شہری ہوابازی کی وزارت

شہری ہوابازی کے وزیر نے ایرو اسپیس مینوفیکچرر حضرات سے بھارت میں سپلائی چین مینوفیکچرنگ میں اضافے کی اپیل کی


ایک مشترکہ لائحہ عمل تیار کریں

Posted On: 12 DEC 2023 7:15PM by PIB Delhi

بھارت کے ایرواسپیس  مینوفیکچرنگ اور ایم آر او شعبے کی مضبوطی کے لیے ایک اہم قدم کے طور پر، شہری ہوابازی اور فولاد کے وزیر جناب جیوتی رادتیہ ایم سندھیا نے ایرواسپیس  مینوفیکچرنگ شعبے کی سرکردہ کمپنیوں سے ایک مشترکہ منصوبہ پیش کرنے کے لیے کہا جس میں حکومت ہند کے ہر ایک محکمے سے ان کی ضروریات کو اجاگر کیا گیا ہو، تاکہ انہیں بھارت میں ایرواسپیس مینوفیکچرنگ کے لیے سپلائی چینوں کی توسیع میں مدد فراہم کی جا سکے۔

ایرواسپیس مینوفیکچررس اور ایم آر اوز کی مشاورتی گروپ کی میٹنگ کے دوران، وزیر سندھیا نے ایم آر اوز کی آپریشنل اور ٹیکس سے متعلق چنوتیوں  کے سلسلے میں  ان سے بات چیت بھی کی۔  انہوں نے ٹیکس اور ضابطے سے متعلق منتخب مسائل کا ازسر نو جائزہ لینے اور ایم آر اوز کے لیے وسیع تر مالی عملداری کے لیے اجتماعی طور پر کام کرنے یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے بھارت کو ہوابازی کے لیے ایک عالمی مرکز کے طور پر قائم کرنے اور عالمی سطح پر ایک مضبوط مسابقتی ہوابازی ایکو نظام تیار کرنے کے لیے وزارت کی عہدبندگی کو اجاگر کیا۔

اس میٹنگ میں ایئربس، بوئنگ، سافران، میکس ایرواسپیس، جی ایم آر ایم آر او، بھارت فورج، ٹاٹا ایڈوانسڈ سسٹمز، آرٹی ایکس، ایچ اے ایل، اے آئی ای ایس ایل، پریٹ اینڈ وٹنی، ایئر ورکس، تاج ایئر، برڈ اگزیکیوٹیو، انویسٹ انڈیا اور سی آئی آئی جیسی بڑکمپنیوں نے شرکت کی۔

اس میٹنگ میں جنرل (سبکدوش) ڈاکٹر وی کے سنگھ، شہری ہوابازی اور سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر مملکت، جناب وملنمانگ والنام ،شہری ہوابازی کی وزارت (ایم او سی اے)کے سکریٹری  اور ڈی جی سی اے، اے اے آئی، بی سی اے ایس اور ایم او سی اے کے دیگر سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔

**********

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:2285



(Release ID: 1985684) Visitor Counter : 60


Read this release in: English , Hindi