وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

سیاحت سے متعلق سہولتوں میں اضافہ

Posted On: 14 DEC 2023 6:22PM by PIB Delhi

ثقافت، سیاحت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی کے ذریعہ آج لوک سبھا میں یہ اطلاع فراہم کی گئی کہ  مختلف سیاحتی مقامات پر سہولیات کی فراہمی بنیادی طور پر ریاستی حکومتیں/مرکز کے زیر انتظام علاقے کی انتظامیہ کرتی ہے۔ سیاحت کی وزارت اپنے ’سودیش درشن‘ اور ’زیارتوں کی بازبحالی اور روحانی، ورثے کے اضافی کی مہم‘ (پرشاد) جیسی اسکیموں کے ذریعے ملک میں سیاحت کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے ایک مسلسل عمل کے طور پر ریاستی حکومتوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کو مالی مدد فراہم کرتی ہے۔

وزارت نے اب پائیدار اور ذمہ دار سیاحتی مقامات کی ترقی کے مقصد سے سودیش درشن اسکیم کو سودیش درشن 2.0 (ایس ڈی 2.0) اسکیم کے طور پر تبدیل کیا ہے اور ملک میں 55 مقامات کی نشاندہی کی ہے، جن کی تفصیلات ضمیمہ-II میں ہے۔ سیاحت کی وزارت نے ’چنوبی پر مبنی مقام کی ترقی‘،جو سودیش درشن اسکیم کے تحت ایک ذیلی اسکیم ہے، کے لیے رہنما خطوط بھی جاری کیے ہیں ۔

کووِڈ کے دور یعنی 2020-2022 کے دوران گھریلو سیاحوں کے دورے (ڈی ٹی وی) اور غیر ملکی سیاحوں کے دور(ایف ٹی وی) کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:

 

 

2020

 

2021

 

2022

 

 

ڈی ٹی وی

6102.2

6776.3

17310.1

 

ایف ٹی وی

71.7

10.5

85.9

 

 

ضمیمہ

 

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:2425


(Release ID: 1986463) Visitor Counter : 71


Read this release in: English , Hindi