کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کوئلے کی وزارت نے چھ کوئلہ کانوں کے لیے ویسٹنگ آرڈرز جاری کیے اور دو کانوں کے لیے معاہدے پر دستخط کیے


تجارتی نیلامی کے تحت اب تک 80 کوئلہ کانوں کو ویسٹنگ آرڈرز جاری کیے گئے ہیں

Posted On: 14 DEC 2023 6:05PM by PIB Delhi

کوئلے کی وزارت نے کوئلہ کے شعبہ میں ملک کو خود کفیل بنانے کی اپنی پہل کے تحت، آج چھ تجارتی کوئلہ کانوں کے لیے ویسٹنگ آرڈرز جاری کیے اور دو کانوں کے لیے معاہدوں پر دستخط کیے۔ ان 6 کوئلہ کانوں میں سے، جن کے ویسٹنگ آرڈرز جاری کیے گئے تھے، دو کوئلہ کانیں پوری طرح سے دریافت کی گئی کانیں ہیں اور بقیہ جزوی طور پر دریافت کی گئی ہیں۔ جن 6 کوئلہ کانوں کے لیے ویسٹنگ آرڈرز جاری کیے گئے ہیں، ان کی مجموعی پی آر سی 7.00 ایم ٹی پی اے ہے اور ان میں 2105.74 میٹرک ٹن جیولوجیکل ذخائر ہیں۔ ان کانوں سے سالانہ 1050 کروڑ روپے کی مالیت حاصل ہونے کی امید ہے اور اس سے پی آر سی کی بنیاد پر  شمار کی گئی 787.59 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کا امکان ہے۔ اس سے بالواسطہ اور بلا واسطہ طور پر 9464 لوگوں کو روزگار حاصل ہوگا۔

اس کے علاوہ، دو پوری طرح سے دریافت کی گئی کانوں کے لیے کوئلہ بلاک ڈیولپمنٹ اور پیداوار معاہدہ (سی بی ڈی پی اے) پر دستخط کیے گئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001VNCQ.jpg

کوئلہ سکریٹری جناب امرت لال مینا نے تمام کامیاب بولی لگانے والوں کو مبارکباد دی اور ان سے کوئلہ بلاک شروع کرنے میں تیزی لانے کی اپیل کی اور متوقع منظوری حاصل کرنے میں کوئلے کی وزارت کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002JFJ0.jpg

اس قدم کے ساتھ، اب تک 151.50 ایم ٹی پی اے کی مجموعی پی آر سی کے ساتھ 80 کوئلہ کانوں کے لیے ویسٹنگ آرڈر جاری کیے جا چکے ہیں۔ اس کے نتیجہ میں کوئلہ کان کے پی آر سی کی بنیاد پر شمار سے ریاستی حکومت کو 23596.75 کروڑ روپے کی سالانہ مالیت حاصل ہوگی اور اس سے بالواسطہ اور بلا واسطہ طور پر 204821 لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

*****

ش ح – ق ت – ن ا

U: 2416


(Release ID: 1986473) Visitor Counter : 78


Read this release in: English , Hindi