امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سینٹرل کنزیومر پروٹیکشن اتھارٹی (سی سی پی اے) نے گمراہ کن اشتہارات دینے پر آئی اے ایس کوچنگ اداروں کو 20 نوٹس جاری کیے اور ایسے 8 اداروں پر جرمانہ عائد کیا

Posted On: 13 DEC 2023 5:37PM by PIB Delhi

 صارفین کے امور کا محکمہ ترقی پسند قانون سازی کے ذریعہ صارفین کے تحفظ اور صارفین کو بااختیار بنانے کے لیے مسلسل کام کر رہا ہے۔ گلوبلائزیشن، ٹکنالوجی ، ای کامرس مارکیٹس وغیرہ کے نئے دور میں صارفین کے تحفظ سے متعلق فریم ورک کو جدید بنانے کے مقصد سے ، کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ ، 1986 کو منسوخ کرکے کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2019 نافذ کیا گیا۔

کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2019 کے تحت کسی بھی پروڈکٹ یا سروس کے حوالے سے گمراہ کن اشتہار کی تعریف ایسے اشتہار کے طور پر کی گئی ہے، جس میں (i) ایسے کسی  پروڈکٹ یا سروس کو غلط طریقے سے بیان کیا گیا ہو۔ یا (ii) اس طرح کی مصنوعات یا خدمت کی نوعیت، مادہ، مقدار یا معیار کے بارے میں صارفین کو غلط ضمانت دیتا ہو، یا اس کا امکان ہو؛ یا (iii) ایک واضح یا ظاہری نمائندگی پیش کرتا ہوجو اگر مینوفیکچرر یا بیچنے والے یا سروس فراہم کنندہ کی طرف سے کیا جائے تو اسے غیر منصفانہ تجارتی عمل مانا جائے۔ یا (iv) جان بوجھ کر اہم معلومات کو چھپایا جائے۔

صارفین کے حقوق کی خلاف ورزی، غیر منصفانہ تجارتی طریقوں اور جھوٹے یا گمراہ کن اشتہارات سے متعلق معاملات کو ، جو ایک طبقے کے طور پر عوام اور صارفین کے مفادات کے لیے نقصان دہ ہیں، منضبط کرنے کے لیے کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ، 2019 کی دفعات کے تحت، سینٹرل کنزیومر پروٹیکشن اتھارٹی (سی سی پی اے) 24.07.2020 سے قائم کی گئی ہے ۔

سی سی پی اے نے گمراہ کن اشتہارات کی روک تھام اور گمراہ کن اشتہارات کی توثیق کی روک تھام کے لیے رہنما خطوط 9 جون 2022 کو جاری کیے ہیں۔ ان رہنما خطوط میں دیگر امور کے علاوہ التزام ہے: (الف) کسی اشتہار کے غیر گمراہ کن اور درست ہونے کی شرائط؛ (ب) بیٹ ایڈورٹائزنگ اور مفت فراہمی کے دعوے کے اشتہارات کے سلسلے میں مخصوص شرائط؛ اور ، (ج) کارخانہ دار ، سروس فراہم کنندہ ، مشتہرین اور اشتہاری ایجنسیوں کے فرائض۔

سی سی پی اے نے 30 نومبر 2023 کو ’’ڈارک پیٹرن کی روک تھام اور ریگولیشن کے لیے رہنما خطوط، 2023‘‘ جاری کیے ہیں تاکہ 13 مخصوص ڈارک پیٹرن کی کی روک تھام کی جاسکے۔

سی سی پی اے نے گمراہ کن اشتہارات کے لیے آئی اے ایس کوچنگ اداروں کو 20 نوٹس جاری کیے ہیں اور ایسے 8 آئی اے ایس کوچنگ اداروں پر جرمانہ عائد کیا ہے۔

یہ جانکاری صارفین کے امور، خوراک اور عوامی تقسیم کے مرکزی وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 2360


(Release ID: 1986048) Visitor Counter : 112


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Bengali