وزارتِ تعلیم

قبائلی علاقوں میں اعلی تعلیم

Posted On: 13 DEC 2023 5:40PM by PIB Delhi

 تعلیم کے امور متوازی فہرست (کنکرنٹ لسٹ) میں آتے ہیں چناں چہ مرکزی اور ریاستی حکومتیں ملک میں معیاری اعلیٰ تعلیم کو یقینی بنانے کے لیے مختلف اقدامات کرتی ہیں۔ وزارت تعلیم کے دائرہ اختیار میں 47 مرکزی یونیورسٹیاں، 23 انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (آئی آئی ٹی)، 21 انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ (آئی آئی ایم)، 31 نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (این آئی ٹی)، 25 انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی)، 7 انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (آئی آئی ایس ای آر) اور دیگر اعلی تعلیمی ادارے ہیں جو ملک کی آدیباسی آبادی سمیت ملک کے تمام طبقوں کی تعلیمی امنگوں کو پورا کرتے ہیں۔ اعلیٰ تعلیم کی رسائی کی حوصلہ افزائی کے لیے حکومت کی جانب سے قبائلی طلبہ کے لیے مختلف اسکالرشپس / فیلوشپ پروگرام بھی نافذ کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ، حکومت ہند کی موجودہ ریزرویشن پالیسی کے مطابق، تمام مرکزی تعلیمی اداروں میں درج فہرست قبائل کے طلبہ کے لیے داخلے میں ریزرویشن فراہم کیا جاتا ہے۔

دو مرکزی آدیباسی یونیورسٹیاں، اندرا گاندھی نیشنل ٹرائبل یونیورسٹی، امرکنٹک اور آندھرا پردیش کی سینٹرل ٹرائبل یونیورسٹی، وجیانگرم بنیادی طور پر ملک کی آدیباسی آبادی کو اعلی تعلیم اور تحقیق کی سہولیات فراہم کرتی ہیں۔

یہ جانکاری تعلیم کے وزیر مملکت ڈاکٹر سبھاش سرکار نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 2356



(Release ID: 1986051) Visitor Counter : 68


Read this release in: English , Hindi