کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ضروری معدنیات کو محفوظ بنانے کی حکمت عملی

Posted On: 13 DEC 2023 4:10PM by PIB Delhi

اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ اس وقت اہم معدنیات یا ان کے نکالنے اور پروسیسنگ کے لیے ٹیکنالوجیز کی دستیابی چند جغرافیائی مقامات پر مرکوز ہے جس کی وجہ سے سپلائی چین کے خطرات اور یہاں تک کہ سپلائی میں خلل پڑ سکتا ہے، مرکزی حکومت نے ایم ایم ڈی آر ترمیمی ایکٹ، 2023 کے ذریعے کانوں اور معدنیات (ترقی اور ضابطہ) ایکٹ، 1957 میں ترمیم کی ہے۔

مذکورہ ترمیم کے ذریعے مرکزی حکومت کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ مذکورہ ایکٹ کے پہلے شیڈول کے نئے پارٹ-ڈی میں درج 24 اہم معدنیات کے لیے خصوصی طور پر کان کنی کے لیز اور کمپوزٹ لائسنس کی نیلامی کرے جس میں معدنیات جیسے کوبالٹ، گریفائٹ، لیتھیم، نکل، ٹینٹلم، ٹائٹینیم وغیرہ شامل ہیں۔ مذکورہ ترمیم کا مقصد اہم معدنیات کی تلاش اور کان کنی کو بڑھانا اور اہم معدنیات کی فراہمی میں خود کفالت کو یقینی بنانا ہے جو کہ ہائی ٹیک الیکٹرانکس، ٹیلی کمیونیکیشن، ٹرانسپورٹ، سمیت کئی شعبوں کی ترقی کے لیے ضروری ہیں۔ یہ کم اخراج والی معیشت کی طرف منتقلی اور قابل تجدید ٹیکنالوجیز کو تقویت دینے کے لیے بھی بہت ضروری ہیں جن کی 2070 تک ہندوستان کے ’نیٹ زیرو‘ وعدے کو پورا کرنے کے لیے ضرورت ہوگی۔

اہم معدنیات کی نیلامی سے کئی اہم فوائد حاصل ہوتے ہیں، جن میں گھریلو پیداوار کو تقویت دینا، درآمدی انحصار کو کم کرنا، وسائل کے پائیدار انتظام کو فروغ دینا، کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کو راغب کرنا اور ہندوستان کی صنعتی اور تکنیکی ترقی کے لیے اہم صنعتوں کی ترقی شامل ہیں۔ یہ ان معدنیات کی ایک قابل اعتماد سپلائی چین بنانے کی طرف ایک قدم ہے اور ایک ’آتم نربھر بھارت‘ بنانے کی طرف ایک قدم ہے اور اقتصادی ترقی میں اضافہ کرنے میں تعاون کرنا ہے۔

مرکزی حکومت نے 29.11.2023 کو اہم اور اسٹریٹجک معدنیات کے 20 بلاکس کی ای نیلامی کی پہلی قسط شروع کی ہے جس میں لیتھیم، نایاب زمین کے عناصر، پلاٹینم گروپ آف منرلز، نکل، پوٹاش وغیرہ شامل ہیں۔ ان بلاکس کی نیلامی کا مقصد ان معدنیات کی مسلسل سپلائی فراہم کرنا ہے، اس طرح درآمدات پر ہمارا انحصار کم ہو جائے گا اور مزید محفوظ اور لچکدار سپلائی چین کو یقینی بنایا جائے گا۔

ایکسپلوریشن لائسنس سے ایک قابل عمل میکانزم بنانے کی امید ہے جس میں جونیئر مائننگ کمپنیاں ریسرچ ڈیٹا کے حصول، پروسیسنگ اور تشریح میں دنیا بھر سے مہارت لائیں گی اور مہارت اور جدید ترین ٹیکنالوجیز کو اپنانے کے ذریعے گہرے معدنی ذخائر کی دریافت میں خطرہ مول لینے کی صلاحیت کا فائدہ اٹھائیں گی۔

کوئلہ، کانوں اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات دی۔

*********

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 2345


(Release ID: 1986088)
Read this release in: English