دیہی ترقیات کی وزارت

سرس فوڈ فیٹول دہلی کی شہری زندگی کی اہمیت میں اضافہ ہے


سرس گیلری نے لوگوں کی بڑی تعداد اورفروخت کے ساتھ دوسال مکمل ہونے کی تقریب منائی

سرس فوڈ فیسٹول میں فروخت دوکروڑسے زیادہ رہی

Posted On: 17 DEC 2023 8:04PM by PIB Delhi

دیہی ترقی کی وزارت  کی سرس گیلری میں آج اپنے دوسال مکمل ہونے کی تقریب نئی دہلی کے سرس فوڈ فیسٹول میں منائی ۔دیہی ترقی کی وزارت کے سکریٹری جناب شیلیش کمارسنگھ نے نئی دہلی کو ایک پسندیدہ مقام بنانے پر سرس گیلری کو مبارکباد دی ۔ انھوں نے دہلی کے شہریوں کا شکریہ بھی اداکیا کہ انھوں نے سرس فوڈ فیسٹول کو محبت بخشی اور مدد دی ۔ جس کی وجہ سے آج سرس دہلی کی شہری زندگی کی اہمیت میں ایک اہم اضافے کی حیثیت رکھتاہے ۔ سرس فوڈ فیسٹول کے تحت سرس گیلری میں زبردست فروخت رہی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001IC7H.jpg

دیہی ترقی کی وزارت  کے ایڈیشنل سکریٹری جناب چرنجیت سنگھ نے خاص طورپر کہاکہ سرس فوڈ فیسٹول سے آج اس بات کی عکاسی ہوتی ہے  کہ اسے عوام کی طرف سے بڑے پیمانے پرحمایت حاصل ہے اوراس کاثبوت  سرس گیلری  اورسرس فوڈ فیسٹول دونوں میں لوگوں کا بڑی تعداد میں  آنا اور مختلف اشیاء کی فروخت ہے ۔ ان اشیاء کی فروخت آرگینک کی شہرت کے ساتھ ہوئی ہے ۔ ڈی اے وائی –این آرایل ایم کا واحدمقصد سرس جیسے مارکیٹنگ  اقدامات   کے تحت ایس ایچ جی دیدی  کے ہاتھوں مزید آمدنی کرایاجاناہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002RV7I.jpg

دیہی ترقی کی وزارت  کی جوائنٹ سکریٹری سواتی شرما نے حاضرین جلسہ کو یاددلاتے ہوئے کہا کہ سرس کے معنی ہیں دیہی کاریگروں کی مصنوعات کی فروخت تک ۔ انھوں نے دہلی والوں کا شکریہ اداکیا کہ انھوں نے سرس مصنوعات  اور سرس فوڈ فیسٹول  کو اپنی حمایت دی ۔ انھوں نے فوڈ فیسٹول کے انتظام میں مدد دینے پر کدمب شری اور این آئی آرڈی پی آرکا شکریہ اداکیا۔

دیہی ترقی کی وزارت  کے ڈائریکٹرجناب رگھویندرپرتاپ سنگھ نے کہاکہ سرس فوڈ فیسٹول  نے ، جسے سرس گیلری میں لوگوں کو بلانے کے لئے تیارکیا گیاتھا، ایک نئی داستان تخلیق کی ہے ،جس کی وجہ سے شہری  اوردیگرمتعلقہ فریقی کافی متاثرہوئے ہیں ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0039FE4.jpg

اس موقع پر سکریٹری نے سرس گیلری کی مدد کرنے میں ایس ایچ جی کی بہترین کارکردگی پرانعام دیا اور سرس گیلری اورسرس فوڈ فیسٹول کو کامیاب بنانے میں اس کی اصل ٹیم کو سراہا۔ایک  ایس ایچ جی دیدی سنیتاباری نے جن کاتعلق مہاراشٹرسے ہے اورجن کا سرس فوڈ کورٹ میں ایک اسٹال ہے  وڑاپاؤ کی فروخت کرکے 7.5لاکھ روپے سے زیادہ آمدنی کرنے کی اپنی کامیابی کی داستان سنائی ۔

دوسراسرس فوڈ فیسٹول اس یکم دسمبر کو شروع ہوا تھا جو آج اختتام پذیرہورہاہے اوراس میں لوگ بڑی تعداد میں آئے ہوئے ہیں ۔ اوراس سال اس فیسٹول میں سب سے زیادہ فروخت رہی ہے ۔

*********

(ش ح۔اس۔ع آ)

U.NO.2559



(Release ID: 1987585) Visitor Counter : 56


Read this release in: English , Hindi