جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جل شکتی کے مرکزی وزیر نے این ڈبلیو ڈی اے سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ اور ندیوں کو آپس میں جوڑنے کے لیے خصوصی کمیٹی کی21ویں میٹنگ کی صدارت کی


مرکزی وزیر نے 17 سے 21 ستمبر 2024 تک نئی دہلی میں منعقد ہونے والے 8ویں انڈیا واٹر ویک – 2024 کا آغاز کیا

Posted On: 14 DEC 2023 9:29PM by PIB Delhi

جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج نئی دہلی میں ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر میں این ڈبلیو ڈی اے سوسائٹی کی37ویں سالانہ جنرل میٹنگ اور دریاؤں کو آپس میں جوڑنے والی خصوصی کمیٹی (ایس سی آئی ایل آر) کی21ویں میٹنگ کی صدارت کی۔ مرکزی وزیر نے 8ویں انڈیا واٹر ویک– 2024 کا بھی آغاز کیا، جو ایک بین الاقوامی سطح کا بڑا پروگرام ہے اور میٹنگ کے دوران اس کی ویب سائٹ کا افتتاح کیا۔ 8 واں انڈیا واٹر ویک 17 سے 21 ستمبر 2024 تک نئی دہلی میں منعقد کیا جائے گا، جس کا موضوع ہے’’شمولیت پر مبنی آبی ترقی اور بندوبست کے لیے شراکت داری اور تعاون۔ ’’

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001Q9PE.jpg

میٹنگ میں جل شکتی کے وزیر مملکت جناب بشویشور ٹوڈو اور پڈوچیری حکومت میں پی ڈبلیو ڈی کے وزیر،جناب کے لکشمی نارائن ،آبی وسائل،دریاکی ترقی اور گنگا کی احیاء کے محکمہ کے سکریٹری ،سی ڈبلیو سی کے چیئرمین؛ مختلف ریاستوں کےاے سی ایس/پرنسپل سکریٹریز، جل شکتی کے مرکزی وزیرکے مشیر،مرکز اور ریاستوں کی مختلف وزارتوں/محکموں کے نمائندے، نامزد ماہرین وغیرہ نے شرکت کی۔ بہارحکومت میں ڈبلیو آرڈی کے وزیر جناب  سنجے کمار جھا نے بھی ورچوئل طریقے سے میٹنگ سے خطاب کیا۔

جل شکتی کے مرکزی وزیر نے اپنے ابتدائی کلمات میں بتایا کہ ملک میں سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے پانی سب سے اہم محرکات میں سے ایک ہے اور آبی وسائل کی ترقی اور انتظام حکومت کی اہم ترجیحات میں ہے۔ بھارت کے دریاؤں کو آپس میں جوڑنے(آئی ایل آر) کا  پروگرام ملک کی آبی اور غذائی تحفظ کو بڑھانے کے لیے بہت اہم ہے اور خشک سالی کے شکار اور بارانی علاقوں کو پانی فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0029GG8.jpg

جناب شیخاوت نے دسمبر 2021 میں کین بیتوا لنک پروجیکٹ (این پی پی کے تحت پہلا آئی ایل آر پروجیکٹ) کے نفاذ کی شروعات کی قابل ذکر کامیابی پر روشنی ڈالی۔ اس سے ریاستوں کو دوسرے لنک پروجیکٹوں کے نفاذ کے لیے آگے آنے کی ترغیب ملے گی۔ انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ راجستھان اور مدھیہ پردیش کی ریاستیں تقریباً ساتھ آچکی ہیں اور ان دونوں ریاستوں اور مرکز کے درمیان ترمیم شدہ پاربتی-کالی سندھ-چمبل لنک پروجیکٹ کے نفاذ کے لیے مفاہمت نامے پر بھی جلد ہی دستخط کیے جانے کا امکان ہے۔ انہوں نے تمام ریاستوں سے درخواست کی کہ وہ دوسرے لنک پروجیکٹوں بالخصوص ترجیحی پروجیکٹ یعنی گوداوری-کرشنا-پنار-کاویری لنک پر عمل آوری کے لیے اتفاق رائے پر پہنچنے کی طرف بڑھ چڑھ کر کام کریں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003AXIK.jpg

میٹنگ کے دوران، این ڈبلیو ڈی اے سوسائٹی کے 37 ویں سالانہ جنرل میٹنگ اور ڈائریکٹر جنرل، این ڈبلیو ڈی اے کی طرف سے دریاؤں کے باہمی ربط کے لیے خصوصی کمیٹی (ایس سی آئی ایل آر) کے 21ویں اجلاس کے ایجنڈا آئٹمز پر تفصیلی پریزنٹیشن دی گئی۔ مختلف کام کی صورت حال  اور دریاؤں کو آپس میں جوڑنے(آئی ایل آر) کے منصوبوں کے لیے زیر التوا معاملات /رکاوٹوں وغیرہ، این ڈبلیو ڈی اے اور انٹرا اسٹیٹ لنکس کی سال23-2022 کے لیے  سالانہ رپورٹ اور آڈٹ شدہ اکاؤنٹس پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ کے دوران ریاستوں کے نمائندوں نے زیر بحث ندیوں کے منصوبوں کو آپس میں جوڑنے کے بارے میں اپنے خیالات / مشاہدات کا اظہار کیا۔ میٹنگ صدرکے اختتامی کلمات اور ڈی جی، این ڈبلیو ڈی اے کی طرف سے وزراء، شریک اراکین اور ریاستوں کے نمائندوں کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ اختتام پذیرہوئی۔

*****

ش ح ۔ ف ا ۔ج ا

U. No. 2430


(Release ID: 1986571) Visitor Counter : 73


Read this release in: English , Hindi