پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
نیچرل گیس کی حصہ داری میں اضافہ
Posted On:
14 DEC 2023 3:55PM by PIB Delhi
ہندوستان میں فی الحال توانائی میں قدرتی گیس کا حصہ چھ اعشاریہ سات فیصد ہے۔ حکومت نے 2030 تک تک توانائی میں قدرتی گیس کے حصے کو بڑھا کر پندرہ فیصد کرنے کا نشانہ مقرر کیا ہے۔ حکومت نے اس جانب متعدد اقدامات کئے ہیں، جن میں قدرتی گیس گرڈ پائپ لائن میں توسیع ، سٹی گیس ڈسٹریبیوشن نیٹ ورک کی توسیع، رقیق گیس (ایل این جی) ٹرمنلوں کا قیام، کمپریسڈ پائپ والی قدرتی گیس (گھریلو) جیسے اقدامات شامل ہیں۔
قومی گیس گرڈ (ایک ملک-ایک گیس گرڈ) کے قیام کے مقصد کے تحت اور ملک بھر میں قدرتی گیس کی فراہمی کو بڑھانے کے لئے پی این جی آر بی نے ملک بھر میں 33622 کلو میٹر قدرتی گیس پائپ لائن نیٹ ورک کو منظوری دی ہے، جس میں سے 24623 کلو میٹر کا پہلے ہی آغاز ہو چکا ہے۔
اس کے علاوہ پی این جی آر بی یکم اپریل 2023 سے باہمی طور پر مربوط قدرگی گیس پائپ لائن کا یکساں محصول شروع کیا ہے، جو ایک ملک -ایک گرڈ اور ایک ٹیرف کے ویژن کے مطابق ہے۔
یہ اطلاع پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 1986474)