صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے ایمس نئی دہلی میں جدید ترین سہولیات کو قوم کے نام وقف کیا


ایمس نئی دہلی ایک مینارہ نور ہے، جو کنونشن اور اصول طے کرتا ہے جس کی پیروی پورا ملک کرتا ہے

 ایمس کی شاندار ساکھ ،یہاں کام کرنے والے سرشار ڈاکٹروں کے عزم اور جوش کا ثبوت ہے: ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ

ان نئی سہولیات کا آج افتتاح کیا گیا ہے جس کا مقصد عام لوگوں کے لیے صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کو بہتر بنانا ہے۔ مقصد یہ کہ اس بات  کو یقینی  کہ  معیاری اور سستی صحت کی دیکھ بھال تک رسائی لوگوں کی آخری منزل تک پہنچ جائے

Posted On: 13 DEC 2023 6:47PM by PIB Delhi

ہندوستان میں صحت کی بہتر  دیکھ بھال  فراہم کرنے کی خاطر، صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے آج ایمس نئی دہلی میں جدید ترین سہولیات کو قوم کے نام وقف کیا۔ آج جن نئی سہولیات کا افتتاح کیا گیا ہے ان میں مدر اینڈ چائلڈ بلاک، سرجیکل بلاک، نیشنل سینٹر فار جیریاٹرکس، مین ہسپتال میں نیا پیڈ وارڈ،اسپتال  انفیکشن کنٹرول میں جدید تحقیق  کے لئے مرکز اور جے پی این  اپیکس ٹراما سنٹر میں فارینسک ڈی این اے لیباریٹری  اور  میڈیکل اختراع اور  انٹرپرینیورشپ (سی ایم آئی ای) اور نیشنل کینسر انسٹی ٹیوٹ (این سی آئی) جھجر میں پرائیویٹ وارڈ ونگ شامل ہیں، جو آج قوم کے نام وقف کئے گئے۔ ان کے ہمراہ صحت اور خاندابی بہبود کے مرکزی وزرائے مملکت پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل اور ڈاکٹر بھارتی پروین پوار بھی شامل تھے۔اس موقع پر ایمس نئی دلی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سری نواس اور مرکزی صحت کے سکریٹری جناب سدھانس پنت  بھی موجود تھے۔

WhatsApp Image 2023-12-13 at 16.57.36.jpeg

اس موقع پر اظہار خیال  کرتے ہوئے، ڈاکٹر منڈاویہ نے ایمس نئی دہلی کو ‘‘ایک مینارہ نور کے طور پر سراہا، جو کنونشن اور اصول طے کرتا ہے، جس کی پیروی پورا ملک کرتا ہے’’۔ انہوں نے کہا کہ "ایمس کی شاندار ساکھ یہاں کام کرنے والے سرشار ڈاکٹروں کے عزم اور جوش کا ثبوت ہے۔" انہوں نے بتایا کہ ‘‘ان نئی سہولیات کا آج افتتاح کیا گیا ہے جس کا مقصد عام لوگوں کے لیے صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کو بہتر بنانا ہے۔ اس کا مقصد اس بات کو بھی  یقینی بنانا ہے کہ معیاری اور سستی صحت کی دیکھ بھال تک رسائی لوگوں کی آخری منزل تک پہنچ جائے۔’’

ہندوستان میں صحت کی دیکھ بھال میں تبدیلی لانے کے لیے حکومت کے اقدام کی وضاحت کرتے ہوئے، مرکزی وزیر صحت نے 1,70,000 آیوشمان آروگیہ مندر کے قیام کو اجاگر کیا جو اس سمت کی جانب ایک اہم کوشش ہے۔ انہوں نے کہا، ‘‘ صحت اور تندرستی کے مراکز کو ٹیلی کنسلٹیشن کی سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں، جس سے عام آدمی کے وقت، محنت اور وسائل کی بچت ہو رہی ہے’’۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‘‘حال ہی میں 10,000 ویں جن آشدی کیندر کا آغاز وزیر اعظم نے کیا تھا۔ پچھلے 9 سال میں میڈیکل کالجوں کی تعداد دگنی سے بھی زیادہ ہو گئی ہے۔ اسی طرح ایم بی بی ایس، پی جی اور نرسنگ سیٹوں کی تعداد میں بھی 10 سال سے کم عرصے میں غیر معمولی شرح سے اضافہ ہوا ہے۔

