پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کمپریسڈ بایو گیس پروجیکٹس

Posted On: 14 DEC 2023 3:56PM by PIB Delhi

آر بی آئی کے رہنما خطوط کے مطابق سی بی جی پروجیکٹ زرعی بنیادی ڈھانچے کے تحت آتے ہیں۔ زرعی بنیادی ڈھانچے کے لئے قرضوں کو ترجیحی شعبوں میں رکھا گیا ہے اور اس کی وجہ سے بینکوں کو سی بی جی پروجیکٹوں کے لئے قرضے دینے کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔ یکم نومبر 2023 تک پچاس سی بی جی منصوبوں نے تین سو ٹن روزانہ کی پیداواری صلاحیت کے ساتھ کام شروع کیا، جنہیں مالیاتی اداروں سے مدد ملی تھی۔

کینرا بینک، اسٹیٹ بینک آف انڈیا، پنجاب نیشنل بینک، بینک آف بڑودہ، بینک آف انڈیا، بینک آف مہاراشٹر، یونین بینک آف انڈیا، انڈین بینک، پنجاب اینڈ سندھ بینک اور یو سی او بینک سمیت  بڑے بینکوں نے  سی بی جی منصوبوں کو رقومات فراہم کرنے کے لئے خصوصی انتظام کئے ہیں۔

آندھرا پردیش، چھتیس گڑھ، گجرات، ہریانہ، مہاراشٹر، پنجاب، تریپورہ، اترپردیش اور مغربی بنگال میں ایس اے ٹی اے ٹی اقدامات کی نگرانی کے لئے ریاستی سطح کی کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں۔

یہ اطلاع پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت میں وزیر مملکت  جناب رامیشور تیلی نے آج  لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا

 


(Release ID: 1986468)
Read this release in: English , Hindi