جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

رہائشی شعبے میں 2.65 گیگاواٹ روف ٹاپ شمسی  توانائی کی صلاحیت نصب کی گئی: بجلی اور جدید وقابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کےسنگھ


روف ٹاپ سولر کی تنصیب کو فروغ دینے کےلیے ڈسکام کو ترغیبات کی شکل میں 908 کروڑ روپئے سے زیادہ جاری کیےگئے

Posted On: 12 DEC 2023 7:11PM by PIB Delhi

جدید اور قابل تجدید توانائی  اوربجلی کےمرکزی وزیر جناب آر کےسنگھ نے بتایا کہ جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت روٹ ٹاپ  سولر (آر ٹی ایس) پروگرام مرحلہ – IIنافذ کررہی ہے جس میں رہائشی سیکٹر میں آر ٹی ایس کی تنصیب کے لیے مرکزی مالی امداد (سی ایف اے) فراہم کی جارہی ہے۔ پروگرام میں رہائشی سیکٹر میں 4گیگاواٹ آر ٹی ایس کی صلاحیت کی تنصیب  کاتصور پیش کیا گیا ہے اور اسے 31مارچ 2026 تک توسیع دی گئی ہے۔ 4گیگاواٹ صلاحیت کے نشانے کےمقابلے، ایم این آر ای  نے نفاذ سے متعلق مختلف  ایجنسیوں کو 3.57 گیگاواٹ صلاحیت مختص کی  ہے۔ مختص صلاحیت کےمقابلے رہائشی سیکٹر میں اب تک 2.65 گیگاواٹ کی کُل صلاحیت نصب کی جاچکی ہے۔

ڈسکام کو روف ٹاپ سولر مرحلہ –IIکےنفاذ سے متعلق ایجنسیوں کی شکل میں نامزد کیا گیا ہے۔ ادائیگی کرنے والے صارفین سے ریونیو کے نقصان کے سلسلے میں کچھ تشویش ظاہر کی گئی ہے حالانکہ ڈسکام روف ٹاپ سولر کے اضافی فوائد کو بھی پہچانتی ہے ، جس میں پیداوار، ترسیل اور تقسیم کے نقصان کےلئے کم کی گئی لاگت  اور قابل تجدید خرید کی ذمہ داریوں کی تعمیل شامل ہے۔

بجلی کی وزارت نے اپنے گزٹ نوٹیفکیشن مورخہ 20 اگست 2023 کے توسط سے بجلی کی تقسیم کا لائسنس رکھنے والوں اور دیگر نامزد صارفین کے سلسلے میں نامزد صارفین کے ذریعے  غیرحیاتیاتی ذرائع (قابل تجدید توانائی) کی کھپت کا کم سے کم حصہ مخصوص کیا ہے،جوکھلی پہنچ والے صارفین یا کیپٹیو صارفین ہیں۔ توانائی کھپت میں ان کی کل حصہ داری کے فیصد میں تقسیم کے لیے لائسنس رکھنےوالوں کےعلاوہ دیگر ذرائع سے بجلی کی کھپت کی حد شامل ہے۔ نوٹیفکیشن میں تقسیم شدہ قابل تجدید توانائی (ڈی آرآئی) کا عنصر شامل ہے اور تفصیل درج ذیل ہے۔

تقسیم شدہ قابل تجدید توانائی (ڈی آر آئی) کا عنصر اور غیرحیاتیاتی ایندھن کےذرائع (قابل تجدید توانائی) کی کم از کم کھپت کے طور پر مخصوص اِن قابل تجدیدتوانائی  کےذرائع کاسالانہ فیصد حصہ نیچے دی گئی فہرست میں پیش کیا گیا ہے۔

نمبر شمار

سال

ہواسے حاصل ہونےوالی قابل تجدید توانائی

پانی سے حاصل ہونے والی قابل تجدید توانائی

تقسیم شدہ قابل تجدید توانائی*

دیگر قابل تجدید توانائی

کُل قابل تجدید توانائی

(1)

(2)

(3)

(4)

(5)

(6)

(7)

1

2024-25

0.67%

0.38%

1.50%

27.35%

29.91%

2

2025-26

1.45%

1.22%

2.10%

28.24%

33.01%

3

2026-27

1.97%

1.34%

2.70%

29.94%

35.95%

4

2027-28

2.45%

1.42%

3.30%

31.64%

38.81%

5

2028-29

2.95%

1.42%

3.90%

33.10%

41.36%

6

2029-30

3.48%

1.33%

4.50%

34.02%

43.33%

*پہاڑی اور شمال مشرقی ریاستوں /مرکزکےزیر انتظام علاقوں یعنی اروناچل پردیش، آسام ، منی پور، میگھالیہ، میزورم ، ناگالینڈ، سکم، تریپورہ، جموں وکشمیر، لداخ،ہماچل پردیش اور اتراکھنڈکےلئے تقسیم شدہ قابل تجدید توانائی کا جزو اس کا نصف ہوگا جوکہ فہرست میں دیا گیا ہے اور ان ریاستوں کےلیے باقی جزو قابل تجدید توانائی کے ذرائع میں شامل کیاجائے گا۔

