وزارت سیاحت
وزارت سیاحت نے مدھیہ پردیش کے اندور شہر میں امرت دھروہر صلاحیت سازی اسکیم کے تحت تربیت کا اہتمام کیا
پروگرام کے شرکاء کوفطری گائیڈز کے طور پر سند دی جائے گی
Posted On:
15 DEC 2023 2:54PM by PIB Delhi
سیاحت کی وزارت (ایم او ٹی)نے ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کی وزارت (ایم او ای ایف سی سی)کے ساتھ مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں رامسر مقامات ، یشونت ساگر اور سرپور میں امرت دھروہر صلاحیت سازی اسکیم2023 کے تحت تربیت کے اہتمام کے لیے تعاون کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایم او ای ایف سی سی نے امرت دھروہر صلاحیت سازی اسکیم-2023 کے تحت منتخب رامسر مقامات کا انتخاب کرنے میں قدرتی سیاحت کو مضبوط بنانے کے لیے ایک تربیتی پروگرام کے انعقاد کے لیے ایم او ٹی کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ اس پہل کے تحت متبادل روزی روٹی پروگرام (اے ایل پی)، سر پور اور یشونت ساگر میں30 گھنٹے/15 دن کا تربیتی پروگرام 14 دسمبر 2023 کو وزارت سیاحت کی طرف سے اندور کے میئرجناب پشیا متر بھارگو، ایم او ای ایف اینڈ سی سی کے جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹر سجیت کمار باجپائی، پدم شری بھالو مونڈھے، صدر دی نیچر والنٹیئرز جناب ابھیلاش مشرا، اندور میونسپل کارپوریشن کے ایڈیشنل کمشنر پروفیسر آلوک شرما، انڈین انسٹی آف ٹورزم اینڈ ٹریول مینجمنٹ (آئی آئی ٹی ٹی ایم)کے ڈائریکٹر اور سیاحت کی وزات میں ایم او ای ایف اینڈ سی سی کے سینئرعہدیداران، انڈین میونسپل کارپوریشن مدھیہ پردیش حکومت کے ماحولیات ، منصوبہ بندی اور تال میل کی تنظیم(ای پی سی او)، کے عہدیداران کی موجودگی میں یہ پروگرام شروع کیا گیا۔
مدھیہ پردیش اسٹیٹ ویٹ لینڈز اتھارٹی(ایم پی ایس ڈبلیو اے)اور ای پی سی او کی مدد سے کل 60 شرکاء (ہر رامسر مقامات سے30)کی شناخت ،سرپور اور یشونت ساگر کےمقامی طبقوں سے کی گئی، تاکہ انہیں تربیت فراہم کی جا سکے اور بعد ازاں انہیں نیچر گائیڈ کے طور پر سرٹیفکیٹ دیا جا سکے۔
ایم او ای ایف سی سی ملک بھر میں رامسر مقامامت کی قدرتی سیاحت کی صلاحیت کو بروئے کار لاتے ہوئے مقامی طبقوں کے لیے روزی روٹی کے مواقع کو بڑھانے کے مقصد کے ساتھ مشترکہ طور پر’امرت دھروہر‘ اقدام کے ’نیچر ٹورزم‘ جزو کو نافذ کر رہا ہے۔ سرپور اور یشونت ساگر پانچ ترجیحی رامسرمقامات میں سے دو ہیں اس کے علاوہ اُڈیشہ میں بھیترکانیکا اور چلیکا اور ہریانہ میں سلطان پور کی متبادل روزی روٹی پروگرام(اے ایل پی)کے تحت مقامات طبقوں کے لیے ، ان تربیتی پروگراموں کو چلانے کے لیے ایم او ٹی اور ایم او ای ایف اینڈ سی سی کے ذریعے نشاندہی کی گئی ہے۔
پہلاتربیتی پروگرام 8 دسمبر 2023 کو ہریانہ میں رامسر مقام کے سلطان پور نیشنل پارک میں شروع کیا گیا تھا۔
************
ش ح۔ح ا۔ن ع
U. No.2467
(Release ID: 1986758)
Visitor Counter : 81