پنچایتی راج کی وزارت

گرام پنچایت ترقیاتی منصوبہ

Posted On: 13 DEC 2023 1:42PM by PIB Delhi

تقریباً 2.50 لاکھ گرام پنچایتوں نے مالی سال 24-2023 کا اپنا گرام پنچایت ترقیاتی منصوبہ(جی پی ڈی پی) تیار اور ای -گرام سوراج (ای جی ایس ) پورٹل پر اپ لوڈ کیا ہے تاکہ منصوبے میں تجویز کردہ کاموں کو انجام دیا جاسکے ۔ ای جی ایس پورٹل اور پبلک فنانشل مینجمنٹ سسٹم (پی ایف ایم ایس) کو پنچایتی راج اداروں (پی آر آئی) کے ذریعے 15 ویں مالیاتی کمیشن گرانٹس کے اخراجات کو پی ایف ایم ایس کے ذریعے ان کے متعلقہ پنچایت ترقیاتی منصوبوں کی سرگرمیوں کی خاطر بک کرنے کے لیے مربوط کیا گیا ہے۔ تقریباً 2.43 لاکھ پی آر آئی  نے 24-2023کے دوران، 10.12.2023 تک، ای  جی ایس   -پی ایف ایم ایس پورٹل کا استعمال کرتے ہوئے ادائیگیاں کی ہیں۔

وزارت اس طرح کی معلومات کو مرکزی طور پر برقرار نہیں رکھتی ہے۔ تاہم، وزارت مرکزی مالیاتی کمیشن اور گرام پنچایت (جی پی) کی سطح پر دستیاب مرکزی حکومت کی اسکیموں/پروگراموں سے متعلق تمام وسائل پر غور کرتے ہوئے جامع گرام پنچایت ترقیاتی منصوبہ تیار کرنے کے لیے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں پر زور دے رہی ہے۔ ای گرام سوراج پورٹل کے پلاننگ ماڈیول میں ریاستی مالیاتی کمیشن گرانٹس، جی پی کے اپنے ذریعہ آمدنی اور ریاستی حکومتوں کی اسکیموں/ پروگراموں کے منصوبوں کی تیاری کے لیے وسائل کو شامل کرنے کے لیے انتظامات موجود ہیں۔

پنچایت ریاست کا موضوع ہونے کی وجہ سے گرام پنچایت ترقیاتی منصوبے کے تحت انجام پانے والے کام کا سماجی آڈٹ کرنا ریاستی حکومت کی اپنی  ذمہ داری ہے۔ تاہم، وزارت نے مالیاتی کمیشن گرانٹ کے سماجی آڈٹ کے لیے ایک رہنما خطوط تیار کیا ہے تاکہ پی آر آئی کے ذریعے ان گرانٹس کے استعمال میں عوامی جوابدہی کی کامیابی کو یقینی بنایا جا سکے اور ریاستوں کے ساتھ اشتراک کیا جائے۔ مزید برآں، وزارت نے ای پنچایت مشن موڈ پروجیکٹ (ایم ایم پی) کے تحت آڈٹ آن لائن نامی ایک ایپلی کیشن متعارف کروائی ہے۔ یہ پنچایت کھاتوں کے آن لائن آڈٹ کی اجازت دیتا ہے اور اندرونی اور بیرونی آڈٹ کے بارے میں تفصیلی معلومات کو ریکارڈ کرتا ہے۔ تقریباً 2.33 لاکھ گرام پنچایتوں نے اس پورٹل کے ذریعے مالی سال 22-2021 کے لیے اپنا آن لائن آڈٹ مکمل کیا ہے، جو پبلک ڈومین میں دستیاب ہے۔

پنچایت  کی خریداری میں شفافیت لانے کے لیے ای-گرام سوراج کو گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس (جی ای ایم) کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے۔ یہ انضمام پنچایتوں کو ای گرام سوراج پلیٹ فارم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے جی ای ایم کے ذریعے اپنے سامان اور خدمات کی خریداری کے قابل بنائے گا۔ اس کے علاوہ، یہ مقامی پروڈیوسروں/ کوآپریٹیو/ کاریگروں/ سیلف ہیلپ گروپس وغیرہ کو اپنی مصنوعات کو براہ راست سرکاری اداروں کو فروخت کرنے کی اجازت دے گا جس سے ’’ووکل فار لوکل‘‘ کے جذبے کو فروغ ملے گا۔ آج تک، 72,000 سے زیادہ بنیادی صارفین اور 32,000 ثانوی صارفین ای –گرام سوراج-جی ای ایم انٹرفیس پر رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔ مزید برآں، آن بورڈنگ کے عمل میں ریاستوں کی مدد کرنے کے لیے، مختلف ریاستوں میں تربیتی اجلاس  منعقد کیے گئے ہیں۔

یہ اطلاع پنچایتی راج کے مرکزی وزیر مملکت جناب کپل موریشور پاٹل نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

***

ش ح۔ ق ت۔ ج

UNO2317



(Release ID: 1985825) Visitor Counter : 74


Read this release in: English , Hindi