تقسیم شدہ قابل تجدید توانائی کےجزو کو صرف ان قابل تجدید توانائی کےپروجیکٹوں سے پیداہونے والی توانائی سے پورا کیاجائے گا جو 10میگاواٹ سے کم کے سائزکے ہیں اورجن  میں دیگر باتوں کے ساتھ ساتھ روف ٹاپ سولر تنصیبات بھی شامل ہیں۔

آر ٹی ایس پروگرام کے تحت اپنے آپریٹنگ ایریا میں جوڑی گئی روف ٹاپ سولر صلاحیت کےلیے حصولیابی سے منسلک ترغیبات کے ذریعے ڈسکام کو روف ٹاپ سولر تنصیب کو فروغ دینے کے لیے حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔ اب تک جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت نے مختلف ڈسکام کو ترغیبات کے طور پر 908.1 کروڑ روپئے جاری کیے ہیں۔ یہ ترغیبات ڈسکام کو اپنے شعبے میں آر ٹی ایس پروجیکٹوں پر جلد عمل درآمد کےلیے ایک قابل ماحولیاتی نظام بنانےکے لیے فراہم کی جارہی ہیں۔ اس سلسلے میں کیے جانے والے کام میں آر ٹی ایس پر عمل درآمد کےلیے ڈیڈیکیٹڈ  افرادی قوت فراہم کرنا ، روف ٹاپ اسسمنٹ شرحوں کے ساتھ پینل سسٹم انٹیگریٹرس  کو بولی کے عمل کے بندوبست، تکنیکی مطالعہ ، ای آر پی نظام/ کمپونینٹس میں اپ گریڈیشن ، مقررہ وقت پر خدمات فراہم کرنا شامل ہے، لیکن یہ انہی تک محدود نہیں ہے۔ آر ٹی ایس صارفین،آر ٹی ایس پلانٹس کامعائنہ اورآن لائن نگرانی، کمیشن کی صلاحیت کا آن لائن ڈیٹابیس بندوبست، صارفین بیداری اور تشہیر ، نیٹ میٹر کی دستیابی یقینی بنانا، گرڈ کنیکٹیویٹی  فراہم کرنا، اپنے افسران / عملے وغیرہ کی صلاحیت سازی  بھی شامل ہے۔ مختلف ڈسکام کو جاری کی گئی ترغیبات  کی ریاست وار تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں۔

30نومبر 2023 تک روف ٹاپ سولر پروگرام کے مرحلہ  -II کے  تحت جاری کی گئی کُل ترغیبات۔

نمبر شمار

ریاست/ مرکزکے زیر انتظام علاقے

مرحلہ- II پروگرام کے تحت جاری کی گئیں مجموعی ترغیبات (کروڑ میں)

1

انڈمان ونکوبار

0.0

2

آندھراپردیش

5.6

3

اروناچل پردیش

0.0

4

آسام

4.9

5

بہار

3.3

6

چنڈی گڑھ

0.7

7

چھتیس گڑھ

4.5

8

دادرا نگر حویلی و دمن ودیو

0.0

9

گوا

0.0

10

گجرات

499.3

11

ہریانہ

9.8

12

ہماچل پردیش

3.5

13

جموں وکشمیر

0.0

14

جھارکھنڈ

3.0

15

کرناٹک

12.1

16

کیرالا

22.6

17

لداخ

0.0

18

لکشدیپ

0.0

19

مدھیہ پردیش

16.2

20

مہاراشٹرا

100.9

21

منی پور

0.0

22

میگھالیہ

0.0

23

میزورم

0.2

24

ناگالینڈ

0.0

25

دہلی

13.5

26

اڈیشہ

0.6

27

پڈوچیری

0.0

28

پنجاب

34.3

29

راجستھان

101.5

30

سکم

0.0

31

تملناڈو

20.5

32

تلنگانہ

34.4

33

تریپورہ

0.0

34

اتراکھنڈ

0.0

35

اترپردیش

6.2

36

مغربی بنگال

10.2

 

میزان

908.1

کئی ریاستیں / مرکز کے زیر انتظام علاقے اپنے علاقوں میں روف ٹاپ سولرکو فروغ دینے کےلیے آئی ای سی کی وسیع مہم چلارہے ہیں۔

یہ اطلاع جدید اور قابل تجدید توانائی اور بجلی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے آج 12دسمبر 2023 کو راجیہ سبھا میں دو الگ الگ سوالات کے تحریری جواب میں دی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ف ا۔ع ن

(U: 2308)



(Release ID: 1985773) Visitor Counter : 50


Read this release in: English , Hindi