قومی سلامتی کونسل سیکرٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نئی دہلی میں 12 دسمبر 2023 کودہشت گردوں، علیحدگی  پسندوں اورانتہاپسندوں کے مقاصد کے لیے انٹرنیٹ اور نئی معلومات سے متعلق ٹیکنالوجیز کے غلط استعمال کو روکنے کے متعلق شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)کے علاقائی انسداد دہشت گردی ڈھانچے (آر اے ٹی ایس)کے عملی سیمینار کا انعقاد، اس کا اہتمام حکومت ہند کے قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹریٹ( این ایس سی ایس) نے کیا ہے

Posted On: 15 DEC 2023 5:40PM by PIB Delhi

 نئی دہلی میں 12 دسمبر 2023 کودہشت گردوں، علیحدگی  پسندوں اورانتہاپسندوں کے مقاصد کے لیے انٹرنیٹ اور نئی معلومات سے متعلق ٹیکنالوجیز کے غلط استعمال کو روکنے کے متعلق شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)کے علاقائی انسداد دہشت گردی ڈھانچے (آر اے ٹی ایس)کے عملی سیمینار کا انعقاد، اس کا اہتمام حکومت ہند کے قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹریٹ( این ایس سی ایس) نے کیا ہے۔یہ عملی سیمینارایس سی او کے علاقائی انسداد دہشت گردی کے ڈھانچے (آر اے ٹی ایس)کے فریم ورک کے تحت 2019 میں شروع کیے گئے ہندوستان کے اقدامات میں سے ایک ہے۔اس میں ایس سی او   -آر اے ٹی ایس کے رکن ممالک کے علاوہ ، جن میں جمہوریہ ہند، اسلامی جمہوریہ ایران، جمہوریہ قازقستان، عوامی جمہوریہ چین، جمہوریہ کرغز، اسلامی جمہوریہ پاکستان، روسی فیڈریشن، جمہوریہ تاجکستان اور جمہوریہ ازبکستان شامل ہیں۔

یہ عملی سیمینار چوتھا ایڈیشن ہے جسے دہشت گردوں، علیحدگی پسندوں اور انتہا پسندوں (ٹی ایس اینڈ ای)کی طرف سے انٹرنیٹ کے غلط استعمال سے متعلق مسائل کا جائزہ لینے اور ان پر غور و فکر کرنے پر خصوصی توجہ کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے۔ سیمینار میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی جانب سے مختلف پریزنٹیشنز پیش کی گئیں، جنہوں نےاے آئی، ڈارک ویب اور ریگولیٹری چیلنجز، کرپٹو کرنسی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے چیلنجز سے نمٹنے، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے کردار پر تبادلہ خیال کر کے انٹرنیٹ کے غلط استعمال کا مقابلہ کرنے کے لیے کثیر جہتی نقطہ نظر پیش کیا، جس سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی صلاحیتیوں میں اضافہ کیا جاسکے۔

ایس سی او-آر اے ٹی ایس کے رکن ممالک نے دہشت گردوں، علیحدگی پسندوں اور انتہاپسندوں کی جانب سے انٹرنیٹ کے غلط استعمال اور سائبر سیکورٹی سے متعلق مسائل کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک دوسرے کے درمیان تعاون کو مزید گہرا کرنے میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001AQOT.png https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002AZU0.png

************

ش ح۔ح ا۔ن ع

U. No.2471

 


(Release ID: 1986796) Visitor Counter : 68


Read this release in: English , Hindi