سی مہموں کے ذریعے ایک جامع نقطہ نظر کے ساتھ آگے بڑھے ہیں

Posted On: 16 DEC 2023 10:50PM by PIB Delhi

داخلی اموراورامداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج گجرات  کے شہراحمد آباد  میں، اینڈورولوجی  کے شعبے میں پیش رفت سے متعلق چھٹی کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل سمیت کئی معززشخصیتیں  موجود تھیں۔

اس موقع پر جناب امت شاہ نے کہا کہ یہ فخر کی بات ہے کہ ہندوستانی یورولوجسٹوں نے سرجری، تشخیص اور یورولوجی میں تحقیق کے میدان میں نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا میں نام کمایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح ہندوستانی یورولوجسٹ نے ہندوستان کو نہ صرف علاج بلکہ سرجری، تحقیق اور ترقی میں بھی دنیا میں عزت دلائی ہے اس پر پورے ملک کو فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس اپنے آپ میں منفرد ہے کیونکہ یہاں علم، تجربہ اور تحقیق کا تبادلہ نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس 2013 سے 2023 تک دس سال میں چھٹی بار منعقد کی جا رہی ہے۔ اس کانفرنس میں 75 ہندوستانی اور 25 بین الاقوامی اداروں کو مدعو کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گجرات ہمیشہ یورولوجی کے میدان میں ملک میں سرفہرست رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BHJ3.jpeg

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں گزشتہ 10 سال سے مرکزی حکومت، ریاستی حکومتیں اور ڈاکٹر پورے ملک میں صحت کے شعبے کو بہتر بنانے کے لیے ایک ایکشن پلان پر عمل درآمد کرر ہے ہیں ۔  انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے صحت سے متعلق روزمرہ کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ایک جامع نقطہ نظر کے ساتھ کوششیں کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 140 کروڑ ہم وطنوں کے ساتھ مل کر کووڈ وبا کے خلاف  جنگ کی  اور ہم اس وباسے باہر آنے میں کامیاب رہے۔ انہوں نے کہا کہ اہل وطن لمبے عرصے تک ملک کے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکس کے مقروض رہیں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002XC67.jpg

جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے ایک جامع نقطہ نظر کے ساتھ ملک کے 60 کروڑ غریبوں، غذائی قلت کے شکار بچوں اور خواتین کی صحت کو بہتر بنانے کی مہم شروع کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کی نریندر مودی حکومت نے ملک میں صحت کے بجٹ کو جو 14-2013 میں 33,000 کروڑ روپے تھا، 2023 تک 1,33,000 کروڑ روپے تک بڑھانے کا کام کیا۔ جناب شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندرمودی  کی قیادت والی حکومت نے جدید طبی سائنس سے متعلق پورے بنیادی ڈھانچے  اور انسانی وسائل میں اضافہ شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد ہم نے بہت سی مہمیں اور تحریکیں شروع کیں تاکہ کسی کو بیماری نہ لگے اور پھر جدید اور مستقبل کی ٹیکنالوجی کے ذریعے ہم نے صحت کی  کم خرچ سہولیات کو بڑھا کر ملک کے ہر حصے تک پہنچانا شروع کیا۔ جناب شاہ نے کہا کہ جناب نریندر مودی کی طرف سے شروع کی گئی صفائی مہم اور ملک میں 10 کروڑ بیت الخلاء کی تعمیر کے بعد صحت عامہ، خاص طور پر خواتین اور بچوں کی صحت میں کافی بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صفائی کی تحریک اور بیت الخلا بنانے کی مہم کے بعد فٹ انڈیا، کھیلو انڈیا اور پوشن مہم شروع کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ آج مشن اندر دھنش کے تحت ملک میں ایک بھی بچہ ایسا نہیں ہے جسے 9 سال کے اندر مکمل مفت ٹیکہ نہ لگایا گیا ہو۔ جناب شاہ نے کہا کہ آج ملک کے 60 کروڑ لوگوں کو 5 لاکھ روپے تک کی صحت کی سہولیات مفت ملتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے ملک بھر میں جن اوشدھی مراکز کے ذریعے ملک کے لوگوں کو جنرک ادویات فراہم کرنا شروع کر دی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی بنیادی ڈھانچے  میں اضافہ کیا گیا ہے اور فلاحی مرکز کے تحت صحت عامہ کے مراکز اور کمیونٹی ہیلتھ سنٹر کو جدیدسہولیات اورسازوسامان سے لیس  کرنے کے لیے 60,000 کروڑ روپے فراہم کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ، ہم مشن ڈائیلاسز، میٹرنٹی اسکیم، ٹی بی کے خاتمے اور اس طرح کی بہت سی مہموں کے ذریعے ایک جامع نقطہ نظر کے ساتھ آگے بڑھے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003US0S.jpg

داخلی اموراورامداد باہمی کے مرکزی وزیرنے کہا کہ آج ہم نے ملک کے کئی حصوں کو ملیریا سے پاک بنانے کی مہم کو آگے بڑھایا ہے اور وزیر اعظم کا نیشنل ڈائیلاسز پروگرام آج لاکھوں لوگوں کے لیے ایک نعمت بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2013 تک ہر سال تقریباً 4900 افراد کے اعضاء کی پیوند کاری ہوتی تھی جو آج 16000 تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت والی حکومت آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن کے تحت ملک کے 37 کروڑ لوگوں کے ڈیٹا کو ڈیجیٹل طور پر دستیاب کرانے کے لیے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے بھی انسانی وسائل  میں اضافہ کرنے کے لیے بہت سے اقدامات کیے ہیں۔ میڈیکل کالجوں کی تعداد جو 2014 میں 387 تھی اب 706 ہے، ایم بی بی ایس کی سیٹیں 51000 تھیں، آج ایک لاکھ سے زیادہ ہیں، پی جی کی سیٹیں 31000 تھیں، آج 70000 ہیں۔

*********

(ش ح۔اس۔ع آ)

U.NO.2561



(Release ID: 1987618) Visitor Counter : 66


Read this release in: English