WhatsApp Image 2023-12-13 at 16.57.45.jpeg

ڈاکٹر منڈاویہ نے کہا کہ ہندوستان دنیا میں اپنی معیاری اور سستی صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کو بھی فروغ دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہیل ان انڈیا‘‘ اور ’’ہیل از انڈیا‘‘ کے اقدامات کو دنیا میں تیزی سے بڑھتے ہوئے میڈیکل ٹورازم کے شعبے سے فائدہ اٹھانے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔

خدمت یا انسانیت کی خدمت فراہم کرنے کے تئیں ہندوستانی صحت کی دیکھ بھال کرنے والے پیشہ ور افراد کے عزم کی تعریف کرتے ہوئے، مرکزی وزیر نے کہا کہ یہ روایت ہماری پرانی ثقافت میں پیوست ہے جسے اب دنیا تسلیم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا، ‘‘کووڈ بحران’’ نے دنیا کو نہ صرف طبی اور دواسازی کے شعبے میں ہندوستان کی طاقت ظاہر کی ہے بلکہ اس کی 'واسودھائیو کٹمبکم کی اقدار کو بھی دکھایا ہے۔ یہ اس وقت ظاہر ہوا جب ہندوستان نے قیمتوں میں اضافہ کیے بغیر دنیا کو اہم ادویات کی فراہمی جاری رکھی، یہاں تک کہ جب دنیا میں ادویات کی قلت تھی۔

WhatsApp Image 2023-12-13 at 16.57.48.jpeg

پس منظر:

آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (اے آئی آئی ایم ایس)، نئی دہلی میں نئی سہولیات صحت کی دیکھ بھال کے بنیادی ڈھانچے اور خدمات میں ایک زبردست پیس قدمی کرے گا۔ وہ جدید ترین ٹکنالوجی اور جدید سہولیات سے آراستہ ہیں، صحت کی دیکھ بھال کی فراہمی کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھنے کے لیے اے آئی آئی ایم ایس نئی دہلی کی لگن کو اجاگر کرتے ہیں۔ اس توسیع کا مقصد بڑھتی ہوئی آبادی کی صحت کی دیکھ بھال کی ترقی کی ضروریات کو پورا کرنا اور طبی جدت طرازی میں ایک عالمی رہنما کے طور پر اے آئی آئی ایم ایس نئی دہلی کی پوزیشن کو تقویت دینا ہے۔

نیا بنیادی ڈھانچہ جدید ترین طبی آلات اور سہولیات کی فخر کرے گا جو طبی سائنس میں تازہ ترین کامیابیوں کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں۔ یہ اضافہ مریضوں کے بہتر نتائج اور صحت کی دیکھ بھال کی فراہمی کے زیادہ موثر نظام میں معاون ثابت ہوں گے۔

نئی سہولیات کے اضافے کے ساتھ، اے آئی آئی ایم ایس نئی دہلی کا مقصد مریضوں کے انتظار کے اوقات کو کم کرنا اور بڑی تعداد میں افراد کی خدمت کرنے کی اپنی صلاحیت کو بڑھانا ہے۔ ادارہ کمیونٹی کو قابل رسائی، عالمی معیار کی صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے کے تئیں پرعزم ہے۔

WhatsApp Image 2023-12-13 at 17.03.03.jpeg

اس موقع پر مرکزی صحت کے سکریٹری جناب سدھانش  پنت ایمس نئی دلی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ایم سری نواس ،صحت کی مرکزی وزارت کے سینئیر عہدےداران، حفظان صحت کے جُڑے  پیشہ ور افراد اور دیگر فریق  بھی شامل تھے۔

********

  ش ح۔ح ا ۔رم

U-2371  



(Release ID: 1986136) Visitor Counter : 69


Read this release in: English , Hindi