عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے كی جانب سے ستمبر 2023 سے شروع ہونے والی ماہانہ بنیادوں پر قومی ای-گورننس ویبینار سیریز )این ای جی ڈبلیو 2023-24( کی تنظیم میں سہولت فراہم کرنے کی کوشش
پندرہ دسمبر 2023 کو ’’مركزی خطوں)بشمول دہلی) کے لیے ای-گورننس میں ضلعی سطح کی پہل’’ پر تیسرا ویبینار منعقد ہوا - دو ایوارڈ یافتہ اقدامات پیش کیے گئے
Posted On:
15 DEC 2023 6:27PM by PIB Delhi
انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے نے 22 ستمبر 2023 سے ماہانہ قومی ای-گورننس ویبینار سیریز (این ای ڈبلیو جی 2023-24) کا آغاز کیا ہے تاکہ ہندوستان کے ایوارڈ یافتہ ای-گورننس کے طریقوں کو عام كیا جا سکے۔
این ای ڈبلیو جی 2023-24 ایک ماہانہ تقریب ہے جو عارضی طور پر ہر مہینے کے تیسرے جمعہ کو منعقد ہوتی ہے۔
تیسرا قومی ای-گورننس ویبینار 15 دسمبر 2O23 کو منعقد گیا تھا جس کا عنوان تھا "مركزی خطوں (بشمول دہلی) كے لیے ضلعی سطح کے اقدام میں ای-گورننس"۔
تیسرے ویبینار میں درج ذیل ایوارڈ یافتہ اقدامات پیش کیے گئے:
- جناب محمد اعجاز اسد، ڈپٹی کمشنر، سری نگر، جموں و کشمیر كی جانب سے جی اے اے ایس ایچ جو کہ ایک ڈیجیٹل انٹرایکٹو اقدام ہے، یہ سیکھنے کے بہتر نتائج برآمد کرنے کے لیے روایتی پیڈاگوجی کا ایک اپ گریڈ ہے۔ اس ایپ سر والدین/اساتذہ کو طلباء کی اہلیت کا اندازہ لگانے کے لیے ریڈی میڈ ان پٹ فراہم ہوتی ہے۔
- جناب مسرت اسلام، ڈپٹی کمشنر، رامبن، جموں و کشمی کی طرف سے ای - سوویدھا جو کہ ایک درخواست ہے جس کا مقصد صارفین/عام لوگوں کو روزانہ کی بنیاد پر بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ رمبن جیسے دیہی ضلع کے لیے اس ایپ سے لوگوں کو مختلف زمروں میں ہنر مند افرادی قوت سے مربوط ہونے میں مدد ملتی ہے۔
ویبینار میں سکریٹری، ڈی اے آر پی جی، جوائنٹ سیکریٹریز اور محکمہ کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ اپنے افتتاحی کلمات میں سکریٹری ڈی اے آر پی جی نے کہا کہ جموں و كشمیر نے ای خدمات کی فراہمی میں قابل ذکر پیش رفت حاصل کی ہے جس میں 1080 ای خدمات آن لائن فراہم کی جا رہی ہیں۔ حکومتِ جموں و کشمیر نے خدمات کی بروقت فراہمی کے لیے مضبوط ڈیجیٹل پورٹل e-Unnat، كے كے - آئی جی آر اے ایم ایس تیار کیے ہیں۔ انہوں نے جی اے اے ایس ایچ اور ای - سوویدھا کو تعلیم اور کاروباری پورٹلز میں پیشرو کے طور پر مکمل کیا جس سے آبادی کو بڑے پیمانے پر فائدہ پہنچے گا۔
ویبینار میں ملک بھر کے 371 عہدیداروں نے شرکت کی جن میں ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پرنسپل سکریٹریز، اے آر سکریٹریز، آئی ٹی سکریٹریز، ضلع کلکٹرس، اسٹیٹ انفارمیشن آفیسرز، آئی آئی ٹی/آئی آئی آئی ٹی/این آئی ٹی اور دیگر اداروں کے اکیڈمی شامل ہیں۔




***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 1987021)