جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قابل تجدید توانائی كی تحقیق اور ٹیکنالوجی كی تیاری كے پروگرام كو نئی اور قابل تجدید توانائی کے وسیع استعمال کے لیے عمل میں لایا جا رہا ہے

Posted On: 12 DEC 2023 7:13PM by PIB Delhi

نئی اور قابل تجدید توانائی اور بجلی کے مرکزی وزیر نے بتایا کہ نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت مختلف تحقیقی اداروں اور صنعت کے ذریعےقابل تجدید توانائی كی تحقیق اور ٹیکنالوجی كی تیاری كے پروگرامکو عمل میں لا رہی ہے۔ اس كا مقصد نئی اور قابل تجدید توانائی کے وسیع پیمانے پر استعمال کے لیے دیسی ٹیکنالوجیز اور مینوفیکچرنگ کو موثر اور کم لاگت سے تیار کرنا ہے۔ اس میں مشترکہ ٹیکنالوجی کی ترقی اور مظاہرے کے لیے بین الاقوامی تعاون شامل ہے۔

یہ سرکاری/غیر منافع بخش تحقیقی اداروں کو 100 فی صد تک اور صنعت، اسٹارٹ اپس، نجی اداروں، کاروباری اداروں اور مینوفیکچرنگ یونٹس کو 70 فی صد تک مالی مدد فراہم کرتا ہے۔

نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کی طرف سے دستخط کیے گئے مفاہمت ناموں/ معاہدوں/ ارادے کے مشترکہ اعلامیوں جے ڈی آئیز)/ لیٹرز آف انٹینٹ (ایل او ایل) اور گزشتہ تین سالوں اور موجودہ سال کے دوران قابل تجدید توانائی کے شعبے میں تحقیق یا مطالعات کو فروغ دینے کے لیے قومی اور بین الاقوامی اداروں/ممالک کے ساتھ ہندوستان کے تعاون کی تفصیلات ذیل میں دی گئی ہیں۔

گزشتہ تین سالوں اور موجودہ سال کے دوران قابل تجدید توانائی کے شعبے میں تحقیق یا مطالعات کو فروغ دینے کے لیے قومی اور بین الاقوامی اداروں/ممالک کے ساتھ نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کے ذریعہ دستخط شدہ مفاہمت ناموں/معاہدوں/جے ڈی آئیز/ایل او ایلز کی فہرست۔

 

نمبر شمار

ممالك

مختصر مقاصد

دستخط کرنے کا سال /

دستخط کرنے کا مقام

میعاد ختم ہونے کی تاریخ

1

ایم این آر ای-آئی آر ای این اے

نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت (ایم این آر ای)، حکومت ہند اور بین الاقوامی قابل تجدید توانائی ایجنسی(ایم این آر ای) کے درمیان اسٹریٹجک پارٹنرشپ کا معاہدہ

14 جنوری 2022

ختم ہونے تک درست ہے۔

2

فرانس

قابل تجدید توانائی کے شعبے میں تعاون کی بنیاد قائم کرنا

نئی دہلی/ابوظہبی میں

27 جنوری 2026

3

آسٹریلیا

نئی اور قابل تجدید توانائی کی حکومت کی وزارت اور موسمیاتی تبدیلی، توانائی، ماحولیات اور پانی کے محکمے (ڈی سی ای ای ڈبلیو)، نئی اور قابل تجدید توانائی کی ٹیکنالوجی پر آسٹریلیا کی حکومت کے درمیان لیٹر آف انٹینٹ

28 جنوری 2021

-

4

جرمنی

جمہوریہ ہند کی وزارت نئی اور قابل تجدید توانائی اور وفاقی جمہوریہ جرمنی کی اقتصادی امور اور موسمیاتی کارروائی  کے درمیان ہند-جرمن گرین ہائیڈروجن ٹاسک فورس پر مشترکہ  اعلامیہ

نئی دہلی میں

01 مئی 2024

5

جرمنی

 

15 فروری 2022

-

6

یو اے ای

نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت (ایم این آر ای) اور وفاقی جمہوریہ جرمنی کی وفاقی وزارت برائے اقتصادی تعاون اور ترقی کے درمیان قابل تجدید توانائی کی شراکت داری کے حوالے سے ہند-جرمن ترقیاتی تعاون پر مشترکہ اعلامیہ

نئی دہلی میں

تین سال کے لیے درست اور لگاتار ادوار کے لیے خود بخود تجدید

7

سعودی عرب

ہندوستان اور متحدہ عرب امارات میں گرین ہائیڈروجن ڈیولپمنٹ اور سرمایہ کاری کے میدان میں تعاون کے ممکنہ شعبوں میں فریقین کے درمیان بات چیت اور تعاون کو فروغ دینا

02 مئی 2022 برلن/نئی دہلی میں

پانچ سال تک درست ہے اور اسی مدت کے لیے خود بخود تجدید ہو جائے گی۔

 

نئی اور قابل تجدید توانائی کے مختلف شعبوں میں ملک میں ٹیکنالوجی کی ترقی اور مظاہرے کے لیے تحقیق بین الاقوامی معیار کی سطح پر کی جا رہی ہے۔ ان شعبوں میں سولر تھرمل سسٹم، سولر فوٹوولٹک سسٹم، بائیو گیس سسٹم، ویسٹ ٹو انرجی سسٹم، ونڈ انرجی سسٹم، ہائبرڈ سسٹم، ہائیڈروجن اور فیول سیلز، جیوتھرمل،بشمول جدید ٹیکنالوجیز جیسے پرووسکائٹس سولر سیل، آرگینک سولر سیل اور اسٹوریج ٹیکنالوجیز وغیرہ شا مل ہیں۔

یہ اطلاع نئی اور قابل تجدید توانائی اور بجلی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے آج 12 دسمبر 2023 کو راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی ہے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(Release ID: 1985688) Visitor Counter : 89


Read this release in: English