سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

گاڑیوں کی اسکریپنگ پالیسی، ایک ماحولیاتی نظام کی تشکیل کے لیے بنائی گئی ہے، تاکہ غیر موزوں اور آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کو ماحول دوست انداز میں ختم کیا جا سکے

Posted On: 13 DEC 2023 3:29PM by PIB Delhi

ملک کی تمام ریاستوں میں 15 سال پرانی گاڑیوں کے چلانے پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی ہے۔ تاہم، ہندوستان کی سپریم کورٹ نے ڈبلیو پی نمبر 13029/1985 (ایم سی مہتا بمقابلہ یونین آف انڈیا)، بتاریخ 29اکتوبر 2018 کے حکم نامے کے ذریعے، قومی راجدھانی خطے (این سی آر) کے ٹرانسپورٹ  کے محکموں کو ہدایت کی ہے کہ تمام ایسی  ڈیزل  کی گاڑیاں کوجو 10 سال سے زیادہ پرانی  ہیں اور 15 سال سے زیادہ پرانی پٹرول گاڑیوں کو این جی ٹی  کے مورخہ 07اپریل2015 کے حکم کے مطابق چلنے نہ دیں۔

سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت نے ایک ماحولیاتی نظام کی تشکیل کے لیے، گاڑیوں کے فلیٹ کی رضاکارانہ جدید کاری کے پروگرام (وی-وی ایم پی) یا وہیکل اسکریپنگ پالیسی تیار کی ہے ،تاکہ غیر موزوں اور آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کو،  ماحول دوست انداز میں ختم کیا جا سکے۔ اس پالیسی کے تحت، سڑکوں پر چلنے کے لیے گاڑیوں کی اہلیت کا تعین اس طرح کیا جاتا ہے:

  1. نجی گاڑیوں کے لیے، ان کی فٹنس کی حیثیت کی بنیاد پر، جیسا کہ جی ایس آر 652 (ای) بتاریخ 23  ستمبر  2021 کے مطابق قائم کردہ خودکار ٹیسٹنگ اسٹیشنز (اے ٹی ایس) سے تصدیق شدہ (بعد ازاں جی ایس آر 797 (ای) بتاریخ 31  اکتوبر  2022 کے  ذریعہ ترمیم کی گئی) ہونا  چاہئے۔
  2. جی ایس آر کی 29 (ای) بتاریخ  16 جنوری 2023  کی دفعات کے مطابق ، حکومت کی ملکیت والی گاڑیوں کی رجسٹریشن کا سرٹیفکیٹ، ابتدائی رجسٹریشن کی تاریخ  سے 15 سال کی مدت کے بعد ختم ہو جائے گا۔ ایسی گاڑیاں  جی ایس آر 653 (ای) بتاریخ 23  ستمبر  2021 (بعد ازاں جی ایس آر  695 (ای) بتاریخ 13  ستمبر  2022 کے ذریعہ ترمیم کی گئی) کے مطابق گاڑیوں کی  اندراج شدہ  اسکریپنگ کی سہولیات (آر وی ایس ایفز) پر اسکریپ کی جائیں گی۔

پالیسی کی دفعات کو نافذ کرنے کے لیے، موٹر گاڑیوں کے قانون 1988 اور موٹر گاڑیوں کے مرکزی ضابطے 1989 کے فریم ورک کے تحت، قواعد جاری/ترمیم کیے گئے ہیں۔ درج ذیل نوٹیفیکیشن جاری کیے گئے ہیں اور وہ وزارت کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیے گئے ہیں:

  1. جی ایس آر نوٹیفکیشن 653 (ای) بتاریخ 23 ستمبر 2021 (جی ایس آر  695  (ای) بتاریخ 13 ستمبر 2022 کے ذریعہ ترمیم کی گئی) کے تحت،  موٹر گاڑیوں (موٹر گاڑیوں کی اسکریپنگ کی سہولت کی رجسٹریشن اور افعال) کے ضابطے، رجسٹرڈ ایس آر ایف سی سی کے قیام کے لیے سہولت فراہم کرتا ہے۔ نوٹیفکیشن 25 ستمبر 2021 سے نافذ العمل ہو گیا ہے۔
  2. جی ایس آر نوٹیفکیشن 652 (ای) بتاریخ   23  ستمبر  2021 (جی ایس آر 797(ای) بتاریخ  31 اکتوبر 2022 کے ذریعے ترمیم شدہ)، خودکار ٹیسٹنگ اسٹیشنوں کی شناخت، ضابطہ اور کنٹرول فراہم کرتا ہے۔ نوٹیفکیشن 25 ستمبر 2021 سے نافذ العمل ہو گیا ہے۔
  3. جی ایس آر نوٹیفکیشن 714 (ای) بتاریخ  04  اکتوبر  2021 ، گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس، فٹنس ٹیسٹنگ فیس اور فٹنس سرٹیفیکیشن فیس پر بالائی  نظر ثانی کے لیے گنجائش  فراہم کرتا ہے۔ نوٹیفکیشن یکم اپریل 2022 سے نافذ العمل ہو گیا ہے۔
  4. جی ایس آر  نوٹیفکیشن 720 (ای) بتاریخ  05  اکتوبر 2021، "ڈپازٹ کا سرٹیفکیٹ" جمع کرانے والوں  کے لئے ،  رجسٹرڈ گاڑی کے لیے موٹر گاڑیوں کے  ٹیکس میں رعایت فراہم کرتا ہے۔ نوٹیفکیشن یکم اپریل 2022 سے نافذ العمل ہو گیا ہے۔
  5. جی ایس آر  نوٹیفکیشن 29 (ای) بتاریخ  16 جنوری 2023 ، مرکزی، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتطام علاقوں کی سرکاروں  اور ان کے محکموں، مقامی حکومتوں (میونسپل کارپوریشنوں یا بلدیات یا پنچایتوں)، ریاستی نقل وحمل کی کمپنیوں، سرکاری شعبے کی کمپنیوں  اور مرکزی حکومت اور ریاستی حکومتوں کے دیگر خود مختار اداروں کی ملکیت والی گاڑیوں کے لیے  رجسٹریشن کا سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی  سہولت  فراہم کرتا ہے۔  البتہ پندرہ سال گزر جانے کے بعد  اس کی تجدید نہیں کی جائے گی۔
  6. جی ایس آر 663 (ای) بتاریخ 12  ستمبر 2023، کسی خود کار ٹیسٹنگ اسٹیشن کے ذریعے ٹرانسپورٹ گاڑیوں کی لازمی جانچ کے لیے تاریخ میں یکم اکتوبر  2024  تک کی مدت  تک کے لئے توسیع فراہم کرتا ہے، جو موٹر گاڑیوں کے مرکزی ضابطے 1989 کی شق 175 کے مطابق اندراج شدہ  ہے۔

وہیکل اسکریپنگ پالیسی کی دفعات کے مطابق، ریاستی حکومتوں کو خودکار ٹیسٹنگ اسٹیشنوں اور رجسٹرڈ وہیکل اسکریپنگ سہولیات کے لیے، رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ کسی بھی خودکار ٹیسٹنگ اسٹیشن کا مالک یا آپریٹر، ریاستی حکومت یا کسی کمپنی یا ایسوسی ایشن یا افراد ی  ادارے یا انفرادی یا خصوصی مقصد والی گاڑی کی جانچ، براہ راست یا سرکاری نجی  شراکت داری کے ذریعے ہوگی۔

یہ معلومات سڑک ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح-اع - ق ر)

U-2320



(Release ID: 1985852) Visitor Counter : 72


Read this release in: English , Hindi