جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جل شکتی ابھیان کا جائزہ

Posted On: 14 DEC 2023 4:20PM by PIB Delhi

جل شکتی ابھیان (جے ایس اے) 2019 میں شروع کیا گیا تھا، جس میں پانی کی کمی سے متاثر 256 اضلاع کے 2836 بلاکس میں سے 1592 بلاکس کا احاطہ کیا گیا تھا۔ جے ایس اے کو، کووڈ 19 وبا کی وجہ سے  عائد پابندیوں کے سبب 2020 میں لاگو نہیں کیا جا سکا اور جل شکتی کی وزارت نے ’ کیچ دی رین‘ (سی ٹی آر) مہم کو نافذ کیا۔ 2021 میں ’’جل شکتی ابھیان: کیچ دی رین‘‘کومہم کے طور پر شروع کیا گیا۔یہ ہر سال یعنی 2021، 2022، 2023 میں نافذ کیا جاتا ہے، جس میں تمام اضلاع کے تمام دیہی بلاکس کے تمام شہری علاقوں کو شامل کیا گیا ہے۔

جل شکتی ابھیان (جے ایس اے) کے نفاذ کے دوران، حکومت ہند ( جی او آئی) نے  ایڈیشنل سکریٹری/جوائنٹ سکریٹری/ڈائریکٹر/ڈپٹی سکریٹری اور سنٹرل گراؤنڈ واٹر بورڈ اور سنٹرل واٹر کمیشن  کے تکنیکی افسران (ٹی اوز) کے رینک کے مرکزی نوڈل افسران (سی اوز) پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی ہیں، تاکہ جے ایس اے کے نفاذ کا جائزہ لینے اور نگرانی کرنے اور اس کے نفاذ کے لیے تکنیکی مشورہ دینے کے مقصد سے علاقائی دورے کئے جاسکیں۔ حکومت ہند کی طرف سے تشکیل دی گئی ان ٹیموں سے 2019، 2022 اور 2023 کے دوران جے ایس اے: سی ٹی آر مہم کے تحت علاقائی دورے  کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

جے ایس اے: سی ٹی آرپورٹل (jsactr.mowr.gov.in) پر دستیاب معلومات کے مطابق، 2019 سے ٹیم کے ذریعے مختلف ریاستوں کے دوروں کی تعدادحسب ذیل ہے۔

  1. 2019 میں جل شکتی ابھیان (جے ایس اے) ایک مشن موڈ اپروچ کے ساتھ ایک وقتی مہم  ہےجس کا مقصد جے ایس اے 2019 کے تحت پانی کی کمی سے متاثر ہندوستان کے 256 اضلاع کے بلاکس میں زیر زمین پانی کی صورتحال سمیت پانی کی دستیابی کو بہتر بنانا ہے۔ 2019 ہندوستان کے 256 اضلاع میں پانی کی کمی سے متاثر 1592 بلاکوں میں مرکزی ٹیموں نے کل 706 دورے کئے۔ اس مقصد کے لیے  256 سی این اوز، 446 بلاک سطح کے نوڈل افسران (بی این اوز) اور 446 ٹی اوز الاٹ کئے گئے تھے۔
  2. جے ایس اے :سی ٹی آر-2022 کے لیے نامزد تکنیکی افسران (ٹی اوز) کے ساتھ ساتھ مرکزی نوڈل افسران (سی این اوز) نے مجموعی طور پر 527 اضلاع کا دورہ کیا، تاکہ 29 مارچ 2022 سے 3 مارچ 2023 تک جے ایس اے: سی ٹی آر-2022 کے نفاذ کا جائزہ لیا جاسکے۔
  3. جے ایس اے: سی ٹی آر-2023 کے تحت نامزد تکنیکی افسران کے ساتھ ساتھ مرکزی نوڈل افسران (سی این اوز) نے 150 نشان زد پانی کی کمی سے متاثر اضلاع (ڈبلیو ایس ڈیز) کے مقابلے مجموعی طور پر 121 اضلاع کا دورہ کیا، تاکہ 4 مارچ 2023 سے 8 دسمبر 2023 تک اس کے نفاذ کا جائزہ لیا جاسکے۔

جہاں تک جائزہ اجلاسوں کا تعلق ہے، جل شکتی کی وزارت مستقل بنیاد پر مرکزی محکموں/وزارتوں اور ریاستی حکومتوں کے ساتھ  مل کر جے ایس اے: سی ٹی آر کے نفاذ کے لیے جائزہ میٹنگوں کا انعقاد کررہی ہے۔باقاعدگی سے جائزہ میٹنگیں کر رہی ہے۔ 2021 میں، اگرچہ دورے نہیں کیے گئے تھے، لیکن تمام ضلع مجسٹریٹوں، ریاستی نوڈل افسروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس یا ورچوئل میٹنگیں کی گئیں۔ سی این اوز اور ٹی اوز، کے ساتھ میٹنگوں کے سلسلے میں جل شکتی کی وزارت نے ان ٹیموں کو حساس بنانے اورجے ایس اے: سی ٹی آر کے نفاذ کا جائزہ لینے کے لیے ورکشاپ کے ساتھ ساتھ آگہی کے پروگرام منعقد کیے۔

یہ جانکاری جل شکتی کے وزیر مملکت جناب بشویشور ٹوڈو نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

***

(ش ح –ع ح–ع ر)

U.No:2399


(Release ID: 1986369) Visitor Counter : 82


Read this release in: English